The Light 92

The Light 92

Share

This is a platform where you can find Precise, Modern & Explained information regarding Islamic iss

06/05/2024

ایک شخص دنیا کے افکار و نظریات کو کیسے بدل سکتا ہے اور آنے والے ہر علمی فکری اور نظریاتی فتنے کا خاتمہ کر کے انسانیت کے فکر و فلسفے کو پیار امن ، سلامتی اور خدا شناسی تک پہنچا سکتا ہے۔ اس کا مشاہدہ 20 تا 27 رمضان المبارک سالانہ مسنون اجتماعی اعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کہ وجود باری تعالی اور ضرورت مذہب پر خطابات سن کر اندازہ ہوتا ہے۔
اللہ اپنے بندوں کو تین صلاحیتیں عطا فرماتا ہے۔ بصارت ،فراست اور بصیرت۔ بصارت آنکھوں کے ذریعے مشاہدے کا نام ہے۔ مشاہدہ جتنا قوی اور تجزیے کی صلاحیت وسیع ہو اسی قدر فراست کے دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ انسانی انکھ جب صرف اپنی صلاحیت سے دیکھتی ہے تو چند کلومیٹر تک مشاہدہ کر سکتی ہے اور جب وہ ٹیلی سکوپ کے ذریعے مشاہدہ کرتی ہے تو اس کا مشاہدہ کہکشاؤں تک پھیل جاتا ہے۔ اسی طرح جب اللہ رب العزت کسی بندے کی نگاہ کو اپنے نور کا فیض دے کر کہتا ہے بندہ مومن کی فراست سے ڈرو کیونکہ انہ ینظر من نو ر اللہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے۔
اللہ کا نور جب مشاہدہ انسانی میں شامل ہو جاتا ہے تو اس کی نگاہ کی وسعت اس قدر ہوتی ہے کہ اس کا بندہ گری ہوئی دیوار دیکھ کر نسلوں پہلے گزرے ہوئے صالحین کے اعمال کا مشاہدہ کر لیتا ہے۔ ایک بچے کے اعمال کا مشاہدہ کر کے نئی نسلوں پر انے والے مذہبی فتنوں کو دیکھ لیتا ہے۔ اس کی نگاہ میں ماضی حال اور مستقبل کے زمانے اور فاصلے مٹ جاتے ہیں۔ اللہ رب العزت ہر دور میں ایسے مردان حق پیدا کرتا ہے جو اس کے دیئے ہوئے نور سے ملکوں قوموں اور انسانیت پر آنے والے فتنوں اور ازمائشوں کو نہ صرف بروقت دیکھ لیتے ہیں انہیں سمجھ لیتے ہیں بلکہ ان کا خاتمہ بھی کر لیتے ہیں وجود باری تعالی اور مذہب سے بیزاری کا فتنہ کوئی پہلا فتنہ نہیں ہے گزشتہ نصدی میں آنے والے ہر فتنے کا مقابلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر قادری نے کیا بلکہ اسے اس کے انجام تک پہنچایا
1. جب نائن الیون کے بعد مغرب میں جہاد کو بدنام کر کے اللہ کی کتاب قرآن پر پابندی کافتنہ پیدا ہو رہا تھا تو شیخ الاسلام نے امریکہ سے اسٹریلیا تک پوری دنیا UNO, WEF اور OIC کے پلیٹ فارم پر لفظ جہاد کے معنی مفہوم اور عظمت پر سینکڑوں خطابات کر کے اس فتنے کو پیدا ہونے سے پہلے ہی ختم کر دیا
2. دنیا میں امن کے قاتلوں نے یورپ میں دہشت گردی کی سینکڑوں کاروائیوں کے ذریعے اسلام اور عیسائیت کو لڑانے کی جدوجہد کی مگر ایک محافظ نے تہذیبی تصادم کے اس فلسفے کو بین المذاہب رواداری کے ذریعے کچل دیا
3. جب عالمی سطح پر یورپی اور امریکی معاشرے سے مسلمانوں کو بے دخل کرنے کے پروگرام تیار کیے گئے تو شیخ الاسلام نے دنیا بھر میں الہدایہ تربیتی کیمپوں کے ذریعے مسلمانوں کوDeradicalize کر کے اس معاشرے میں Integrate کیا۔
4. انتہا پسندی اور دہشت گردی کے فتنے نے جب شرق سے غرب تک پوری انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تو شیخ الاسلام نے دہشت گردی کو امن کی طاقت سے کچل دیا
الغرض پاکستان میں فتنہ انکار حدیث ہو یا انکار تصوف، فقہ حنفی پر حملے ہوں یاشعائر اسلام پر، اہل بیت اور صحابہ کی ناموس کا دفاع ہو یا فتنہ خوارج کا خاتمہ ہر فتنے کے سامنے گزشتہ نفس صدی سے ایک ہی شخصیت ڈھال نظر اتی ہے اور وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ہے۔
اللہ کو کیوں مانے اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟ کے عنوانات پر خطابات سن کر یہ یقین کامل ہے کہ اب یہ فتنہ بھی انشاءاللہ عنقریب اپنی موت مر جائے گا۔
دنیا بھر کے سامعین نے اس بات پر غور کیا ہوگا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 7 خطابات کے دوران تمام حوالے موجودہ جدید سائنس کے دیے ، غیر مسلم مفکرین ، سائنسدان اور ڈاکٹرز کی کتب اور زندگی کے تجربات کو موضوع بحث بنایا۔ مغرب کو ان کی تحقیق ریسرچ کے ذریعے جواب دیا۔ اثرات کی موجودگی میں بن دیکھے سینکڑوں اشیاء کو تسلیم کرنے کے سائنسی طرز عمل کے ذریعے ان کے غیر معقول سوالات اور اعتراضات کا خاتمہ کیا۔ اگرچہ آپ ان خطابات میں اس فتنے الحاد کے بڑھنے کا خدشہ کے خدشے کا اظہار کیا ہے لیکن میرا یقین اور ایمان ہے کہ اب یہ فتنہ جلد اپنی موت سے ہمکنار ہوگا۔ اللہ کے وجود کو ماننے والے مذہب کے پیروکاروں اور خصوصا امت مسلمہ کے ایک ایک فرد سے درخواست ہے کہ ہر شخص اپنے اس فتنے کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرے اور شیخ الاسلام کے خطابات کو ہر زبان میں انسانیت تک پہنچائے

Photos from Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri's post 23/07/2023
Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Lahore

Opening Hours

Monday 10:00 - 18:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 10:00 - 18:00