26/01/2022
ہدایت Light of islam
یہ پیج اللہ کے دین کی خدمت کے لیے بنایا گیا ہے ۔
26/01/2022
18/11/2021
💗💗💗
#نحل
18/11/2021
#نحل
05/10/2021
❤
05/08/2021
26/05/2021
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ تمام لوگوں سے مشورہ درکار ہے کہ پیج کی بہتری کے لیے کچھ اسلامی سوال جواب کا سلسلہ رکھنا چاہیے؟ جس میں نالج بھی بڑھتا ہے انسان کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے۔۔ہم سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔مگر اس سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں کیوں کہ پتہ نہیں کون سی بات کون سا عمل ہماری آخرت سنوار دے۔۔آپ لوگوں کی بھرپور دعاؤں کی ضرورت ہے۔۔اپنی رائے آپ کمنٹس میں دیں۔۔
#نورالحیاء
*سلسلہ وعظ و نصیحت*
مرتب:-✍️
* محمد حسن جان*
فاضل:-وفاق المدارس العربیہ پاکستان
------------------
*جب سخت کھڑی نگرانی میں اللہ تعالی کے حضور آخرت کی عدالت میں پیشی ھو گی اور تمام انسانوں کے نامہ اعمال کھول دئیے جائیں گے۔*
🌻 پہلی قسط:-
مراقبہ آخرت یعنی آخرت کے حساب کتاب کی سوچ و فکر اصلاح نفس اور *گناہوں سے بچاؤ* میں بہت اھم کردار ادا کرتی ھے۔روزانہ صرف 5 منٹ کے لئیے یکسوئی میں بیٹھ کر یہ خیال لائیں کہ مجھے آخرت میں اللہ کے حضور پیش ھونا ھے اور اپنے تمام اعمال کا حساب دینا ھے۔
یہ صبح ھوئی پھر رات آئی، میں نے کیا کیا اعمال کئیے ہیں مجھے ذرہ ذرہ کا حساب دینا ھو گا۔
*عقیدہ آخرت* ایک ایسا عقیدہ ھے جو انسان کے لئیے ایک خفیہ سیکورٹی گارڈ Security Gard کی حیثیت رکھتا ھے اسی عقیدہ کیوجہ سے انسان بہت سے گناہوں سے بچ جاتا ھے بہت سے جرائم سے اجتناب کرتا ھے پھر بہت کم دفعہ پولیس اور آرمی کو معاشرہ کے حالات کنٹرول کرنے کی نوبت آتی ھے *کیونکہ جب ہر شخص کا یہ مضبوط عقیدہ ھو کہ مجھے مرنا ھے پھر موت کے بعد مجھے اللہ کے حضور اس گناہ اور جرم کا حساب دینا ھے* میرے خلاف میرے ہاتھ پاؤں بطور گواہ پیش ھوں گے یہاں تو نفسانی لذت حاصل کر لوں گا لیکن آخرت میں لذت کہاں؟ وہاں تو ایک دن کا عذاب قران کی ایت کے مطابق 50 ہزار سال کا ھو گا۔
*کر لے جو کرنا ھے آخر حساب کتاب بھی ضرور دینا ھے اور سزا بھی بھگتنی ھے*۔
جب یہ مضبوط عقیدہ بن جاتا ھے تب انسان اللہ تعالی کا مقرَّب بندہ بن جاتا ھے۔
لہذا آخرت کی فکر کیجئیے ہر وقت اپنے نفس کا احتساب جاری رکھیں کہ زندگی کے کس کس موڑ پر نفس آپکو گُناہ کی دعوت دے رہا ھے؟؟ اور آپ کس حد تک اللہ تعالی کی رضا کی خاطر اپنے نفس کی قید سے آزاد ھو رہیں ہیں ؟؟
*🍁آخرت کی عدالت*۔
مُراقبہ آخرت کے لئیے چند آیات پیش کئیے جا رہیں ہیں آخرت کی عدالت میں پیش ہونے سے پہلے یہ قوانین جان لیجئے۔اور رات کو سونے سے پہلے یا کسی بھی یکسوئی کے وقت اپنے آپکو آخرت کی عدالت کے کٹہرے میں پیش کیجئے تاکہ جو جو گُناہ صادر ھو رہیں ہیں ان سب سے توبہ کی توفیق ملے👇۔
1- *روز قیامت کو تمام انسانوں اور جنات کا اعمال نامہ کُھل جائیگا۔*
ونُخرِجُ لَهُ يَوْمَ القِيامَةِ كِتابا يَلقاهُ مَنْشُورًا
(📚سورة بني إسرائيل 13)
✍️ ترجمہ:-
اور بروز قیامت ہم اس کے سامنے اس کا نامہ اعمال نکالیں گے جسے وہ اپنے اوپر کھلا ہوا پا لے گا۔
2- *قیامت کے دن سخت نگرانی کی حالت میں پیشی ہو گی*۔
وَجَاءتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ
(📚سورة ق 21)
✍️ترجمہ:-
اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ ایک لانے والا(فرشتہ) ہوگا اور ایک(اسکے نامہ اعمال پر) گواہی دینے والا(فرشتہ ھو گا)۔
3- *اس دن کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا*۔
﴿وَمَا أَنَا بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِيدِ﴾
(📚سورة ق 29)
✍️ترجمہ:-
میں اپنے بندوں پر ذرہ برابر بھی ظلم کرنے والا نہیں ہوں۔
(کہ بلا وجہ کسی کو سزا دُوں)
4- *روز قیامت کو آپ کی دفاع کے لیے وہاں کوئی وکیل نہ ہوگا*
گنہگار انسان سے کہا جائے گا
اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا
(📚سورة بني إسرائيل 14)
✍️ترجمہ:-
لو! پڑھ لو اپنا اعمال نامہ! آج تم خود اپنا حساب لینے کے لئیے کافی ھو۔
(جھوٹی صفائیاں پیش نہ کرو بلکہ خود ہی اپنے کرتوت دیکھ کر سزا کے لئیے تیار ھو جاؤ)
5- *اس دن رشوت اور سفارش بالکل نہیں چلے گا*
يَوْمَ لا يَنفَعُ مَالٌ وَلا بَنُونَ
(📚سورة الشعراء 88)
✍️ترجمہ:-
اس دن نہ مال کام آئے گا نہ اولاد۔
6- *روز قیامت کو ناموں میں کوئی تشابہ نہ ہوگا*
وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا
(📚سورة مريم 64)
✍️ترجمہ:-
تمہارا رب بھولنے والا نہیں۔
(کہ کسی کا حساب کتاب چُھوٹ جائے اور وہ حق فیصلہ سے محروم ھو،ایسا ہرگز نہیں ھو گا)
مُراقبہ آخرت کے لئیے رات کو سونے سے پہلے یا کسی بھی یکسوئی کے وقت اپنے آپکو آخرت کی عدالت کے کٹہرے میں پیش کیجئے تاکہ جو جو گُناہ صادر ھو رہیں ہیں ان سب سے توبہ کی توفیق ملے یہ اصلاح نفس کا بہترین طریقہ ھے۔
*🖌 پوسٹ جاری ھے*۔
🍃 دعاؤں کا محتاج
*محمد حسن جان*
🍂 ایڈمن
(نصیحت و اصلاح گُروپ)
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Lahore