03/09/2024
🥀❤️🥀
No Physical Health without Mental Health
Like page for motivation and Inspiration
03/09/2024
🥀❤️🥀
03/09/2024
14/11/2021
غبارہ کبھی اپنے رنگ کی وجہ سے نہیں اڑتا... اس میں موجود گیس اس کو اڑنے میں مدد دیتی ہے...بالکل اس طرح آپ غريب ہیں امیر ہیں،کالے ہیں،گورے ہیں،یا پھر پڑھے لکھے ہیں یا ان پڑھ...اس سب سے فرق نہیں پڑتا...
آپ کی اندر کی سوچ آپ کی لگن آپ کا جذبہ اور آپ کی تڑپ ہی آپ کو بلندیوں پر لے کر جاتی ہے...😊
وقت مرہم بھی ہے اور زخم بھی۔
ماضی کو سوچتے ہیں، غلطیوں پر کڑھتے ہیں، ایسا کر لیتا، ویسا کر لیتا، فلاں نے زیادتی کی، فلاں نے تکلیف پہنچائی کے جواب نکالتے رہتے ہیں۔وقت گزر چکا، لیکن اس کی دھیمی آنچ پر آج بھی بیٹھے اپنا آپ سلگا رہے ہیں۔ خود کو تڑپا رہے ہیں۔ ہر زخم اپنا نشان چھوڑ جاتا ہے۔درست!تو پھر زخم کو نشان بننے دیں، اسے کھرچتے کیوں ہیں؟ اسے نوچتے کیوں ہیں؟ بار بار اس پر نمک کیوں چھڑکتے ہیں؟
وقت۔۔۔گزر چکا ہے۔۔۔
وقت۔۔۔۔حال میں بدل چکا ہے۔ جو بیت چکا وہ جا چکا۔ حضرت حضرت علی ؓ کا کہنا ہے کہ اپنے آج کو دیکھو۔ ۔۔آج یعنی یہ لمحہ۔ ماضی سے سبق سیکھے جاتے ہیں، لیکن ماضی کے زخموں سے سسکیاں سنتے رہنے سے کسے فائدہ ہوا ہے؟ آج کو دیکھیں، آج میں جئیں، یہ مشکل ہے لیکن مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔ انسان کو یہ صلاحیت دی گئی ہے کہ وہ اپنے لیے آسانی پیدا کر سکے۔ وقت کو مرہم بنائیں ،زخم نہیں۔
شدید ذہنی دباؤ سے آزاد ہونے کے عمل میں یہ پہلا اور انتہائی ضروری اقدم ہے کہ آپ جس بھی صورتحال میں ہیں اس کے بارے میں سوچیں کے کیا آپ واقعی اس میں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہتے ہیں؟ آپ کے پاس اب دو ہی آپشن ہیں یا تو آپ اللہ سے دور اندھیرے سوراخ سے نیچے گر جائیں، یا آپ اس گڑھے سے اللہ کی طرف چڑھنا سیکھ جائیں۔ ایک بار آپ نے یہ ذہن نشین کر لیا کے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوگا پھر آپکا دماغ آپکے دل سے استدلال کرنا شروع کر دے گا، آپکے دل میں اللہ کے خوف کے باقی ذرات آہستہ آہستہ آپکو تبدیل کرنا شروع کردیں گے، اور اس طرح آپ اپنے گناہ، اضطراب اور افسردگی کو ختم کرتے جائیں گے، اللہ تعالی اس وقت تک آپکی حالت نہیں بدلتا جب تک آپ خود تبدیل ہونے اس پستی سے نکل کر بلندی تک پہنچنے کے لیے محنت اور کوشش نہیں کرتے۔" جب کسی چیز کا ارادہ کرلو تو اللہ پر توکل کرو، بے شک اللہ توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے...
10 rules of success
1. Wake up early
2. Read more
3. Keep eye on opportunities
4. Learning
5. Making a decision
6. Helping others /lifting other people higher
7. Consistency
8. Ignore naysayers
9. Never give up
10. Hardwork
psychology says: you don't really need someone to complete you. you only need someone to accept you completely.
ڈپریشن یا سٹریس ریلیز کرنے کی دو آسان مشقیں ۔۔۔
۔
ایک کتاب لیجئے ۔۔
اس ﮐﮯ ﺻﻔﺤﺎﺕ ﺍﻟﭩﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮ ﺩﯾﮟ
ﺑﻐﯿﺮ ﭘﮍﮬﮯ ﺍﻟﭩﺘﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﻢ ﺍﺯ ﮐﻢ ﺳﻮ ﺩﻭ ﺳﻮ ﺻﻔﺤﺎﺕ ﺍﻟﭩﺎﺋﯿﮟ . سٹریس ریلیز کرنے میں مدد ملے گی ۔
ﮐﭽﮫ ﻧﮧ ﮐﭽﮫ ﻟﮑﮭﺌﮯ،
ﭘﮭﻮﻝ ﭘﺘﯿﺎﮞ ﺑﻨﺎﺋﯿﮟ، ﺍﭘﻨﮯ ﺩﺳﺘﺨﻂ ﮐﺮ ﻟﯿﮟ .
یا بے مقصد آڑھی ترچھی لکیریں ھی کھینچیئے ۔۔
ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯽ کی ﮐﯿﻔﯿﺎﺕ ﻟﮑﮫ ﻟﯿﺠﯿﮯ ﯾﮧ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﺍﯾﮏ ﺣﯿﺮﺕ ﺍﻧﮕﯿﺰ ﻋﻼﺝ ﮨﮯ .
اپنی زندگی کے ہر لمحے کی قدر کریں۔ جو آج ہے وہ کل شاید نہ ہو۔ اپنی نعمتوں کوشمار کریں ، وہ اتنی زیادہ ہیں کہ گنتے گنتے عمر گزر جائے گی۔ نعمتیں دیکھنے والی آنکھ کو بیدار کریں۔ صرف مال ودولت ہی نعمت نہیں ہے، صرف آسائشیں ہی کامیابی نہیں ہیں۔ یہ جو صحت ہے یہ سب کچھ ہے۔ یہ جو چلنا پھرنا اور کسی کا محتاج نہ ہونا ہے یہ بہت بڑا فضل ہے۔ یہ جو آنکھوں کی بینائی ہے یہ نور ہے۔ یہ جو دل میں دھڑکن اور اس میں خیال ہے، وہ اللہ کی رحمت ہے۔
معاف کر کے آگے بڑھ جائیں
اُن سب لوگوں کو جنہوں نے دل دکھایا، تہمت لگائی، برا بھلا کہا، آپ کے لیے غلط بات کہی، آپ کو پریشان کیا
یقین جانیں
آپ کا رب کچھ نہیں بھولتا
اور وہ جب حساب برابر کرتا ہے تو نا انصافی نہیں کرتا ...!!!!!
💯🙂✨