11/02/2025
اذانِ حضرت علی اکبر ع و نمازِ حضرت علی اکبر:
اردو تحریر استاد سید جواد نقوی دام ظلہ
✍🏻 ۔
علامہ اقبال فرماتے ہیں کہ:
رہ گئی رسم آذاں روح بلالی نہ رہی
آج رسمِ اذاں تو ہے لیکن اس کے اندر روحِ بلالی نہیں ہے۔ آپ اپنے اندر دیکھ لیں،علی اکبر ع کی اذاں تو رہ گئی لیکن روحِ اکبری ختم ہوگئی ہے۔ روح علی اکبر ع کیا چیز ہے ؟
آپ عاشور کے دن اذانِ علی اکبر دیتے ہیں ۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ وہ اذان جو علی اکبر نے دی، اس کے بعد میں نماز بھی تھی یا نہیں تھی یا صرف اذان تھی! وہ اذان تھی اور بعد میں نماز بھی تھی، علی اکبر نے نماز پڑھی، سیدالشہدائ ؑ نے نماز پڑھی۔ روح اَکبری کیا ہے ؟ روح علی اکبر ی یہ ہے کہ جب سید الشہدائ ؑ نے فرمایا:
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ(البقرہ،۱۵۶)
بیٹے نے پوچھا بابا کیوں آپ نے انا لِلہ پڑھا۔ امام نے فرمایا مجھے غیبی آواز آئی ہے کہ یہ کاروان موت کی طرف جارہا ہے اور موت اس کی طرف آہی ہے تو جناب اکبر نے کیا فرمایا ؟
السنا علی الحق؟ کیا ہم حق پر نہیں ہیں ؟
جب حضرت نے فرمایا کہ ہاں بیٹا ہم حق پر ہیں تو حضر ت علی اکبر نے فرمایا پھر پروا ہ نہیں ہے کہ موت ہم پہ آپڑے یا ہم موت پر جاپڑیں ! یہ ہے اذان علی اکبر آج ہم نے ان جوانوں کو رسمِ اذان سکھادی لیکن روحِ علی اکبر نہیں سکھائی۔(حکمت علی دسمبر 2017)
صرف تقریروں سے پیغام نہ دیں بلکہ دوسروں لوگوں کو ہماری مجالس میں آنے ہی نہیں دیا جاتا، کرفیوں سا سما بنادیا جاتا ہے لہٰذا دوسرے طریقوں سے اپنا پیغام پہنچائیں جیسے شہربھرمیں مختلف مقامات پرسائن بورڈز سے استفادہ کریں۔ محرم کے دوران یادیگرمہینوں میں آپ ان سائن بورڈزکوکرایہ پرلے کران پر سنی شیعہ اتحادکے، شیعہ سنی اخوت وبرادری اور کربلا کا پیغام لگادیں اور اس طرح اپنا پیغام دوسروں تک پہنچانے کے لیے نئے نئے طریقے ڈھونڈیں۔
وہ سنت جسے امام حسین علیہ السلام نے عین ظہرکے وقت اداکیایعنی اپنے اصحاب کے ساتھ نمازکوقائم کیا۔ آخرکیا وجہ ہے کہ اس سنت کوہم نے، عزاداروں نے بھلادیا؟اگرہم عملی طورپرحسینی ہیں توہمیں ہروہ عمل انجام دیناچاہئے جسے کربلاوالوں نے انجام دیا۔اگرکربلامیں اذان علی اکبر ؑ ہے توفجرکے وقت علی اکبر ؑ کی نمازباجماعت بھی ہے۔ہم نے اذان علی اکبر ؑ لے لی اورنمازعلی اکبر ؑ چھوڑ دی۔ اگرعلی اکبر ؑ کاکردارپیش کرناہے تو پوراکردارپیش کریں، اگر اذان سنتِ علی اکبر ؑ ہے تونمازبھی سنتِ علی اکبر ؑ ہے۔روزعاشوربڑے پیمانے پر نماز باجماعت قائم کریں۔ میڈیاکودعوت دیں۔ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیاپرجب ہزاروں افرادکے نمازپڑھنے کے بارے میں خبر آئے گی توشیعہ کے نمازنہ پڑھنے کے بارے میں پروپیگنڈہ خودبخودجھوٹ میں بدل جائے گا۔(مشرب ناب مارچ 2021)
https://www.facebook.com/share/1YBqG1JGdw/