20/08/2026
تذکرۂ میلادِ مصطفیٰ ﷺ علامہ پیر محمد اسلم رضوی چشتی کے رشحاتِ قلم کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں فاضل مصنف نے میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے تذکرہ کو عقلی اور نقلی اعتبار سے تحریر کیا ہے۔ مصنف دلائل سے واضح کرتے ہیں کہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کائناتی تاریخ کا سب سے اہم واقعہ ہے، نیز کائنات کی سب سے بڑی خوشی نبی کریم ﷺ کی تشریف آوری ہے۔ علاوہ ازیں ولادتِ مصطفیٰ ﷺ پر خوشی کے ربانی انتظام، میلادِ مصطفیٰ ﷺ پر اپنوں کا اظہارِ تشکر اور انتظارِ مصطفیٰ ﷺ کی شدت اور تذکارِ مصطفیٰ ﷺ کی کثرت جیسے دلچسپ عناوین سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں فاضل مصنف انتظارِ مصطفیٰ ﷺ کے حوالے سے 21 شہادتیں بیان کرتے ہیں، جن میں حضرت آدم اور حضرت شیث علیہما السلام کے تذکرے، نبی کریم ﷺ کے وسیلہ سے فتوحات کی بارشیں، نبی کریم ﷺ کی پہچان کے حسین سلسلے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پُر خلوص مواعظ، ربیعہ بن نضر کا خواب، ابن الہیبان کی شوق پرور داستان اور حضرت کعب احبار کا بیان شامل ہیں۔ علاوہ ازیں آمدِ مصطفیٰ ﷺ کے تذکرے کے ضمن میں قرآن پاک کے اسلوب کو بھی انتہائی خوبصورت انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب 304 صفحات پر مشتمل ہے، جسے 80 گرام کے اعلیٰ کوالٹی کے کاغذ پر شائع کیا گیا ہے۔
یہ کتاب 1250 روپے کی رعایتی قیمت میں فری ہوم ڈیلیوری کے ساتھ دستیاب ہے۔
کتاب حاصل کرنے کے لیے فارم فل کریں یا درج ذیل نمبرز پہ رابطہ کریں:
03347908928 / 03064868726
Clink on the following link to view our "Catalogue" on WhatsApp
https://wa.me/c/923220433120