06/12/2021
Human Brain :
انسانی دماغ کھوپڑی کے اندر موجود ہوتی ہے جو جسم کے تمام سرگرمیوں کو کنٹرول کرتی ہیں. ایک بالغ انسان کے دماغ کا وزن تقریباً تین پاؤنڈ ہوتی ہے جو بیلینز نیورانز سے بنا ہوتا ہے. دماغ تین تہوں کے اندر موجود ہوتی ہے جس کو مجموعی طور پر meanings کہا جاتا ہے. ان تہوں کا کام دماغ کو خطرات سے بچاؤ ہوتی ہے. دماغ کو تین اہم حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے.
1. Fore brain
یہ دماغ کا سب سے بڑا حصہ ہوتی ہے. اس کو مزید تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے.
(a): Cerebrum
یہ دماغ میں موجود سب سے بڑا پورشن ہے. یہ دماغ کے سب سے اوپری حصے میں واقع ہوتی ہے. یہ حصہ دو halves پر مشتمل ہوتی ہے یعنی لیفٹ سیریبرل ہیمیسفئر اور رائٹ سیریبرل ہیمیسفئر. جسم کے دائیں طرف کی حرکت اور سرگرمیاں لیفٹ سیریبرل ہیمیسفئر کنٹرول کرتی ہے جبکہ بائیں طرف کی حرکت اور سرگرمیاں رائٹ سیریبرل ہیمیسفئر کنٹرول کرتی ہے. یہ حصہ زیادہ تر grey matter کا بنا ہوا ہوتا ہے. سیریبرم بہت سے حسی اعضاء کا کنٹرول سنٹر ہوتا ہے یعنی آنکھ ، ناک ، کان ، زبان وغیرہ ۔۔۔ یہ حصہ مستقبل کے لئے معلومات کو بھی سٹور کرتی ہیں. اس کے علاوہ سیریبرم ذہانت ، سوچ ، فیصلہ کرنے اور توجیہ و دلائل دینے کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے.
(b): Thalamus
سیریبرم کے اندر ایک چھوٹی سی ساخت موجود ہوتی ہے جو تھیلیمس کہلائی جاتی ہے. یہ باقی جسم اور سیریبرم کے درمیان ایک پراسسنگ سنٹر کے طور پر کا کرتا ہے. یہ زیادہ تر حسی معلومات کو سیریبرم تک لے جاتی ہے خصوصاً آنکھ اور کان کے اور عام طور پر چمڑے اور اندرونی اعضاء کے معلومات کو بھی سیریبرم تک لے جاتی ہے.
(c): Hypothalamus
ہائپو تھیلیمس سیریبرم اور تھیلیمس کے درمیان واقع ہوتی ہے. یہ جسم کے مختلف سرگرمیاں کنٹرول کرتی ہے جن میں جذبات و احساسات ، بھوک ، پیاس ، خوف ، غصہ ، خوشی ، غم اور جنسی خواہشات شامل ہیں. اس کے علاوہ یہ جسم کے ٹیمپریچر کو بھی ریگولیٹ کرتی ہے.
2. Mid Brain
اس حصے کا کام فور برین اور ہائنڈ برین تک معلومات اور اعصابی لہروں کی ترسیل ہوتی ہے. یہ دماغ کا مرکزی حصہ ہوتی ہے. اس حصے کا تعلق دیکھنے ، سننے ، سونے / جاگنے اور ٹیمپریچر ریگولیشن سے ہوتی ہیں.
3. Hind Brain
یہ حصہ مزید تین اہم حصوں پر مشتمل ہوتی ہے. اس کے مزید حصے درج زیل ہے.
(a): Cerebellum
سیریبلم دماغ کا دوسرا سب سے بڑا حصہ شمار کیا جاتا ہے. یہ حصہ جسمانی توازن اور حرکات کو کنٹرول کرتی ہے. اس کے علاوہ یہ سیکھنے اور مختلف روئیے ظاہر کرنے میں بھی involve ہوتی ہے . ایک صحت مند سیریبلم کی وجہ سے ہم بغیر غلطی کے کسی کتاب کو اٹھا سکتے ، کسی ٹیبل وغیرہ کو ٹچ کر سکتے ہے.
(b): Pons
یہ میڈولا اوبلونگیٹا کے اوپر ایک بیضوی شکل کی ساخت ہوتی ہے جن کا کام سیریبرم ، سیریبلم اور میڈولا اوبلونگیٹا کے درمیان اعصابی لہروں کی ترسیل ہوتی ہے. اس کا کام سانس کی شرح ، سونے ، چہرے کی تاثرات اور آنکھ کی موومینٹ کو ریگولیٹ کرنا ہوتی ہے.
(c): Medulla Oblongata
یہ حصہ دماغ کو سپائنل کورڈ کے ساتھ جڑتی ہے. یہ حصہ دل کی دھڑکن ، نگلنے ، قے کرنے ، کھانسی ، ہاضمے اور بلڈ سرکولیشن جیسے سرگرمیوں کو کنٹرول کرتی ہے. یہ حصہ اس وقت بھی کام کرتی ہے جب سارا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتی ہے.