Tehzeebe.zindagi2

Tehzeebe.zindagi2 خانوادے کی تربیت کا علمبردار

📌 7 سے 14 سالہ بچوں کی خصوصیات📷 جذباتی خصوصیات|حصہ اولاس عمر میں بچوں کی حساسیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ دوسروں کے رو...
16/08/2026

📌 7 سے 14 سالہ بچوں کی خصوصیات

📷 جذباتی خصوصیات|حصہ اول

اس عمر میں بچوں کی حساسیت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور وہ دوسروں کے رویوں اور باتوں سے زیادہ متاثر ہونے لگتے ہیں۔ انہیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد پیدا کرنے کے لیے تعریف اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثبت الفاظ اور تعاون ان کی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تاہم اس دوران خود اعتمادی میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے کبھی ان کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور کبھی ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ والدین اور اساتذہ کی مناسب رہنمائی انہیں جذباتی طور پر مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔

📝 TahzeebeZindagi Research Team





🔍 For More Join

📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
📹 tiktok.com/
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀WhatsApp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B

📷 رحمتیں اور نعمتیں۔۔۔؟!امام جعفر صادقؑ نے فرمایا: بیٹیاں رحمتیں ہیں، جن پر اللہ تعالیٰ اجر عطا فرماتا ہے اور بیٹے نعمتی...
10/08/2026

📷 رحمتیں اور نعمتیں۔۔۔؟!

امام جعفر صادقؑ نے فرمایا: بیٹیاں رحمتیں ہیں، جن پر اللہ تعالیٰ اجر عطا فرماتا ہے اور بیٹے نعمتیں ہیں، جن کے بارے میں (قیامت کے دن) باز پُرس ہوگی۔

(وسائل الشیعہ، ج 15، ص 104)

مختصر وضاحت:
یہ حدیث بیٹیوں کی قدر و منزلت کو اجاگر کرتی ہے اور ان کی پرورش کو باعثِ اجر قرار دیتی ہے۔ جبکہ بیٹوں کو نعمت کہہ کر ان کی صحیح تربیت کی ذمہ داری والدین پر عائد کی گئی ہے۔ نفسیاتی اعتبار سے یہ تعلیم والدین کے دلوں میں بیٹی اور بیٹے، دونوں کے لیے یکساں محبت، شفقت اور احساسِ ذمہ داری پیدا کرتی ہے، جنس کی بنیاد پر ہر قسم کے امتیاز کی نفی کرتی ہے اور عدل، مساوات اور متوازن تربیت کے اسلامی تصور کو فروغ دیتی ہے۔

#روایات

🔍 For More Join

📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
📹 tiktok.com/
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀WhatsApp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B

📌 7 سے 14 سالہ بچوں کی خصوصیات📷 جسمانی خصوصیات|حصہ اولجسمانی قد اور وزن میں تیزی سے اضافہ نوجوانی کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ ...
24/07/2026

📌 7 سے 14 سالہ بچوں کی خصوصیات
📷 جسمانی خصوصیات|حصہ اول

جسمانی قد اور وزن میں تیزی سے اضافہ نوجوانی کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ اس دوران جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ نشوونما کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

نوجوان عموماً سرگرم رہتے ہیں اور نئی چیزیں سیکھنے اور آزمانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان میں نئے تجربات کرنے کا جذبہ اور تجسس بڑھ جاتا ہے۔ یہی خصوصیات ان کی شخصیت کی نشوونما اور خود اعتمادی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

📝TahzeebeZindagi Research Team





🔍 For More Join

📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
📹 tiktok.com/
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀WhatsApp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B

📌 7 سے 14 سالہ بچوں کی خصوصیات 📷 سیکھنے اور خود اعتمادی کی تشکیلماہرِ نفسیات Erik Erikson کے مطابق چھ سے گیارہ سال کی عم...
21/07/2026

📌 7 سے 14 سالہ بچوں کی خصوصیات
📷 سیکھنے اور خود اعتمادی کی تشکیل

ماہرِ نفسیات Erik Erikson کے مطابق چھ سے گیارہ سال کی عمر وہ مرحلہ ہے جس میں بچہ اسکول اور اپنے اردگرد کے ماحول سے پڑھنا، لکھنا، حساب کتاب کرنا اور دوسروں کے ساتھ میل جول کے آداب سیکھتا ہے۔

جب بچہ ان بنیادی صلاحیتوں میں مہارت حاصل کر لیتا ہے تو اس کے اندر خود اعتمادی اور برتری کا احساس پیدا ہوتا ہے، لیکن اگر وہ ان مہارتوں کو نہ بہتر انداز میں نہ سیکھ پائے تو اس میں احساسِ کمتری پیدا ہو جاتی ہے۔

سیر تربیت دینی، ج 2، ص25




🔍 For More Videos Join platforms

📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
📹 tiktok.com/
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀WhatsApp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B

