25/09/2024
ابوجہل کے بیٹے کلمہ پڑھنے آ رہے ہیں میرے کریم رسول ﷺ نے سارے صحابہ کرامؓ کو بٹھایا اور فرمانے لگے
مجھے خبر ملی ہے کہ عکرمہ کلمہ پڑھنے آ رہا ہے
میری بات سنو، صحابہ کرامؓ کہنے لگے حضور ﷺ حکم کریں تو محبوب ﷺ نے فرمایا کوئی اس کے سامنے اس کے باپ کو گالی نہ دے کوئی اس کے باپ کو اس کے سامنے برا کہہ کر نہ پکارے ابوجہل جو پکا بےایمان کافر تھا جس کے بارے میں نبیﷺ نے فرمایا تھا میری امت کا فرعون ابوجہل ہے جس نے اسلام کو مٹانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا
حضرت ابوبکر صدیقؓ فرماتے ہیں میں اس دن اتنا رویا کہ میری داڑھی انسوں سے بھر گئی نبی کریم ﷺ فرمانے لگے اس کے بیٹے کو تکلیف ہوگی کوئی اس کے باپ کا کفر نہ گنوائے کوئی اس کی زیادتیوں کا ذکر نہ کرے کوئی اس کے باپ کے بارے میں کوئی آیت نہ پڑھے کوئی میرا قول نہ دہرائے
حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ فرماتے ہیں میں رونے لگا تو مجھ سے حضرت ابو دردہؓ کہنے لگے آپ کیوں رو رہے ہیں تو میں نے کہا میں رو رہا ہوں محبوب کی رحمت اللعالمینی پر کہ محبوب یہ کس کے استقبال کی تیاریاں کرا رہے ہو جس نے ساری زندگی تکلیف دی ۔
میرے نبیﷺ اتنے کریم تھے اورہم لوگوں کی کوئی نہ کوئی کوتاہی تلاش کرتے رہتے ہے ہمارا وطیرہ بن گیا ہے کسی کی ننانوے خوبیاں ہیں لوگوں کی وہ چھپ جاتی ہیں پر ایک خامی ساری دنیا دیکھ لیتی ہے یہ ہمارے اندر کی وہ کمزوری ہے جس نے ہمارے علماء مشائخ اور بزرگوں تک کو معاشرے کے اندر بدنام کر دیا ہے۔اللہ ہم سب کو نبیﷺ کے طریقے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین
Copied