Al Mustafa Public School Kuro

Al Mustafa Public School Kuro قال رسول اللہ ؐ "علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے"۔

سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اعلان نتائج المصطفیٰ پبلک سکول کورو گانگچھے تصویری جھلکیاں ❤️❤️
09/12/2025

سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اعلان نتائج
المصطفیٰ پبلک سکول کورو گانگچھے تصویری جھلکیاں ❤️❤️

04/09/2025
04/09/2025
19/08/2025
06/06/2025
علم دوست شخصیت، غریبوں کا مسیحا، نصیب بی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جناب شکور نبی پوزی صاحب نے المصطفیٰ پبلک سکول کورو...
06/06/2025

علم دوست شخصیت، غریبوں کا مسیحا، نصیب بی ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جناب شکور نبی پوزی صاحب نے المصطفیٰ پبلک سکول کورو کا دورہ کیا اور حالیہ ماہانہ ٹیسٹ کے ٹاپ تین طلبا و طالبات کےلیے مختلف انعامات دیے، اور انھوں نے سکول کےلیے 20 کرسیاں بھی ڈونیٹ کی، ساتھ ہی مڈٹرم کے امتحان کے نتائج کے دوران فی اسٹوڈنٹ 500 روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا،
اس کے علاوہ اگلے سال مارچ 2026 سے دس مستحق طلباء و طالبات کےلیے اسکالر شپ، سکول کےلیے لیپ ٹاپ، ایک ای سی ڈی کٹ اور مزید کرسیاں دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔
ہم جناب شکور نبی پوزی صاحب کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 🙏❤️
منجانب:
تعلیمی کمیٹی المصطفیٰ پبلک سکول کورو گانگچھے

کل 20 مارچ 2025 بروز جمعرات کو تعلیمی کمیٹی المصطفیٰ پبلک سکول کورو کی جانب سے نصیب بی ویلفر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جناب ش...
21/03/2025

کل 20 مارچ 2025 بروز جمعرات کو تعلیمی کمیٹی المصطفیٰ پبلک سکول کورو کی جانب سے نصیب بی ویلفر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر جناب شکور نبی صاحب کے اعزاز میں ایک مختصر افطار پارٹی رکھی گئی، جس میں کمیٹی ممبران کے علاوہ انجمن غلامان حسینی کورو کے اراکین اور دیگر برادران نے شرکت کی، نشست کے دوران کورو میں تعلیمی ماحول پیدا کرنے اور بچوں میں مختلف مہارتیں پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی،
شکور نبی صاحب پورے بلتستان میں شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں، حال ہی میں انھوں نے مختلف سکولوں میں آئی ٹی لیب، فرنیچرز، لیپ ٹاپ، وردی، کتابیں اور اسکالر شپس دیے ہیں، کورو میں بھی انہوں نے اسکالر شپ، لیپ ٹاپ اور فرنیچر وغیرہ دینے کی یقین دہانی کی ہے،
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شکور نبی صاحب کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور سلامتی والی زندگی عطا فرمائے آمین 🤲

17/03/2025

وعدوں کی تکمیل اور مستقبل میں ہر ممکن تعاون کا عزم
آج نصیبی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر امتیاز صائم نے آئی۔ٹی لیپ، وردی اور بکس، جن کا اعلان ڈاٸریکٹر شکور نبی پوزی صاحب نے کیا تھا، آسمان پبلک سکول کھرکوہ کے پرنسپل محمد اقبال نمبردار کے حوالے کر دیے۔
یہ قدم اس بات کا ثبوت ہے کہ نصیبی ویلفیئر فاؤنڈیشن نہ صرف اپنے وعدوں کی تکمیل کرتی ہے بلکہ مستقبل میں بھی اسکول کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے پرعزم ہے
اس موقع پر صدر نصیبی ویلفیئر فاؤنڈیشن امتیاز صائم نے آسمان پبلک سکول کھرکوہ کی تعلیمی خدمات اور امین شہید میموریل اکیڈمک نیٹ ورک اینڈ ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن کی علاقے میں فروغِ تعلیم کے لیے بےلوث کاوشوں کا اعتراف کیا۔ انہوں نے نصیبی فاؤنڈیشن کے ایم۔ڈی شکور نبی پوزی صاحب کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا، جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "مستقبل میں بھی بھرپور تعاون جاری رہے گا۔"
ہم امید کرتے ہیں کہ اس باہمی اشتراک سے علاقے میں معیاری تعلیم کے فروغ میں نمایاں بہتری آئے گی اور طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔


24/02/2025

Address

Kuru

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Mustafa Public School Kuro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category