True Islam

True Islam

Share

Authentic references about Islamic issues. Please like and follow our page for more authentic videos and also share our posts. Thank you for your cooperation

01/08/2021

کیا اسلام میں رقص کرنا جائز ہے؟ حدیث کی روشنی میں

20/07/2021

قربانی کے گوشت کی تقسیم

20/07/2021

حج کیا ہے؟

29/03/2021

شبِ برات میں آتشبازی حرام ہے۔

11/03/2021

Miraj aur Shan e Abdiyyat e Mustafa ﷺ - Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

11/03/2021

Miraj aur Shan e Abdiyyat e Mustafa ﷺ - Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

14/02/2021

امام محمد باقر علیہ السلام کا مرتبہ و مقام
علماء اھل سنت کی نظر میں۔۔۔
7ذی الحجہ یوم شہادت پر خصوصی مضمون
زبردست حوالہ جات کے ساتھ خوبصورت تحریر ۔۔۔

اسم گرامی ،کنیت اور القاب:
آپ کا اسم گرامی "لوح محفوظ" کے مطابق اور سرور کائنات کی تعیین کے مطابق "محمد"تھا۔ آپ کی کنیت "ابو جعفر" تھی، اور آپ کے القاب بہت زیادہ تھے، جن میں باقر، شاکر، ہادی زیادہ مشہور ہیں۔
مطالب السؤل ص 369
شواہد النبوت ص 181
اسم باقر کی وجہ تسمیہ:
باقر، بقر سے مشتق ہے اور اسی کا اسم فاعل ہے اس کے معنی شق کرنے اور وسعت دینے کے ہیں،
المنجد ص 41
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کو اس لقب سے اس لیے ملقب کیا گیا تھا کہ آپ نے علوم و معارف کو نمایاں فرمایا اور حقائق احکام و حکمت و لطائف کے وہ سر بستہ خزانے ظاہر فرما دئیے جو لوگوں پر ظاہر و ہویدا نہ تھے۔
صواعق محرقہ،ص 120
مطالب السؤل ص 669
شواہد النبوت ص 181
جوہری نے اپنی صحاح میں لکھا ہے کہ "توسع فی العلم" کو بقرہ کہتے ہیں، اسی لیے امام محمد بن علی کو باقر سے ملقب کیا جاتا ہے ،
علامہ سبط ابن جوزی کا کہنا ہے کہ کثرت سجود کی وجہ سے چونکہ آپ کی پیشانی وسیع تھی اس لیے آپ کو باقر کہا جاتا ہے اور ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جامعیت علمیہ کی وجہ سے آپ کو یہ لقب دیا گیا ہے ،
میں سوچ رہا تھا کہ مسلم تاریخ میں رجب المرجب کی پہلی تاریخ ایک ایسے شخص کی ولادت باسعادت کی تاریخ ہے جس نے علم کی الجھی گتھیوں کو سلجھانے کا کام ایسے سرانجام دیا تھا کہ اس کا لقب ” باقر العلوم ” پڑگیا تھا اور اس نے اسقدر گہرائی میں جاکر چیزوں کو دیکھنا اور دکھانا شروع کیا کہ سالوں گزر جانے کے بعد جس باب مدینۃ العلم کا وہ تذکرہ لوگوں سے سنتے تھے اس کی جیتی جاگتی اور متکلم تصویر لوگوں نے دیکھ لی۔
محمد بن سعد زھری متوفی 230 ہجری علمائے اہل سنت میں بہت بڑے محدث ،فقیہ ، متقی ،پرہیز گار اور عالم فاضل شمار ہوتے ہیں۔ان کی کتاب ” طبقات الکبیر ” احوال نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اہل بیت ،صحابہ کرام ، تابعین و تبع تابعین بارے بہت معروف کتاب ہے جسے اکثر طبقات ابن سعد کہا جاتا ہے اور آپ فرماتے ہیں :
محمّد من الطبقة الثالثة من التابعين من المدينة، كان عابداً عالماً ثقة
محمد بن علی بن حسین بن علی ابن ابی طالب مدینہ کے تابعین کے طبقہ ثلاثہ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ عابد و ثقہ عالم تھے۔
پھر آپ فرماتے ہیں :
كان ثقة كثير الحديث
آپ سے کثیر مستند احادیث مروی ہیں
علّق الإمام أحمد بن حنبل على سندٍ فيه الإمام علي الرضا عن أبيه موسى الكاظم عن أبيه جعفر الصادق عن أبيه محمد الباقر عن أبيه علي زين العابدين عن أبيه الحسين بن علي عن أبيه علي بن أبي طالب عن الرسول الأكرم صلوات الله عليهم أجمعين قائلاً: لو قرأت هذا الإسناد على مجنون لبرئ من جنته
