25/07/2022
#اللّٰہ
آنلائن قرآن اکیڈمی میں داخلہ لینے کے لیے ہمارے وٹس ایپ ?
25/07/2022
#اللّٰہ
اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیمات سے روشناس کروائیں
اب آپ دنیا کے جس کونے میں بھی ہیں گھر بیٹھے آنلائن اپنے بچوں کو قرآن کریم کا ترجمہ پڑھانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔
08/02/2022
جو خواتین اور کم عمر بچے آن لائن قرآن، ترجمہ و تفسیر پڑھنے کی خواہشمند ہیں وہ انباکس میں رابطہ کریں
فی میل ٹیچرز موجود ہیں
03099797547
31/12/2021
14/12/2021
Surat No 1 : سورة الفاتحة - Ayat No 1
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۙ﴿۱﴾
تمام تعریفیں اللہ كی ہیں جو تمام جہانوں كا پروردگار ہے ( ٢ )
🌹تفسیر
(2) اگر آپ کسی عمارت کی تعریف کریں تو در حقیقت وہ اس کے بنانے والے کی تعریف ہوتی ہے، لہذا اس کائنات میں جس کسی چیز کی تعریف کی جائے وہ بالآخر اللہ تعالیٰ ہی کی تعریف ہے ؛ کیونکہ وہ چیز اسی کی بنائی ہوئی ہے، تمام جہانوں کا پروردگار کہہ کر اسی طرف اشارہ کیا گیا ہے، انسانوں کا جہان ہو یا جانوروں کا، سب کی تخلیق اور پرورش اللہ تعالیٰ ہی کا کام ہے اور ان جہانوں میں جو کوئی چیز قابل تعریف ہے وہ اللہ تعالیٰ کی تخلیق اور شان ربوبیت کی وجہ سے ہے۔
ترجمہ و تفسیر
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب
Surat No 1 : سورة الفاتحة - Ayat No 0
🌹بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ🌹
شروع اللہ کے نام سے جو سب پر مہربان ہے ، بہت مہربان ہے ( ١ )
🌹تعارف : سورۃ فاتحہ نہ صرف قرآن مجید کی موجودہ ترتیب میں سب سے پہلی سورت ہے ؛ بلکہ یہ پہلی وہ سورت ہے جو مکمل طور پر نازل ہوئی، اس سے پہلے کوئی سورت پوری نہیں نازل ہوئی تھی ؛ بلکہ بعض سورتوں کی کچھ آیتیں آئی تھیں، اس سورت کو قرآن کریم کے شروع میں رکھنے کا منشأ بظاہر یہ ہے کہ جو شخص قرآن کریم سے ہدایت حاصل کرنا چاہتا ہو اسے سب سے پہلے اپنے خالق ومالک کی صفات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کا شکر ادا کرنا چاہیے اور ایک حق کے طلب گار کی طرح اسی سے ہدایت مانگنی چاہیے ؛ چنانچہ اس میں بندوں کو وہ دعا سکھائی گئی ہے جو ایک طالب حق کو اللہ سے مانگنی چاہیے، یعنی سیدھے راستے کی دعا، اس طرح اس سورت میں صراط مستقیم یا سیدھے راستے کی جو دعا مانگی گئی ہے پورا قرآن اس کی تشریح ہے کہ وہ سیدھاراستہ کیا ہے؟
🌹 (1) عربی کے قاعدے سے رحمن کے معنی ہیں وہ ذات جس کی رحمت بہت وسیع ( Extensive) ہو، یعنی اس رحمت کا فائدہ سب کو پہنچتا ہو اور رحیم کے معنی ہیں وہ ذات جس کی رحمت بہت زیادہ (Intensive) ہو، یعنی جس پر ہو مکمل طور پر ہو، اللہ تعالیٰ کی رحمت دنیا میں سب کو پہنچتی ہے، جس سے مومن کافر سب فیضیاب ہو کر رِزق پاتے ہیں اور دنیا کی نعمتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور آخرت میں اگرچہ کافروں پر رحمت نہیں ہوگی ؛ لیکن جس کسی پر (یعنی مومنوں پر) ہوگی، مکمل ہوگی کہ نعمتوں کے ساتھ کسی تکلیف کا کوئی شائبہ نہیں ہوگا۔ رحمن اور رحیم کے معنی میں جو یہ فرق ہے اس کو ظاہر کرنے کے لئے رحمن کا ترجمہ سب پر مہربان اور رحیم کا ترجمہ بہت مہربان کیا گیا ہے۔
ترجمہ و تفسیر
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب