Govt. Boys High School Kotli Sattian

Govt. Boys High School Kotli Sattian

Share

Govt. Boys High School Kotli Sattian MURREE DEA RAWALPINDI OFFICAL ✔️

Photos from Govt. Boys High School Kotli Sattian's post 20/05/2026

گورنمنٹ صوفی عبدالعزیز ہائی سکول کوٹلی ستیاں ضلع مری میں آئی سی ٹی لیب کا افتتاح کر دیا گیا۔۔۔۔ ایم پی اے بلال یامین ستی مہمان خصوصی تھے جب کہ صدر مجلس سی ای او ایجوکیشن ضیاء اللہ عباسی تھے ۔۔۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں جناب تیمور عادل، سی ای او ایم سی کوٹلی ستیاں صاحبزادہ عمران اختر, پروفیسر جلیل اصغر ستی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹلی ستیاں، ڈی ای او ضلع مری بلال حسین پاشا،ڈپٹی ڈی او کوٹلی ستیاں ارشد عباسی ،سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول انوالی عبدالجبار ستی ،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی ستیاں میڈم نسرین فہیم ،مختلف سکولز ہیڈز ،اے ای اوز ،اساتذہ کرام ،ممبران سکول کونسل،مقامی لیگی قیادت ، معززین علاقہ اور سکول کے اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔۔
سکول کے طلبہ نےمختلف ادبی سرگرمیاں پیش کی جنہیں بہت سراہا گیا ۔۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر جاوید اکبرستی نے حکومت پنجاب اور اپنے منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سکول کو جدید کمپیوٹر لیب مہیا کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں جدید لیب کی افادیت اور اس کے مقاصد سے سامعین کو اگاہ کیا۔ اس کے علاوہ سکول کے مسائل سے بھی معزز مہمانوں کو آگاہ کیا ۔۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے بلال یامین ستی نے تعلیمی شعبے میں حکومت کے انقلابی اقدامات کا تذکرہ کیا اور ائی ٹی کی تعلیم اور اس کی ضروریات سے سامعین کو اگاہ کیا۔ انھوں نے سکول کے لیے واٹر سپلائی لائن اور باسکٹ بال گراونڈ کی بحالی کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ جاوید اکبر ستی کی قیادت میں یہ سکول اپنے عروج کا سفر واپس طے کر رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ جلد یہ اسکول کامیابی کے تمام معیارات پر پورا اترے گا ۔۔انہوں نے اعلی کارکردگی کے حامل طلبہ کو اسمبلی کا وزٹ کروانے کا وعدہ کیا۔۔ تقریب میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلبہ کو انعامات دیے گئے ۔۔۔اپنے خطاب میں سی ای او ایجوکیشن ضلع مری ضیاء اللہ عباسی نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی تعلیم کے حوالے سے کوششوں کو سراہا۔۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ضلع مری پنجاب بھر میں تعلیم کے حوالے سے مزید نمایاں نظر ائے گا ۔۔۔
مہمان خصوصی کو سی ای او ایجوکیشن ضلع مری ضیاء اللہ عباسی صاحب نے شیلڈ پیش کی۔۔۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں اور سی ای او ایجوکیشن کو بھی شیلڈ پیش گئی۔ اس سے قبل سکول تشریف لانے پر مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔۔۔ بچوں نے گلدستے پیش کیے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔۔ مہمان خصوصی نے تختی کی نقاب کشائی کی اور فیتا کاٹ کر لیب کا افتتاح کیا۔ کمپیوٹر لیب میں موجود طلباء سے سوال و جواب بھی کیے ۔بچوں نے تقریب کے دوران سوالوں کے بھرپور جواب دیے جس پر مہمان خصوصی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔۔۔نظامت کے فرائض ٹیچر حافظ عبد المتین نے ادا کیے۔۔۔۔
شاندار تقریب کے انعقاد پر اسکول ہیڈ جاوید اکبر ستی نے سکول کے سٹاف اور طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو سراہا ۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی انشاءاللہ اس طرح کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔۔۔

Photos from Govt. Boys High School Kotli Sattian's post 12/05/2026

سکولز سے میٹرک کلاس کی رخصتی زندگی کا ایک یادگار موقع ہوتا ہے ۔۔۔۔یہ موقع خوشی اور غم کا امتزاج ہوتا ہے۔ جہاں ایک طرف زندگی کا ایک اہم سفر مکمل کر لینے کی خوشی ساتھ ہوتی ہے تو دوسری طرف اپنے اساتذہ اور فیلوز سے بچھڑنا بھی کچھ آسان نہیں ہوتا۔۔رخصت ہونے والوں کو باقاعدہ الوداع کہنا پیچھے رہ جانے والوں کی ایک خوبصورت روایت ہے ۔ اس روایت کو نبھانے کے لیے گورنمنٹ صوفی عبدالعزیز ہائی سکول کوٹلی ستیاں میں الحمدللہ کلاس دہم کی الوداعی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔۔پارٹی کی میزبانی کلاس نہم نے کی۔کمپیئرنگ کے فرائض سکول ہذا کے ٹیچر جناب تصدف نواز نے ادا کیے۔۔تلاوت اور نعت کے بعد پارٹی میں دہم کے طلبہ و طالبات نے سکول میں اپنے گزرے ہوئے ماہ و سال کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا جبکہ کلاس نہم کے بچوں نے اپنے سینیئرز کے لیے الوداعی کلمات کا اظہار کیا۔۔نہم کلاس کے انچارج حافظ عبدالمتین نے اس تقریب کے انعقاد پر کلاس نہم کی حوصلہ افزائی کہ ساتھ ساتھ کلاس دہم کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔۔۔سائنس ٹیچر جناب آصف علی نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اپنے لیے بہترین منزل کا تعین کر کے اس کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی ۔۔۔
سکول کے پرنسپل جاوید اکبر ستی نے طلبہ کو زندگی کے مختلف معاملات کے حوالے سے رہنمائی کی ۔۔۔
تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر جلیل اصغر ستی پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج کوٹلی ستیاں نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مستقبل کے حوالے سے رہنمائی کی۔۔۔انہوں نے بچوں کو محنت جاری رکھنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ اس مادرر علمی سے بے شمار نمایاں شخصیات تعلیم حاصل کر کے اپنی زندگی میں کامیابیاں حاصل کر چکی ہیں ۔۔انہوں نے بچوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ انہیں آئندہ زندگی میں بھرپور کامیابیاں سمیٹنے کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔میٹرک کا ایک اور کامیاب سیشن اللہ تعالی کے فضل و کرم ، والدین کی دعاؤں اور ٹیچرز کی محنت اور لگن سے ممکن ہوا۔۔آخر میں ریفریشمنٹ کے بعد دعاؤں کےسائے میں طلبہ کو رخصت کیا گیا ۔۔

05/05/2026

گورنمنٹ صوفی عبدالعزیز ہائی سکول کوٹلی ستیاں کے کلاس ششم کے طلبہ سائنس لیب میں سر انیس احمدکی زیر نگرانی پریکٹیکل پرفارم کرتے ہوئے ۔۔۔

Want your school to be the top-listed School/college in Kotli?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Kotli

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 08:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 15:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 08:00 - 14:00