09/05/2025
وادی کشمیر، جنتِ نظیر آج بارود کی بو، بموں کے دھویں اور گولیوں کی گونج میں سسک رہا ہے؛ پاک و ہند کی حالیہ کشیدگی نے اس حسین وادی کو مزیدجنگ وجدل میں دکیل دیا ہے، جہاں نہ بچوں کی ہنسی سنائی دیتی ہے، نہ ہی علم کے در وا ہیں—صرف خوف، خاموشی اور بے یقینی کا راج ہے۔ حالیہ جنگی بیانات اور سرحدی جھڑپوں نے دونوں ممالک کو ایک بار پھر تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔
جب کہ حقیقت یہ ہے کہ جنگ کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں بنی ،جنگ میں چلنے والی گولیاں نہ صرف جسموں میں بلکہ روحوں تک میں چھید کردیتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک نفرتوں کی جگہ فہم و تدبر کو جگہ دیں، اور کشمیری عوام کی امن، آزادی اور عزت کی خواہش کو سمجھیں، کیونکہ امن صرف جنگ بندی کا نام نہیں بلکہ انصاف، احترام اور انسان دوستی کا نام بھی ہے، اور اگر ہم نے اب بھی امن کو ترجیح نہ دی تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی، اور ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ایک زخمی، بے سمت اور محروم مستقبل کے سوا کچھ نہیں دے پائیں گے۔
کشمیر سٹوڈنٹس کونسل
منہاج یونیورسٹی لاہور
College of Shariah & Islamic Sciences, Minhaj University, Lahore
Minhaj University Lahore