ALQALAM Online Quran Academy

ALQALAM Online Quran Academy

Share

Assalamualaikm

We provide Online Quran Teachers.You have Interest to get Quran memorization and Basi

08/04/2023

Love with Islam

Learn Holy Quran
0312 6408970

Photos from ALQALAM Online Quran Academy's post 14/03/2023

گاؤں میں ہر طرف بہار کی آمد آمد ہے. پنجاب کے مختلف علاقوں میں بہار کا موسم تقریبا شروع ہو چکا ہے. درختوں اور پھولوں سے کونپلیں پھوٹنا شروع ہوچکی ہیں .کیئ جگہ پر گندم کی سٹیاں نکل چکی ہیں اور کئی جگہ پکنا بھی شروع ہو چکی ہیں. کچھ دنوں بعد ہر طرف ہریالی کا سماں ہوگا اور ہر طرف بہار کی مہکتی خوشبو پھیل جائے گی .. ایسا کہنا غلط نہ ہوگا کہ بہار کا موسم صرف گاؤں میں ہی پایا جاتا ہے .

06/02/2023

5 benefits of doing Marriage......

1. Allah will increase your sustinance ( Rizq)

2. It protects you from many major Sins

3. You now have a best friend

4. Life is easy now as your partner will help you with everything

5. If you have a bad day ,you know someone is waiting just to see you at home.

May Allah make marriage easy for us. May Allah bless us with good spouse. Ameen

ONLINE QURAN ACADEMY
0312 6408970

25/01/2023

بچوں کا سکرین ٹائم کیسے کم کریں؟

میں جب ماؤں کو دیکھتا ہوں کہ بچوں کو سیل فون، لیپ ٹاپ یا ٹیلی ویژن پر کارٹون یا گیم وغیرہ لگا کر کئی گھنٹوں کے لیے دے دیتی ہیں اور خود گھر کے کام کاج میں مگن ہو جاتی ہیں تو میں خوفزدہ ہو جاتا ہوں کہ ہم کیسی غیرفطری طرز کی نسل تیار کر رہے ہیں اور نادانی میں محض تھوڑی سی سہولت کے لیے اپنے ہاتھوں اپنی اولادوں کا کتنا بڑا ناقابل تلافی نقصان کر رہے ہیں۔

ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارے کے مطابق اکثر ممالک میں 8 سے 18 سال کے بچے روزانہ ساڑھے سات گھنٹے کے لگ بھگ وقت سکرین یعنی سیل فون، لیپ ٹاپ، ٹیلی ویژن یا ٹیبلٹ پر گزارتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک صورتحال ہے. بچے جو دیکھتے ہیں اسے نقل کرتے ہیں. اگر آپ کو یقین نہ آئے تو اپنے بچے کو ایک دو گھنٹے ریسلنگ دکھائیں اور پھر دیکھیں کہ وہ اپنی چھوٹی بہن یا بھائی کا کیا حال کرتا ہے. یہ بچے نارمل سوشل لائف بالکل نہیں جی سکتے اور ایک نشئی کی طرح اس کے بغیر نہیں رہ سکتے. کوئی گھر آئے یا کسی کے گھر جائیں تو انہیں بس سکرین کی ہی پڑی ہوتی ہے. اسی طرح حد سے زیادہ سکرین ٹائم بچوں میں موٹاپے کے مسائل، جسمانی و ذہنی کمزوری، تھوڑے بڑے بچوں میں جنسی بےراہ روی اور تشدد سمیت دیگر کئی مسائل اور پیچیدگیاں پیدا کرنے کی وجہ بنتا ہے۔

لہٰذا بچوں کے سکرین ٹائم کو محدود کرنا ازحد ضروری ہے مگر یہ جان جوکھوں کا کام ہے. بلکہ اکثر لوگ تو اتنا بھی نہیں جانتے کہ بچوں کو سکرین کی لت (Screen Addiction) پڑتی کیسے ہے اور اس کا علاج کیا ہے. یہاں چند قیمتی تجاویز دی جا رہی ہیں جن پر عمل کرکے آپ اپنے بچوں کی اس عادت کو کامیابی سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

1. سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنے سکرین ٹائم کو کم سے کم کرکے بچوں کے سامنے ایک عملی مثال بنیں. یاد رکھیں کہ بچے وہ نہیں کرتے جو ہم کہتے ہیں بلکہ وہ کرتے ہیں جو وہ ہمیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں. لہٰذا اپنی صورت میں بچوں کے سامنے ایک قابلِ تقلید مثال پیش کریں۔

