28/11/2025
الحمدللہ!
گرین لینڈ پبلک ہائیر سیکنڈری سکول چوکی کلاہ میں 28 نومبر کو #اسپورٹس ڈے کی تقریب شاندار انداز میں #اسکول گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ نے بھرپور جوش، نظم و ضبط اور بہترین اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت، نعت اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد #اسپورٹس کی مشعل روشن کی گئی۔
دلچسپ مقابلوں نے ماحول کو مزید پرجوش بنا دیا اور میدان میں خاص گہما گہمی نظر آئی۔ اس موقع پر ڈی ای او محترمہ سعیدہ عندلیب صاحبہ نے خصوصی شرکت فرمائی اور بچوں کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ تقریب نہ صرف طلبہ کی صحت، اعتماد اور جسمانی #سرگرمیوں کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوئی بلکہ ٹیم ورک اور #نظم و ضبط کے جذبے کو بھی اجاگر کیا۔