25/12/2025
25th December Quaid-e-Azam Day
Welcome to the official page of
AIM Academy. "Achievement, Integrity, Maturity."
25/12/2025
25th December Quaid-e-Azam Day
16/12/2025
Shining star ⭐
پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026ء تک ہونگی، نوٹیفیکیشن جاری
پنجاب سرکاری میڈیکل کالجز: پہلی میرٹ لسٹ جاری
یو ایچ ایس نے ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کردی ہے۔
سرکاری میڈیکل کالجز کا کم از کم میرٹ اس سال 93.6273% رہا جو گزشتہ سال سے کچھ کم ہے (پچھلا سال: 94.3621%)۔
🏥 سب سے زیادہ میرٹ والے کالجز
کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج: 94.9167% (سب سے زیادہ)
علامہ اقبال میڈیکل کالج: 94.4955%
سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز: 94.2727%
نشتر میڈیکل کالج ملتان: 94.1955%
باقی تمام سرکاری کالجز کا میرٹ بھی 93.6% سے اوپر رہا۔
💰 فیس اور جوائننگ
سرکاری میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس: 18 ہزار روپے۔
امیدوار فیس چالان یو ایچ ایس پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
فیس جمع کروانے کے بعد متعلقہ کالج میں تحریری جوائننگ لازمی ہے۔
فیس اور جوائننگ کی آخری تاریخ: 12 دسمبر۔
📄 اگلی لسٹ کب آئے گی؟
دوسری سلیکشن لسٹ بھی 12 دسمبر کی شام کو جاری ہوگی۔
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں اوپن میرٹ کی کل سیٹیں: 3121۔
پاکستان میں سال 2026 کے دوران تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی،ان میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہیں
قومی تعطیلات
سال 2026 میں منائی جانے والی اہم قومی تعطیلات درج ذیل ہیں
کشمیر یکجہتی دن 5 فروری (جمعرات)
یومِ پاکستان 23 مارچ (پیر)
یومِ مزدور / لیبر ڈے 1 مئی (جمعہ)
یومِ تکبیر (عید الاضحی کے ساتھ) 28 مئی (جمعرات)
یومِ آزادی 14 اگست (جمعہ)
یومِ اقبال 9 نومبر (پیر)
یومِ قائداعظم 25 دسمبر (جمعہ)
مذہبی تعطیلات
پاکستان میں اسلامی تعطیلات کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ 2026 میں یہ تعطیلات درج ذیل ہیں
عید الفطر – 21، 22 اور 23 مارچ (ہفتہ تا پیر)
عید الاضحی / قربانی – 27 اور 28 مئی (بدھ و جمعرات)
عاشورہ – 25 اور 26 جون (جمعرات و جمعہ)
عید میلاد النبی ﷺ – 25 اگست (منگل)
کرسمس – 25 دسمبر (جمعہ)
دوسرا دن کرسمس / بوکسنگ ڈے – 26 دسمبر (ہفتہ)
بینک تعطیلات بینک اور مالیاتی اداروں کے لیے مخصوص تعطیلات درج ذیل ہیں
نیا سال – 1 جنوری (جمعرات)
رمضان کے آغاز پر بینک تعطیل – 19 فروری (جمعرات)
مڈ ایئر بینک تعطیل – 1 جولائی (بدھ)یہ بینک تعطیلات عمومی عوام کے لیے نہیں بلکہ مالیاتی اداروں کے حسابات اور سالانہ آڈٹ کے لیے مخصوص ہیں۔
آرٹس مضامین کے ساتھ میٹرک کرنے والے طلباء کو اب پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس اور دیگر سائنس گروپس میں انٹر میں داخلہ مل سکے گا۔
انٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمینز نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
او لیول اور اے لیول سائنس مضامین والے طلباء کو سائنس گروپ کے مساوی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
لاہور بورڈ پہلے ہی آرٹس کے طلباء کو انٹر سائنس میں داخلے کی اجازت دے رہا ہے۔
بورڈ حکام کے مطابق، اگر کالج داخلہ دے گا تو بورڈ امتحان لینے کا پابند ہوگا۔
