29/01/2023
خاموشی سے کسی معجزے کا انتظار بھی محبت ہے۔
گھنٹوں بیٹھ کر آسمان کو تکنا،نم آنکھوں سے مسکرانا بھی محبت ہے۔
کسی کو اُس مقام پر پانا جس کا خواب کبھی آپ نے دیکھا تھا پھر اُس کے لیے دعاۓ خیر کرنا بھی محبت ہے۔
اپنی ادھوری خواہشوں کا بوجھ اُٹھا کر کسی کی خواہش کی تکمیل کےلیے اُس کا سہارا بننا بھی محبت ہے۔
اپنا غم چھپا کر دوسروں کو ہنسانا بھی محبت ہے🥀