Sibtain Alavi313

Sibtain Alavi313 educational

20/09/2026
"خاندان، انسان کے لیے ایک ایسی بنیاد ہے جہاں سے وہ بلندیوں کی طرف پرواز کرتا ہے"❓ اس کا کیا مطلب ہے؟👈🏻 یعنی اگر انسان تر...
16/09/2026

"خاندان، انسان کے لیے ایک ایسی بنیاد ہے جہاں سے وہ بلندیوں کی طرف پرواز کرتا ہے"

❓ اس کا کیا مطلب ہے؟

👈🏻 یعنی اگر انسان ترقی، سکون اور کمال کی راہ پر قدم بڑھانا چاہتا ہے، تو اس کے لیے اہم ترین مقامات اور سہاروں میں سے ایک اس کا خاندان ہے۔

🔻 خاندان وہ جگہ ہے جہاں:

🌷 ہماری شخصیت تشکیل پاتی ہے.

🌷 ہمارے نظریات بنتے ہیں.

🌷 ہم زندگی کی مہارتوں کی مشق کرتے ہیں.

📌 لہذا، خاندان کو مضبوط بنانے کی سمت میں اٹھایا گیا ہر قدم، نہ صرف ایک قابل قدر سماجی کام ہے، بلکہ ایک بڑی عبادت بھی ہے۔

🌱 خاندان کے اہم ترین افعال میں سے ایک، ارکان کے لیے نفسیاتی اور جذباتی سکون فراہم کرنا ہے؛

👈 نشوونما، تجربے اور اعتماد کے لیے ایک محفوظ ماحول۔

❓ لیکن گھر میں یہ سکون کیسے قائم کیا جا سکتا ہے؟

✅ جواب واضح ہے: ہمیں مواصلاتی مہارتیں (communication skills) سیکھنی ہوں گی؛

🔻 جیسے:

🪴 گفتگو کی مہارت اور مؤثر بات چیت

🪴 توجہ اور احتیاط سے سننا (active listening)

🪴 باہمی سمجھ بوجھ اور ہمدردی

🪴 غصے کی مینجمنٹ اور جذبات پر قابو پانا

🪴 قدردانی اور محبت کا اظہار

💬 ہمیں نہیں بھولنا چاہیے:

💠 خاندان، صرف ایک سماجی ادارہ نہیں ہے؛ یہ ہمارے دل کا گھر ہے۔

💠 ہر محبت بھرے جملے، ہر صبر والے رویے اور ہر مسکراہٹ کے ساتھ، ہم اس گھر کی بنیادوں کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔

#محمد
#سبطین
#تربیت
#فیملی
-post

*آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی مختلف علوم میں مہارت اور تخصص* 🔻 *انگریزی زبان پر عبور* 🔹 ’’ایک سفر کے دوران ہم آیت الل...
15/09/2026

*آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی مختلف علوم میں مہارت اور تخصص*

🔻 *انگریزی زبان پر عبور*
🔹 ’’ایک سفر کے دوران ہم آیت اللہ بہجتؒ کے ساتھ ایک پرواز میں تھے۔ طیارے کو ایک گھنٹے سے بھی زیادہ تاخیر ہوئی، جس پر مسافر شدید احتجاج کر رہے تھے۔ اس ہنگامہ خیز ماحول میں آغا مجتبیٰ اور ان کے بھائی، اردگرد کے کشیدہ ماحول سے بے نیاز، اگلی نشستوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور انتظار کے اس وقت کو علمی مباحثے اور انگریزی زبان میں گفتگو کے ذریعے استعمال کر رہے تھے، تاکہ ان کا وقت ضائع نہ ہو۔‘‘
👈 راوی: حجۃ الاسلام والمسلمین علی بہجت
(فرزندِ آیت اللہ العظمیٰ بہجتؒ)

🔻 *فوجی علوم اور عسکری حکمتِ عملی پر عبور*
🔹 ’’ایک اجلاس میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے درمیان ایک پیچیدہ عسکری مسئلے پر گفتگو شروع ہوئی۔ حاج آقا مجتبیٰ تختۂ تحریر کے پاس گئے اور فوجی آپریشن کا تجزیہ شروع کیا۔ تین مرتبہ تختہ لکھا گیا اور مٹایا گیا، یہاں تک کہ آخرکار اجلاس میں موجود تمام کمانڈروں نے ان کی مہارت، استدلال اور عسکری معاملات پر ان کی تخصصی نظر کے سامنے اپنی تحسین و اعتراف کا اظہار کیا۔‘‘
👈 راوی: میجر جنرل سید یحییٰ رحیم صفوی

