19/07/2026
جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں مجلسِ عزا کے بعد علامہ سید نصرت عباس بخاری کی مدیرِ اعلیٰ علامہ سید حسین نجفی اور سینئر اساتذۂ کرام سے اہم ملاقات، جامعہ کے تعلیمی، تربیتی اور تبلیغی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال
مجلسِ عزا سے خطاب کے بعد علامہ سید نصرت عباس بخاری نے جامعۃ المصطفیٰ لاہور کے مدیرِ اعلیٰ علامہ سید حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جامعہ کی علمی، تعلیمی، تربیتی اور تبلیغی سرگرمیوں سمیت دینی خدمات اور مستقبل کے منصوبہ جات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات میں جامعہ کے سینئر اساتذۂ کرام علامہ ناظم رضا عترتی، علامہ سید تسلیم کاظمی، علامہ محمد خان مہدوی، قاری سید زین العابدین رضوی اور علامہ محمد اکرم حسینی بھی موجود تھے۔ شرکائے ملاقات نے دینی تعلیم، تربیتِ طلبہ، تبلیغِ دین اور باہمی علمی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دینی و علمی خدمات کے فروغ، باہمی تعاون اور امتِ مسلمہ کی رہنمائی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