GPS Kumbar Maidan Dir L KPK

GPS Kumbar Maidan Dir L KPK Primary School Kumbar Maidan

04/04/2023

؟۔۔👇👇👇
👈سرکاری سکولز میں داخلے شروع ہوچکے ہیں۔
👈سرکاری سکولز کے تمام اساتذہ کم از کم ماسٹر ڈگری ہولڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بیچلر آف ایجوکیشن کی پرفیشنل ڈگری بھی رکھتے ہیں اسکے علاوہ بہت سے ایم فل اور پی ایچ ڈیز بھی شامل ہیں۔
👈سرکاری سکولز کے پاس بہت خوبصورت سکول بلڈنگز ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں تعلیم بالکل فری ہے اس کے علاوہ حقدار طلباء کے وظائف،یونیفارم اور فری تعلیمی سہولیات کا ایک منظم نظام موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں کتب ہر بچے کو فری ملتی ہیں۔
👈سرکاری سکولز کا نصاب ملک کے ٹاپ کے ماہرین تعلیم اور مصنفین کی نگرانی میں تیار ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں پروفیشنلزم کا بہت خیال رکھا جاتا ہے مثلا سائنس کا ٹیچر سائنس سبجیکٹس جبکہ لینگوئجز کی تعلیم و تربیت ذمہ داری متعلقہ لینگوئج کے ماسٹر ڈگری ہولڈر کو ہی دی جاتی ہے۔
👈سرکاری سکولز کے تمام بچوں کا ایک منظم ریکارڈ موجود ہے اور یہ ڈیٹا ایک سوفٹ وئیر ایپ میں محفوظ ہے اس ایپ میں آپ کے بچے کی صحت سے لیکر تعلیمی رجحانات تک اور حاضری سے لیکر سکولز سے گھر کے فاصلے تک ہر چیز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں مورننگ اسمبلی کے بعد قرآن مجید کی تعلیم کا باقاعدہ میکنزم موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں تعلیم و تربیت کے لئے جدید ترین طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ پرائمری سکولز میں ECE Rooms اور LND Rooms جبکہ ہائی سکولز میں جدید سائنس اور کمپیوٹر لیبس اس کی ایک روشن مثال ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں ہم نصابی اور غیر نصابی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد باقاعدہ ایک منظم انداز میں کیا جاتا ہے۔۔
👈سرکاری سکولز میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ ایک چین ہے جس کے ذریعے اساتذہ، ہیڈ ٹیچر کلرکس اور دیگر سٹاف کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے ساتھ ساتھ انھیں تربیت بھی دی جاتی ہے اور اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی دئیے جاتے ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں صفائی منٹینس اور حاضری کی سرکاری طور پر ایک ماہ میں کئی بار چیکنگ ہوتی ہے اور حاضری کا کم از کم 90% ہونا لازمی ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز کا سخت ترین انٹرنل اور ایکسٹرنل فرانزک آڈٹ ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ افسران کے علاوہ MEAs تعینات ہیں جو روزانہ تین سکولز وزٹ کرتے ہیں اور سخت ترین چیکنگ اور آڈٹ کے علاوہ بچوں کا آئن لائن ٹیسٹ بھی لیتے ہیں جسے LND کہا جاتا ہے اور یہ ٹیسٹ ایک ٹیب میں لیا جاتا ہے جو chief minister آفس سے ڈائریکٹ جڑا ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں آپ کا بچہ بالکل صاف ستھرے کشادہ ماحول میں پرورش پاتا ہے۔ اور مضبوظ و محفوظ ہاتھوں پھلتا پھولتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں امتحانات کا ایک باقاعدہ سلسلہ موجود ہے اور تمام ٹرمز کے سوالیہ پیپرز حکومتی اداروں کی زیرنگرانی پرنٹ ہو کے سکولز تک آتے ہیں۔ پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں اور دیگر اخراجات کی فکر میں ہلکان ہونے والے والدین اور بچوں کے لیے سرکاری سکول بہترین انتخاب ہے اس لیے آئیں اور سرکاری سکول میں اپنے بچوں کو داخل کروائیں دیگر افراد کی بھی رہنمائی فرمائیں
#منجانب؛ جملہ سٹاف جی پی ایس کمبڑ میدان✌🥰💖

28/02/2023
کلاس فرسٹ کے انگلش گرائمر ٹسٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اساتذہ کرام سے اپنے انعامات وصول کررہے ہیں ۔ اس طری کے امت...
22/12/2022

کلاس فرسٹ کے انگلش گرائمر ٹسٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات اساتذہ کرام سے اپنے انعامات وصول کررہے ہیں ۔ اس طری کے امتحانات سے بچوں میں مقابلے کی فضا پیدا ہوتی ہے اور ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس سال ہم نے تقریباً سارے سکول سے انگلش گرائمر میں ٹسٹ لیا ہے اور بہت اچھے نتائج بھی مل گئے ہیںہیں ۔ انشاء اللہ اگلا ٹارگٹ اردو اور میتھس ہے ۔

Farewell party for class 5th
21/12/2022

Farewell party for class 5th

انگلش گرائمر ٹسٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کیں ۔  سیرت النبی ٹسٹ کے ٹاپر عبدالعزیز نے ایک بار پھر میدان م...
21/12/2022

انگلش گرائمر ٹسٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کیں ۔ سیرت النبی ٹسٹ کے ٹاپر عبدالعزیز نے ایک بار پھر میدان مار لیا ۔ پورے سکول میں 94 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جماعت چہارم کے ریان خان 91 مارکس کے دوسرے جماعت پنجم کے سید حمزہ جان 88 مارکس کے ساتھ تیسرے جبکہ جماعت پنجم ہی کے جابر اکرام 86 مارکس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے ۔ بہترین نتائج پر ہیڈ ماسٹر صاحب نے پوزیشن ہولڈر طلباء کو مبارکباد دی اور اساتذہ کرام کے کوششوں کو سراہا۔

20/12/2022

Please follow our page

20/12/2022

الحمدللہ آج کلاس سوم کا جنرل نالج کو بھی ختم کیا ۔انشاء اللہ انگلش کل ختم ہو جایے گا اور کل پھر چھوٹی سی پارٹی ہوگی

اول جماعت کے سٹوڈنٹس انگلش ٹسٹ دینے میں مصروف ہیں ۔ اگلا ٹسٹ کلاس دوم کا ہوگا
19/12/2022

اول جماعت کے سٹوڈنٹس انگلش ٹسٹ دینے میں مصروف ہیں ۔ اگلا ٹسٹ کلاس دوم کا ہوگا

کلاس سوم ،چہارم اور پنجم کے سٹیوڈنٹس سے انگلش گرائمر میں ایک ہی ٹسٹ لیا گیا جس میں nouns , pronouns, adjectives, preposi...
17/12/2022

کلاس سوم ،چہارم اور پنجم کے سٹیوڈنٹس سے انگلش گرائمر میں ایک ہی ٹسٹ لیا گیا جس میں nouns , pronouns, adjectives, preposition, verbs singular plural, gender of nouns, antonyms اور مختصر تعارف کے سوالات شامل تھے ۔ انشاء اللہ پیر کو رزلٹ ہوگا اور ایک بار پھر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کریں گے۔

16/12/2022

Morning Assembly

Address

Near Bilal Masjid Kumbar Bazar
Kumbar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Kumbar Maidan Dir L KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS Kumbar Maidan Dir L KPK:

Shortcuts

Share