امام احمد بن حنبل متوفی 241 ھجری نے ایک سند کی تعلیق ایسے کی کہ ” امام علی رضا نے اپنے والد موسی الکاظم سے انہوں نے اپنے والد جعفر الصادق سے انہوں نے اپنے والد محمد باقر سے انہوں نے اپنے والد حسین بن علی سے انہو ں نے اپنے والد علی ابن ابی طالب سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی اور پھر کہا کہ اگر میں یہ اسناد کسی مجنون پہ پڑھ دوں تو اس کا جنون جاتا رہے۔
امام ابو نعیم الاصفہانی متوفی 430ھجری ان کا تذکرہ "حلیۃ الاولیاء ” میں ایسے کرتے ہیں :
ومنهم الحاضر الذاكر، الخاشع الصابر، أبو جعفر محمد بن علي الباقر، كان من سلالة النبوّة
محمد بن طلحہ الشافعی روض المسئول میں لکھتے ہیں :
هو باقر العلم وجامعه، وشاهر علمه ورافعه، ومتفوق درّه وواضعه، ومنمّق درّه وراضعه(2)، صفا قلبه، وزكا عمله، وطهرت نفسه، وشرفت أخلاقه، وعمرت بطاعة الله أوقاته، ورسخت في مقام التقوى قدمه، وظهرت عليه سمات الازدلاف، وطهارة الاجتباء، فالمناقب تسبق إليه، والصفات تشرف به
عطاء بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو جعفر امام باقر کے سامنے جسقدر علم کے باب میں علماء کو عاجز دیکھا اتنا کہیں اور نہیں دیکھا اور میں نے حکم کو ان کے ایسے عاجز پایا جیسے وہ مغلوب ہوں
اور حکم سے مراد حکم بن عنیہ ہیں جو کہ اپنے زمانے کے بہت بڑے عالم جلیل القدر تھے۔
ما رأيت العلماء عند أحدٍِ أصغر علماً منهم عند أبي جعفر لقد رأيت الحَكَم عنده كأنه مغلوب، ويعني بالحَكَم الحَكَم بن عُيينة وكان عالماً نبيلاً جليلاً في زمانه
ایسے ہی اور کثیر تعداد میں علمائے اہلسنت ہیں جنھوں نے امام باقر کے علم ، ان کے تقوے اور ان کی فراست کے گن گائے ہیں۔اور میں ان سب کو پڑھ کر امام باقر محمد بن علی بن حسین بارے جاننے کا اور زیادہ مشتاق ہوتا چلا گیا ۔
أبو زكريا محيي الدين بن شرف النووي جو علم حدیث کا ایک بڑا نام ہیں اور 634ھجری میں ان کی وفات ہوئی ہے یہ امام باقر کے بارے میں فرماتے ہیں :
عن الإمام الباقر۔ سميّ بذلك لأنه بقر العلم أي شقّه فعرف أصله وعرف خفيّه. وهو تابعي جليل، إمام بارع، مجمع على جلالته، معدود في فقهاء المدينة وأئمتهم
امام الباقر کے بارے میں ، ان کو اس لقب سے اس لئے پکارا جاتا تھا کہ انہوں نے علم کو بقر کیا یعنی اس کو شق کیا اور پھر اس کی اصل سے متعارف کرایا اور اس کا جو باطن تھا ، خفی تھا اسے واضح کیا ۔ وہ بہت بڑے تابعی ، تقوی و پرہیز گار امام ، جن کی بڑائی اور جلالت علمی پہ سب جمع ہیں ، سب کا اجماع ہے اور مدینہ کے چند گنے چنے فقہاء اور آئمہ میں سے ایک تھے۔
آپ کے بارے میں امام حنبل اور امام شافعی جیسے اسلام شناس کہتے ہیں:
ابن عباد حنبلی کہتے ہیں : ابو جعفر بن محمدؑ مدینہ کے فقہا میں سے ہیں ۔آپ ؑ کو باقر کہا جاتا ہے اس لئےکہ آپ ؑ نے علم کو شکافتہ کیا اور اس کی حقیقت اور جوہر کو پہچانا ہے۔(الامام الصادق و المذاہب الاربعہ ۔ج ۔1۔ص 149)۔
محمدبن طلحہ شافعی کہتے ہیں: محمد بن علی ؑ، دانش کو شکافتہ کرنے والے اور تمام علوم کے جامع ہیں آپ کی حکمت آشکار اورعلم آپ کے ذریعہ سر بلند ہے۔آپ ؑ کے سرچشمہ و جود سے دانش عطا کرنے والا دریا پر ہے۔آپ کی حکمت کے لعل و گہر زیبا و دلپذیر ہیں۔ آپ ؑ کا دل صاف اور عمل پاکیزہ ہے۔ آپ مطمئن روح اور نیک اخلاق کے مالک ہیں۔ اپنے اوقات کو عبادت خداوندمیں بسر کرتے ہیں۔ پرہیز گاری و ورع میں ثابت قدم ہیں۔ بارگاہ پرور دگار پروردگار میں مقرب اور برگذیدہ ہونے کی علامت آپ ؑ کی پیشانی سے آشکار ہے۔آپ ؑکے حضور میں مناقب و فضائل ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ نیک خصلتوں اور شرافت نے آپ سے عزت پائی ہے۔(الامام الصادق و المذاہب الاربعہ ۔ج ۔1۔ص 149)۔

06/02/2021

Sayyiduna Siddiq e Akbar R.A Ka Martaba Sahabiyat Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

24/12/2020

عشق کیا ہے؟

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Lahore