International Relations Decode

International Relations Decode

Share

Welcome to International Relations Decode by Dr. Waqas Bukhari. We offer analysis of global politics, diplomatic strategies, and evolving power dynamics.

We decode world affairs One Concept, One Crisis, and One Strategic Transition at a time

26/12/2025
18/12/2025

This podcast presents my analysis about Afghanistan, highlighting how international politics, changing regional dynamics, and global power shifts directly affecting Afghanistan and the region

Photos from International Relations Decode's post 17/12/2025

موجودہ پابندیاں زیادہ تر سیکیورٹی اور ویزا پروسیسنگ کے لیے ہیں لیکن Trump اور کچھ سیاسی رہنما اس قسم کی پابندی کی حمایت کرتے ہیں حالانکہ قانونی طور پر یہ ابھی نافذ نہیں ہوئی

15/12/2025

یوکرین پر جاری بحث اب صرف نقشوں اور Ceasefire Lines تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ یورپ میں Credibility اور Deterrence کی گہری آزمائش بن چکی ہے کیف کی جانب سے Territorial Concessions کو مسترد کرنا دراصل ماضی کے Frozen Conflicts سے حاصل ہونے والا سبق ہے کہ بغیر مؤثر نفاذ کے امن مستقبل کی جارحیت کو دعوت دیتا ہے زیلنسکی جب یوکرین کی تقدیر کو یورپ کی تقدیر سے جوڑتے ہیں تو وہ یورپی دارالحکومتوں کو ایک تلخ حقیقت کا سامنا کرواتے ہیں یوکرین میں کمزور Settlement جنگ ختم نہیں کرے گا بلکہ اسے مؤخر کر دے گا برسلز میں اصل خوف آج کی Escalation نہیں بلکہ کل کی Repetition ہے یعنی ایک ایسا روس جو رُک کر خود کو ڈھالے اور زیادہ طاقت کے ساتھ واپس آئے

اس لمحے کی Novelty یہ ہے کہ یورپ خاموشی سے اپنی Security Identity کو ازسرِنو تشکیل دے رہا ہے بحث کا مرکز اب Ending the War نہیں بلکہ Preventing the Next One بن چکا ہے جو NATO سے باہر یورپ کے موجودہ Security Architecture کی حدود کو نمایاں کرتا ہے یوکرین کے لیے Security Guarantees ایک Test Case بن چکی ہیں کہ آیا یورپ مکمل NATO Membership کے بغیر کسی بڑی طاقت کو مؤثر طور پر Deter کر سکتا ہے یا نہیں اگر یہ ضمانتیں ناکام ہوئیں تو یورپ میں طاقت کے ذریعے سرحدیں بدلنے کا رجحان معمول بن سکتا ہے اور اگر کامیاب ہوئیں تو یہ ایک نئے اور زیادہ مضبوط European Security Order کی بنیاد رکھ سکتی ہیں اس تناظر میں یوکرین محض اپنے علاقے کا دفاع نہیں کر رہا بلکہ یورپ میں طاقت اور امن کے مستقبل کے قواعد تشکیل دے رہا ہے

ڈاکٹر وقاص بخاری

13/12/2025

My Perspective on Russia-Ukraine 20 Points Peace Plan Proposal

12/12/2025
10/12/2025

بھارت کی جانب سے طالبان کی قیادت سے بڑھتی ہوئی دلچسپی دراصل ایک بدلتی ہوئی Regional Strategy کا حصہ ہے افغانستان اب جنوبی ایشیا وسطی ایشیا اور خلیجی سیاست کے سنگم پر ایک ایسی ریاست بن چکا ہے جس کے بغیر کوئی بھی ملک اپنے Strategic Interests مکمل نہیں کر سکتا اسی لیے بھارت یہ سمجھتا ہے کہ کم سطح کی شمولیت بھی اسے کابل میں اثر و رسوخ برقرار رکھنے اپنی معاشی سرمایہ کاری کو محفوظ بنانے اور China Pakistan Cooperation کے بیانیے کا Balance قائم کرنے میں مدد دیتی ہے اس پالیسی کے تحت بھارت ایک محتاط مگر مستقل موجودگی کے ذریعے Future Corridors علاقائی تجارتی راستوں اور Mineral Resources تک رسائی کے امکانات کو کھلا رکھنا چاہتا ہے

سیکورٹی کے تناظر میں بھارت کی تشویش محض کشمیر یا ماضی کے تجربات تک محدود نہیں رہی نئی دہلی افغانستان کو ایک ایسے حساس خطے کے طور پر دیکھ رہی ہے جہاں بدلتی ہوئی Military Dynamics معاشی دباؤ اور بڑے طاقتوں کی رقابت مل کر ایک نیا سیکورٹی ماحول تشکیل دے رہے ہیں بھارت کی طالبان سے محدود Engagement دراصل ایک ایسا طریقہ ہے جس سے وہ یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی شدت پسند گروہ کے ہاتھ میں ایسا آلہ نہ بنے جو بھارت میں عدم استحکام پیدا کرے اس کے ساتھ ساتھ چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی ایران کے ساتھ کابل کے ابھرتے تعلقات اور روس کی سفارتی سرگرمیوں نے بھارت کے لیے افغانستان کو نظرانداز کرنا تقریباً ناممکن بنا دیا ہے