2. والدین ہونے کے ناطے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے سکرین ٹائم کے متعلق قدرے سخت فیصلے کرنے کی ہمت پیدا کیجیے. وقتی طور پر آپ کا دل خفا ہو گا مگر کل یہی اولاد آپ کے ان فیصلوں پر آپ کی احسان مند رہے گی۔

3. بچوں کے لیے محدود سکرین ٹائم کا تعین کیجیے. یہ ایک سے دو گھنٹے پر محیط ہو سکتا ہے۔

4. بچوں میں مطالعہ، کھیل کود اور دیگر ایسی سرگرمیوں کے لیے شوق پیدا کیجیے اور ان کی حوصلہ افزائی کیجیے۔

5. بچوں کو اپنا کوالٹی ٹائم دیجیے اور ان کے ساتھ مختلف ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیل کھیلیں، گپ شپ کریں اور دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیں. ان سرگرمیوں کو ان کے لیے اتنا دلچسپ بنا دیں کہ وہ شوق سے ان میں حصہ لینے لگیں۔

6. زیادہ سکرین ٹائم کے بچوں کے رویہ پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیتے رہیں. اس سے بھی آپ کو ان کا سکرین ٹائم کم کرنے کی کافی تحریک ملے گی۔

7. ٹی وی اور کمپیوٹر وغیرہ کے لئے گھر میں ایک جگہ مخصوص کر دیں اور ہر ایک کو پابند کریں کہ ان کا استعمال صرف اسی مخصوص جگہ پر ہی کیا جا سکے. اپنے یا بچوں کے بیڈروم میں تو ٹی وی کو زہر قاتل سمجھیں۔

8. غیرضروری سکرین ٹائم کے منفی اثرات سے خود بھی واقفیت حاصل کیجیے اور اپنے بچوں کو بھی ان کی ذہنی استعداد کے مطابق آگاہ کیجیے۔

9. اپنے گھروں میں "ٹیکنالوجی فری زونز" قائم کیجیے جن میں کسی کو بھی سیل فون، ٹی وی یا کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو. مثلاً ڈائننگ روم یا کچن وغیرہ۔

10. "ٹیکنالوجی فری اوقات" بھی سیٹ کیجیے جن میں فیملی کے تمام افراد ایک دوسرے کو کوالٹی ٹائم دیں اور اس دوران سیل فون یا ٹی وی وغیرہ کا استعمال بالکل ممنوع ہو. یہ وقت محض ایک گھنٹہ بھی ہو سکتا ہے مگر اس دوران ہر ایک پر اصولوں کی پابندی لازم ہو۔
ALQALAM Online Quran Academy
0312 6408970

18/01/2023

دستک دینا ہر مرد کی فطرت ہے ،،،،
اور دروازہ نہ کھولنا عورت کا حسن ....!!
ہر دستک پر دروازہ کبھی نہیں کھولنا، نہ دل کا دروازہ، نہ دماغ کا دروازہ، نہ سوچوں کا دروازہ، نہ جذبات کا دروازہ، یہ دروازہ زندگی کے اصل ساتھی کی آمد پر ہی کھلنا چاہیئے۔

امت محمدیہ ﷺ کی ہر بیٹیوں کے نام ایک پیغام:♥️

22/12/2022

قُبُورِ والدین کی زیارت کی فضیلت

سرکارِ نامدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ مشکبار ہے
: جوشخص ہر جُمُعَہ کو اپنے والدین یا ان میں سے ایک کی قبرکی زیارت کرے، اُس کی مغفرت کردی جائے گی اور اُسے ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنے والا لکھ دیا جائےگا۔
(شعب الایمان،ج6، ص201، حدیث:7901)
یہاں جُمُعَہ سے مرادیا تو جُمُعَہ کا دن ہے یا پورا ہفتہ، بہتر ہے کہ ہر جُمُعَہ کے دن والدین کی قُبُورکی زیارت کیا کرے،اگر وہاں حاضری میسر نہ ہوتوہرجُمُعَہ کوان کے لئےایصالِ ثواب کیا کرے۔

(مراٰۃ المناجیح،ج2،ص526)