- سپلیمنٹری یا امپروومنٹ امتحانات *اسی سلیبس* کے مطابق ہوں گے، جس کے تحت آپ نے سالانہ امتحانات 2025 دیے تھے۔
- میٹرک *رول نمبر سلپس* مارچ 2026 میں جاری کی جائیں گی۔
- گیارہویں اور بارہویں جماعت کے داخلے جنوری میں بھیجے جائیں گے۔
پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم نجی یونیورسٹیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا
پنجاب حکومت نے پہلی بار اپنی لیپ ٹاپ اسکیم کا دائرہ کار نجی یونیورسٹیوں تک وسیع کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار لیپ ٹاپس اہل امیدواروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
سرکاری حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے درمیان تعلیمی و ڈیجیٹل فرق کو کم کرنا ہے۔ محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ اسکیم پر عملی کام شروع ہو چکا ہے اور اہل طلبہ کو لیپ ٹاپس کی تقسیم جلد شروع کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اہلیت کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور طلبہ کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اسکیم میں وہ طلبہ شامل ہوں گے جو پنجاب کی نجی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم ہیں، جن کے کم از کم 70 فیصد نمبرز یا مساوی سی جی پی اے ہوں، اور جو اس سے پہلے سرکاری لیپ ٹاپ اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا چکے۔
پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ پالیسی میں توسیع کا مقصد “پبلک اور پرائیویٹ طلبہ کے درمیان ڈیجیٹل فاصلہ کم کرنا” ہے تاکہ سب کے لیے مساوی تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
مزید برآں، اسکیم میں خواتین، معذور طلبہ اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے مختص کوٹہ بھی برقرار رکھا گیا ہے تاکہ تکنیکی وسائل تک منصفانہ اور جامع رسائی کو فروغ دیا جا سکے۔
13/12/2025
بڑی تعلیمی خبر
آرٹس کے طلبہ کے لیے میڈیکل اور انجینئرنگ کے دروازے کھل گئے
انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) نے اہم پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب میٹرک (SSC) میں آرٹس گروپ سے پڑھنے والے طلبہ بھی ایف ایس سی (پری میڈیکل یا پری انجینئرنگ) میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔
اہم نکات:
• یہ پالیسی 2026 کے امتحانات سے نافذ العمل ہوگی۔
• اب مضامین کا انتخاب طلبہ کے مستقبل میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔
• کالجز داخلہ میرٹ یا انٹری ٹیسٹ کی بنیاد پر دیں گے۔
یہ فیصلہ ہزاروں طلبہ کے لیے نئے تعلیمی مواقع اور بہتر مستقبل کی راہیں ہموار کرے گا۔
اہم اطلاع برائے طلباء:
Revised ALP Smart Syllabus Grade 9
اب بچوں کو مشقی سوالات کے علاوہ ٹاپکس سے اضافی سوالات بھی تیار کرنا ہوں گے تاکہ SLOکو مزید فعال بنایا جا سکے۔
اس سال امتحانات میں پورے چیپٹر (According ALP)سے سوالات پوچھے جائیں گے، یعنی صرف ایکسسائز تک محدود نہیں بلکہ تھیوری اور چیپٹر کے تمام ٹوپکس میں سے بھی سوال آسکتے ہیں۔ لہٰذا اپنی تیاری مکمل رکھیں اور ہر چیپٹر کو پوری طرح سے پڑھیں۔
| Monday | 15:00 - 19:30 |
| Tuesday | 15:00 - 19:30 |
| Wednesday | 15:00 - 19:30 |
| Thursday | 15:00 - 19:30 |
| Friday | 15:00 - 19:30 |
| Saturday | 15:00 - 19:30 |