🔻 *جدید زرعی انجینئرنگ پر عبور*
🔹 ’’میں نے کچھ عرصے تک ہائیڈروپونک (بغیر مٹی کے کاشت کاری) کے طریقۂ زراعت پر تحقیق کی تھی۔ تقریباً پندرہ منٹ تک بڑے جوش و خروش کے ساتھ انہیں اس کے بارے میں بتاتا رہا اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھتا رہا۔ جب میری گفتگو ختم ہوئی تو انہوں نے ایک اہم نکتے کے بارے میں سوال کیا اور فرمایا:
میں نے سوچا شاید آپ کے پاس کوئی نئی بات ہو؛ لیکن آپ فلاں جگہ فلاں شخص کے فارم پر جائیں۔ آپ نے جن تمام باتوں کا ذکر کیا ہے، وہ وہاں بہت عرصہ پہلے ہی عملی طور پر نافذ کر چکے ہیں۔‘‘
👈 راوی: ڈاکٹر فریدالدین حداد عادل
(علومِ انسانی اور ذرائع ابلاغ کے محقق)

🔻 *کیمیکل انجینئرنگ اور زرعی علوم پر عبور*
🔹’’ایک یونیورسٹی کے استاد کی حیثیت سے میں اس بات پر شرط لگانے کے لیے تیار ہوں کہ اگر آپ وزرائے زراعت یا متعلقہ شعبوں کے ذمہ داران کو یہاں لے آئیں، تب بھی انہیں اس موضوع پر ان سے زیادہ گہری واقفیت نہیں ہوگی۔ وہ بالکل درست طور پر جانتے ہیں کہ گندم کے کتنے اقسام کے بیج کہاں اور کتنی پیداوار کے ساتھ کاشت کیے جاتے ہیں، ہمارے پاس مویشیوں کی کون کون سی نسلیں ہیں اور انہیں کس قسم کا چارہ دیا

نماز کی قبولیت کا معیارکیسے معلوم ھو کہ میری نماز قبول ھوئی یا نہیں؟      -post
14/09/2026

نماز کی قبولیت کا معیار
کیسے معلوم ھو کہ میری نماز قبول ھوئی یا نہیں؟





-post

مخلوق کے میسج پڑھتے ہیں اپنے خالق کا میسج بھی پڑھیں     -picture -post
13/09/2026

مخلوق کے میسج پڑھتے ہیں اپنے خالق کا میسج بھی پڑھیں



-picture
-post

آج قوم کی زبان، کیمرے اور فلم کی زبان ہے،اگر ہم نوجوان نسل سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں،تو ہمیں ان سے هنر کی زبان میں بات کرن...
12/09/2026

آج قوم کی زبان، کیمرے اور فلم کی زبان ہے،

اگر ہم نوجوان نسل سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں،

تو ہمیں ان سے هنر کی زبان میں بات کرنی ہو گی۔

👈 هنر، جب عقل اور علم سے غذا حاصل کرتا ہے، تو پیغام کو وسیع سامعین تک پہنچا سکتا ہے۔


#سبطین





فیملی کی خدمت کا صلہ
11/09/2026

فیملی کی خدمت کا صلہ




امام رضا عليه السلام🔹لا یَستَکمِلُ عَبدُ حَقیقَةَ الإیمانِ حَتّی تَکوُنَ فیه خِصالُ ثَلاثُ: التفَّقُّهُ فِی الدّینِ، وَ ...
10/09/2026

امام رضا عليه السلام

🔹لا یَستَکمِلُ عَبدُ حَقیقَةَ الإیمانِ حَتّی تَکوُنَ فیه خِصالُ ثَلاثُ: التفَّقُّهُ فِی الدّینِ، وَ حُسنُ تَقدیرِ المَعیشَِهِ، و الصَّبُر عَلی الرزَّایا

🔸کوئی بھی بندہ ایمان کی حقیقت کے درجے تک نہیں پہنچتا، جب تک کہ اس میں یہ تین خصلتیں نہ ہوں: دین کی سمجھ بوجھ، زندگی میں بہترین تدبیر اور منصوبہ بندی، اور سختیوں و مصائب پر صبر۔

📗تحف العقول، ص ۴۴۶

Address

Sargodha
Lahore

Telephone

+989199702495

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sibtain Alavi313 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share