Photos from ALQALAM Online Quran Academy's post 24/11/2022

اے مسلمانوں کیا تم صرف عیاشی و فحاشی کیلیے پیدا کیے گئے ہو ؟؟
کیا تم نے صرف دنیاوی زندگی کو ہی اصل زندگی سمجھ لیا ھے ؟؟
کیا تم میں اپنی عزت غیرت کا کوئی پاس ھے ؟؟
کیا مسجد اقصیٰ تمھاری نہیں ھے؟؟
کیا تم میں غیرت مر چکی ھے ؟؟
کیا تم اب ہاتھ پر ہاتھ دھرے کسی صلاح الدین ایوبی کے انتظار میں بیٹھے رہو گے؟؟
کیا کسی کو ارض فلسطین اور ارض شام کا کوئی غم نہیں ھے؟؟؟
کیا اب تھارے اندر ایمان کی کوئی رمق باقی ھے یا نہیں ؟؟؟
کوئی ھے امت مسلمہ میں ایسا جو رب کریم سے یہ دعا مانگے کہ یااللہ میں تیار ہو صلاح الدین ایوبی بننے کیلیے اور مسجد اقصیٰ کیلیے میں تیار ہوں ؟؟؟
ھے کوئی جو یہ دعا مانگے اور اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد بلند کرے۔۔۔۔؟؟
اٹھو کہ اب بہت دیر ہوچکی ھے۔۔

23/11/2022

ایسا لگ رہا ہے کہ قطر والے موقع کی تلاش میں تھے کہ کب اور کیسے مغربی دنیا کو آگ بگولہ کرنا ہے، حسد کی آگ میں جلائے رکھنا ہے، اپنی مرضی سے سب کچھ کرنا ہے، یہاں دیکھئے کہ اس موقع پر بھی فلسطینی بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار مختلف طریقوں سے گاہے بگاہے کرتے نظر آرہے ہیں، یہاں لکھا ہے کہ "غزہ ہمارے دلوں میں ہے دوسری عمارت پہ فلسطینی جھنڈا 🇵🇸🇸🇩 بھی بنا ہے۔" ❤

16/11/2022
29/10/2022

رسول اللہ ﷺ نے امِّ معبد رضی اللہ عنھا کی بکری کے تھنوں پر ہاتھ پھیرا تھا تو اس کے تھنوں میں دودھ دوبارہ اتر آیا اور وہ توانا ہو گئی ، پھر ام معبد نے رسول اللہ ﷺ کی شان میں نعت کہی ۔ وہ نعت یہ ہے:

’’ مَیں نے ایک ایسے شخص کو دیکھا، جس کا حُسن و جمال نمایاں تھا۔ چہرہ روشن تھا، اخلاق پاکیزہ تھے، بدن بھاری تھا، نہ نحیف۔ خُوب صُورت اور خوش اندام۔ آنکھوں میں گہری سیاہی، پلکیں لمبی، آواز بلند مگر کرخت نہ تھی۔ آنکھوں کی پتلیاں بہت سیاہ اور ڈھیلے بہت سفید تھے۔ آنکھوں کے کونے سیاہی مائل تھے۔ بھویں ایک دوسرے سے بالکل الگ تھیں اور نہ بالکل ملی ہوئیں، درمیان میں ہلکے ہلکے بال تھے اور کنارے باریک تھے۔ بال نہایت سیاہ تھے، گردن خُوب صُورتی لیے ہوئے لمبی، داڑھی گھنی تھی۔ خاموش ہوتے تو باوقار، گفتگو کریں، تو پُرکشش، جیسے زبان سے موتیوں کی لڑی نکلتی چلی آرہی ہو۔ بولتے تو آواز گردوپیش پر چھا جاتی۔ کلام شیریں اور واضح، کم گو نہ باتونی، دُور سے سنو تو آواز سب سے بلند، مگر نہایت خوش آہنگ۔ قریب سے سنو، تو بہت شیریں اور بہت لطیف ۔ درمیانہ قد، نہ ایسا دراز کہ بدنُما نظر آئے اور نہ اِتنا پستہ کہ کوئی نگاہ اس سے بلند تر کی طرف متوجّہ ہو۔ اپنے ساتھیوں میں سب سے ترو تازہ، خوش نظر تھے۔ سب سے بہتر قدر و منزلت رکھتے تھے۔ رفقاء اُن کے گرد گھیرا بنائے رکھتے تھے، اُن کی بات کو بڑی توجّہ سے سُنتے اور کوئی حکم دیں، تو لپک کر بجا لاتے تھے۔ ترش رُو تھے اور نہ ہی درشت کلام‘‘

تصویر میں دیے گئے شعر کا ترجمہ یہ ہے:
اے سیدہ امِّ معبد! رسول اللہ ﷺ کی نعت دوبارہ پڑھیے کہ امت کی بکری اب دودھ دینے کے قابل نہیں رہی، اس کے تھن خشک ہو گئے ۔

یعنی امت زوال پذیر ہے ، حضرت سیدہ ام معبد ! گزارش ہے کہ ایک نعت پھر پڑھیں کہ سرور کائنات ﷺ اس رو بہ زوال امت پر اپنا دستِ رحمت پھیریں اور اسے عروج عطا کر دیں۔

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Lahore