📷 اللہ کس جوان کو محبوب رکھتا ہے؟رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:اللہ کے نزدیک توبہ کرنے والے نوجوان سے زیادہ محبوب کوئی چیز نہیں ...
19/07/2026

📷 اللہ کس جوان کو محبوب رکھتا ہے؟

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
اللہ کے نزدیک توبہ کرنے والے نوجوان سے زیادہ محبوب کوئی چیز نہیں ہے۔

📚 مشكاة الانوار، ص 171

✍🏻 مختصر وضاحت:
جوانی میں دل مختلف خواہشات سے متاثر ہوتا ہے، اس لیے اس عمر میں توبہ کرنا خالص ارادے اور مضبوط کردار کی علامت ہے۔ ایسا نوجوان اللہ کے نزدیک محبوب ہے جو اپنی غلطیوں کا احساس کر کے فوراً راہ راست پر آجائے کیونکہ یہ روح کی بیداری اور ذمہ داری کا اظہار ہے۔

نوجوان اگر اپنے آپ کو پاکیزہ رکھے اور اپنی اصلاح کرتا رہے تو وہ جلد قربِ الٰہی حاصل کر لیتا ہے اور وہ زندگی کے اس دور سے بھرپور استفادہ کرتا ہے۔

🔍 For More Videos Join platforms

📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
📹 tiktok.com/
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀WhatsApp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B

📍 تہذیبِ زندگی | مختصر تعارف 📍🔍 ادارہ تہذیبِ زندگی، اردو زبان کے مذہبی اسکالرز کی باہمی کوشش و کاوش کا نتیجہ ہے، جو الٰہ...
15/07/2026

📍 تہذیبِ زندگی | مختصر تعارف 📍

🔍 ادارہ تہذیبِ زندگی، اردو زبان کے مذہبی اسکالرز کی باہمی کوشش و کاوش کا نتیجہ ہے، جو الٰہی تعلیمات کی روشنی میں افراد کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں کو خاندانی زندگی اور تربیتی لحاظ سے معاشرے تک پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

📌 بنیادی مقاصد:
• مثالی گھرانے کی تشکیل کے اصول بتانا
• مرد اور عورت کے مقام اور فرائض واضح کرنا
• اولاد کی تربیت میں اسلامی نگاہ کو اجاگر کرنا
• مغربی تہذیب کے مقابلے میں اسلام میں عورت کے مقام کو بیان کرنا
• مراجع عظام کے فتاویٰ کی روشنی میں خاندان سے متعلق، شرعی احکام کو معاشرے تک پہنچانا

📌 عملی اقدامات
• تعلیم و تربیت کے موضوع پر تبلیغی سرگرمیاں انجام دینا
• آن لائن دروس کا اہتمام کرنا
• ایامِ عزا میں مجالس میں خطابت کرنا
• تربیتی شبہات کے جوابات حضوری اور آن لائن دونوں طریقوں سے دینا
• نوجوانوں اور والدین کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرنا
• مقررین اور مبلغین کے لیے تربیتی مواد تیار کرنا
• میڈیا اور تعلیم و تربیت کے بنیادی مباحث پر علمی نشستیں منعقد کرنا
• مختلف تربیتی اداروں اور مؤسسات کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا
• باہمی روابط اور تعاون کے ذریعے پاکستان کے ہر صوبے، ضلع، تحصیل اور گاؤں تک اسلامی تعلیمات پہنچانا
• اسٹوڈیو کے ذریعے ڈبنگ، شارٹ کورسز اور آڈیو کتابیں تیار کرنا
• ورکشاپس اور کورسز کے ذریعے تربیتی مواد براہِ راست فراہم کرنا
• ضروری کتابوں کی تدوین، ترجمہ اور اشاعت کرنا

📌 آپ ہماری مدد کیسے کر سکتے ہیں؟
🔸 اپنی قیمتی آرا کے ذریعے
🔸 ادارے کے Content کو شئیر کر کے
🔸 مالی تعاون کے ذریعے



🔍 For More Join
📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
📹 tiktok.com/
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀WhatsApp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B

13/07/2026

جوائنٹ فیملی سسٹم میں بچوں کی تربیت کیسے ممکن ہے؟
👤صادق علی ناصری

https://youtube.com/shorts/nvCbp1PTxcI
جوائنٹ فیملی سسٹم میں بچوں کی بہترین تربیت کیسے ممکن ہے؟
جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے سے بچے کون سی اچھی عادات اور اقدار سیکھتے ہیں؟
امام صادق علیہ السلام نے بزرگوں سے وراثت میں ملنے والی کن صفات اور خوبیوں کو بیان فرمایا ہے؟



🔍 For More Videos Join platforms

📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
📹 tiktok.com/
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀WhatsApp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B

11/07/2026

لڑکا دولت مند لیکن بد اخلاق ہو، یا لڑکی خوبصورت لیکن بد لحاظ ہو، کیا ان سے شادی کی جا سکتی ہے؟

👤سید جواد نقوی

https://youtube.com/shorts/EWHjwky2vvo
لڑکا دولت مند لیکن بد اخلاق ہو، یا لڑکی خوبصورت لیکن بد لحاظ ہو، کیا ان سے شادی کی جا سکتی ہے؟
امام رضا علیہ السلام نے اپنے ایک محب کو شادی کے بارے میں کیا نصیحت فرمائی؟
رسولِ خدا ﷺ نے بد اخلاق عورت کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا؟

Can one marry a man who is wealthy but has bad manners, or a woman who is beautiful but lacks good character?
What advice did Imam al-Ridha (عليه السلام) give to one of his followers regarding marriage?
What did the Prophet of Allah ﷺ say about a woman with bad اخلاق ?

