18/10/2025
مدرسہ تعلیم القرآن کیرڑوسام میں ختمِ نبوت کا کامیاب ترین پروگرام*
الحمدللہ! مدرسہ تعلیم القرآن، گاؤں کیرڑوسام، تحصیل لاچی، ضلع کوہاٹ میں *ختمِ نبوت کے عظیم الشان پروگرام* کا انعقاد نہایت ایمان افروز، پُررونق اور کامیاب انداز میں ہوا۔ اس مبارک محفل میں اہلِ علم، شیوخ، اساتذہ، طلبہ، دینی غیرت رکھنے والے نوجوان، اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
علمائے کرام نے ختم نبوت کی اہمیت، اس عقیدے کی حفاظت، اور اس کے تقاضوں پر مؤثر اور ولولہ انگیز خطابات کیے، جنہوں نے دلوں کو جھنجھوڑا اور ایمان کو تازہ کیا۔ نعت خواں حضرات نے عشقِ رسول ﷺ کے رنگ بکھیرے اور روح کو معطر کیا۔
یہ پروگرام نہ صرف *عقیدۂ ختم نبوت کی یاد دہانی* تھا، بلکہ دین سے جڑنے، فتنوں سے بچنے اور سچے عاشقِ رسول بننے کا عملی پیغام بھی تھا۔
ہم تمام شرکاء، معاونین، علمائے کرام اور طلبہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
**دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ عقیدہ ختمِ نبوت پر ثابت قدم رکھے
اور اس کی خدمت کو ہمارے لیے باعثِ نجات بنائے۔ آمین**