14/08/2026
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس موقع پر طالبات نے انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ ملی نغمے پیش کیے اور آزادی کی اہمیت پر تقاریر کیں۔
اختتام پر کالج کے تمام اساتذہ اور اسٹاف نے مل کر ملی نغمے اور قومی ترانہ پڑھا۔تقریب کے آخر میں پرنسپل صاحبہ نے طالبات سے خصوصی خطاب کیا۔ اور آزادی کی نعمت اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