پاکستان کے لیے ان بھارتی روابط کے Implications کہیں گہرے اور Multidimensional ہیں ایک طرف افغانستان کی TTA حکومت کی بھارت سے بات چیت پاکستان کے اس روایتی تاثر کو کمزور کرتی ہے کہ کابل کی پالیسی ہمیشہ اسلام آباد کے قریب رہے گی جبکہ دوسری طرف یہ صورتحال پاکستان کے مغربی بارڈر کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے بھارت کی موجودگی چاہے وہ محدود ہی کیوں نہ ہو TTP جیسے مسائل پر کابل کے رویے کو مزید غیر یقینی بناتی ہے اور پاکستان کی سفارتی Leverage کو گھٹا دیتی ہے اسی کے ساتھ India Iran Central Asia رابطوں کا بڑھتا ہوا امکان خطے میں پاکستان کے جغرافیائی کردار کو چیلنج کرتا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ افغانستان میں بھارتی دلچسپی محض سفارتی نہیں بلکہ ایک مسلسل Strategic Shift کی علامت بن چکی ہے

ڈاکٹر وقاص بخاری

09/12/2025

بالآخر Asia کی بدلتی ہوئی Politics ایک ایسے نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں جہاں China India US Triangle پورے خطے کی سمت طے کر رہا ہے چین اپنی Maritime and Overland Corridors کے ذریعے اثر بڑھا رہا ہے بھارت سیاسی و عسکری توازن قائم رکھنے کی کوشش میں ہے اور امریکہ خطے کو ایک مربوط Indo Pacific ڈھانچے میں ڈھالنے پر مصروف ہے اس کے ساتھ Middle Powers کی ابھرتی ہوئی سفارت کاری جسے ماہرین Micro Alignment کہتے ہیں Japan کی دفاعی تبدیلی اور Australia کے AUKUS جیسے اقدامات کے ذریعے نئی علاقائی پرتیں پیدا کر رہی ہے نتیجتاً Taiwan Strait South China Sea اور China India Border جیسے اہم Flashpoints صرف سرحدی کشیدگی نہیں رہے بلکہ تجارتی راستوں اور تکنیکی برتری کا اصل دباؤ بن چکے ہیں جو Asia کو موجودہ عالمی سیاست کا سب سے حساس اور متحرک خطہ بنا دیتے ہیں

07/12/2025

صدر پوتن کے دورۂ انڈیا نے نئی دہلی کی Strategic Autonomy کو محض اصولی مؤقف نہیں بلکہ فعال جیوپولیٹیکل حکمتِ عملی کے طور پر نمایاں کیا ماسکو کے ساتھ دفاع توانائی SMR نیوکلیئر ری ایکٹرز اور 16 معاشی و تکنیکی معاہدے اس بات کا اشارہ ہیں کہ انڈیا روس کو ایک ایسے Geopolitical Hedge کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو نہ صرف واشنگٹن کے سیاسی دباؤ کو محدود کرتا ہے بلکہ چین روس اسٹریٹیجک بلاک کو یکطرفہ ہونے سے بھی روکتا ہے یہی توازن انڈیا کو علاقائی نظام میں ایک Agenda Setting Actor بناتا ہے خصوصاً ایسے ماحول میں جہاں امریکہ روس کو Isolate کر رہا ہے اور چین اپنے اثر وسیع کر رہا ہے

اس دورے کا سب سے اہم But Less Discussed پہلو یہ ہے کہ انڈیا روسی تعاون کو Regional Security Architecture کی نئی شکل میں ضم کر رہا ہے چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی اور بیجنگ ماسکو بڑھتی قربت نے نئی دہلی کو مجبور کیا ہے کہ وہ روسی دروازہ کھلا رکھے تاکہ وسطی ایشیا افغانستان اور مغربی ایشیا میں اس کی رسائی متاثر نہ ہو افغانستان کے تناظر میں روس انڈیا Convergence واضح ہے دونوں طالبان کے اندرونی دھڑوں دہشت گردی کے نیٹ ورکس اور ہیروئن ٹریفک کے پھیلاؤ سے فکرمند ہیں اور یہ تعاون انڈیا کو پاکستان Centred سیکیورٹی فریم ورک سے نکل کر ایک Eurasian Centric Posture اختیار کرنے کی اجازت دیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ Emerging Geopolitical Factor of Kurdistan خصوصاً شام عراق خطے میں روس اور ترکی کے کردار کو مزید پیچیدہ بناتا ہے اور انڈیا کے لیے یہ تعاون مغربی ایشیا میں ایک Non Western Entry Point بھی فراہم کرتا ہے

اگرچہ روسی قربت واشنگٹن کے لیے سفارتی بےچینی کا باعث ہے لیکن چین کے مقابلے میں انڈیا کی ناگزیر حیثیت امریکہ کو سخت ردعمل سے روکے رکھتی ہے پوتن کے دورے نے انڈیا کی Bargaining Power میں اضافہ کیا ہے اب نئی دہلی امریکہ کو یہ باور کرا سکتی ہے کہ وہ نہ صرف ایشیا میں لازمی شراکت دار ہے بلکہ ایک ایسی ریاست بھی ہے جو روسی تعاون کو بطور Policy Shaping Instrument استعمال کر سکتی ہے نتیجتاً انڈیا امریکہ تعلقات میں بگاڑ کے بجائے ایک نیا Pragmatic Equilibrium تشکیل پا رہا ہے جہاں واشنگٹن انڈیا کو کھونے کے خوف سے زیادہ ٹیکنالوجی زیادہ دفاعی تعاون اور زیادہ اسٹریٹیجک لچک دکھانے پر مجبور ہوگا جبکہ نئی دہلی روسی شراکت کو اپنی عالمی پوزیشن کو وسعت دینے کے لیے استعمال کرتی رہے گی اس طرح انڈیا اب محض توازن قائم کرنے والا نہیں بلکہ خطے کے System Influencing Architecture کا ایک فعال معمار بنتا جا رہا ہے

ڈاکٹر وقاص بخاری

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Lahore