In this video, we explore the Islamic perspective on marriage and the importance of اخلاق (good character) in selecting a spouse. We discuss whether a person should marry someone who is wealthy but has poor manners, or someone who is beautiful but lacks good character.

Keywords:
Islamic Marriage, Choosing a Spouse, Good Character in Islam, Imam al-Ridha, Prophet Muhammad ﷺ, Ahl al-Bayt, Islamic Family Values, Marriage Advice, Islamic Teachings, Muslim Marriage



🔍 For More Videos Join platforms

📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
📹 tiktok.com/
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀WhatsApp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1

📷 نوجوانوں کو ایسا ہونا چاہیے!امام جعفر صادقؑ نے فرماتے ہیں: میں تم میں سے کسی نوجوان کو نہیں دیکھنا چاہتا مگر دو حالتوں...
10/07/2026

📷 نوجوانوں کو ایسا ہونا چاہیے!

امام جعفر صادقؑ نے فرماتے ہیں:
میں تم میں سے کسی نوجوان کو نہیں دیکھنا چاہتا مگر دو حالتوں میں، یا وہ اہل علم ہو یا طالب علم۔
اگر وہ ایسا نہ ہو تو اس نے کوتاہی کی ہے اور اگر کوتاہی کی تو اس نے اپنی زندگی ضائع کی ہے اور جو اپنی زندگی ضائع کرے گا وہ گناہگار ہے اور گناہگار دوزخ میں جائے گا۔

📚 بحارالانوار، جلد 1، صفحہ 170

✍🏻 مختصر وضاحت:
اس قول میں نوجوانوں کے لیے بنیادی تربیتی اصول یہ ہے کہ ان کی زندگی علم سے خالی نہ ہو کیونکہ علم سے بےرغبتی کو زندگی کی بربادی قرار دیا گیا ہے۔ جہالت انسان کو خود بھی نقصان دیتی ہے اور دوسروں کے لیے بھی بےفیض بنا دیتی ہے۔

نوجوان اپنی توانائی، وقت اور عمر جیسی نعمت کو ضائع نہ کریں۔ علم ہی وہ راستہ ہے جو انسان کو مقصدِ الٰہی، نیک کردار اور سعادت کی سمت لے جاتا ہے۔

#روایات

📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀Whatsapp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B

📌 7 سے 14 سالہ بچوں کی خصوصیات 📷 ذہنی نشوونما نونہال اس عمر میں عقلی اور فکری طور پر زیادہ پختگی کا مظاہرہ کرنے لگتا ہے۔...
09/07/2026

📌 7 سے 14 سالہ بچوں کی خصوصیات
📷 ذہنی نشوونما

نونہال اس عمر میں عقلی اور فکری طور پر زیادہ پختگی کا مظاہرہ کرنے لگتا ہے۔ وہ باتوں اور واقعات کو پہلے کی نسبت زیادہ گہرائی سے سمجھتا ہے، چیزوں کے درمیان تعلق قائم کر سکتا ہے اور مسائل پر نسبتاً تیزی سے غور و فکر کر کے نتیجہ اخذ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لیتا ہے۔

مثلاً ایک چیز کی مختلف خصوصیات اور جزئیات اب اس کے لیے قابل درک ہوتی ہیں۔ چھوٹے اور بڑے کا مفہوم، رنگ سے آشنائی، کم یا زیادہ وزن کا اندازہ، حجم کی تشخیص اور چیزوں کو ترتیب دینے جیسے کام اب اس کے لیے قابل فہم ہوتے ہیں۔ دس تک کے اعداد کو باآسانی ذہن میں جمع تفریق کر سکتا ہے۔

سیر تربیت دینی، ج 2، ص24



🔍 For More Join platforms
📷 instagram.com/tehzeebezindagi/
📱 fb.me/tehzeebezindagi2
📹 tiktok.com/
🗨 twitter.com/tehzeebezindagi
📱 t.me/tehzeebezindagi
📹 youtube.com/c/tehzeebezindagi/

🪀WhatsApp Channel👇🏻
https://whatsapp.com/channel/0029VaL5SfJCsU9HAnjZeH1B

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehzeebe.zindagi2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Tehzeebe.zindagi2:

Shortcuts

Share

Category