17/04/2026
ڈاکٹر خالد محمود صاحب کو پی ایچ ڈی
/ ایجوکیشن میں مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پرنسپل وسٹاف بوائز انٹر کالج پنجیڑہ
قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَؕ
17/04/2026
ڈاکٹر خالد محمود صاحب کو پی ایچ ڈی
/ ایجوکیشن میں مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پرنسپل وسٹاف بوائز انٹر کالج پنجیڑہ
06/04/2026
گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنجیڑہ ایک منفرد تعلیمی درسگاہ
عوام علاقہ سرساوہ پنجیڑہ کو بذریعہ سوشل میڈیا اطلاع دی جاتی ہے کہ
گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنجیڑہ میں جماعت نہم کے ایڈمیشن شروع ہو چکے ہیں۔
مورخہ 11 اپریل بروز ہفتہ دن دس بجے انٹری ٹسٹ لیا جائے گا۔
خواہشمند طلبہ فوری اپنی اپنی رجسٹریشن کروائیں۔
اس مرتبہ نشستیں محدود ہیں۔
سائنس گروپ میں 30 نشستیں مختص ہیں جبکہ جنرل گروپ میں بھی زیادہ سے زیادہ 30 داخلے کئے جائیں گے۔
ایڈمیشن صرف انٹری ٹیسٹ کوالیفائی کرنے والے طلبہ کو ہی دیا جائے گا۔
تعلیمی معیار ،تربیتی معیار ،اعلی کوالیفائیڈ سٹاف اور بہترین ماحول ادارہ کو دیگر اداروں پر ممتاز رکھتا ہے۔
منجانب۔ انچارج ادارہ و داخلہ کمیٹی حصہ ہائی
05/02/2026
آج مورخہ 5 فروری2026 گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنجیڑہ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے پروگرام منعقد کیا گیا. جس کی صدارت پرنسپل محمد جاوید صاحب نے کی. صبح 9 بجے پرچم کشائی کی گئی. جس کے بعد ساڑے 9 بجے ادارہ کے ہال میں پروگرام کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا. جس کی سعادت سال اول کے طالب علم شرجیل نے حاصل کی. پروگرام کی میزبانی پروفیسر محمد اسحاق صاحب نی کی. سال اول کے طالب علم محمد سیف نے خوبصورت انداز میں نعت رسول مقبول پیش کی. سٹاف کی جانب سے پروفیسر محمد نصائب صاحب پروفیسر اظہر صاحب پروفیسر خرم جہانگیر صاحب نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پرجوش تقاریر کیں. پاکستان کے ساتھ چٹان کیطرح کھڑے رہنے کا عزم کیا گیا. اسکے بعد پرنسپل ادارہ نے صدارتی خطبہ دیا. جسکے بعد پروفیسر محمد نصائب صاحب نے اختتامی دعا فرمائی جس میں مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی.
02/02/2026
آج مورخہ 2 فروری 2026 کو بوائز انٹرمیڈیٹ کالج پنجیڑہ میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا ہوا۔جس میں پرنسپل محمد جاوید۔پروفیسر محمد نصائب اور پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد صاحب نے جہاد خود سازی سے انسان سازی تک کہ موضوع کو زیر بحث لاتے ہوئے بچوں اور اساتذہ کو جہاد اور قتال میں فرق کو واضح کیا گیا اور بچوں کو اس بات سے آگاہی دی گئی کہ اگر کوئی آپ کو جہاد کی ترغیب کے بہانے بہکاوے میں لانے کی کوشش کریں تو ایسے شرپسند عناصر سے بچا جائے۔اور سربراہ ادارہ کو اس بات سے آگاہ کیا جائے۔
21/12/2025
Annual sports Gala 2025
Govt Boys Inter college panjera
14/08/2025
گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنجیڑہ میں 78واں یوم آزادیء پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
صبح 8:50 پر پرچم کشائی کی تقریب تمام سٹاف و طلباء کی موجودگی میں پرنسپل صاحب نے کی۔
پرچم کشائی کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ سنا گیا اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
اسکے بعد ادارہ کے امتحانی ہال میں تقریبِ یوم آزادی ء پاکستان کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔
پروفیسر محمد اسحاق صاحب پروفیسر خرم جہانگیر صاحب نے آزادی کی اہمیت و افادیت پر خوبصورت تقاریر کیں۔
پرنسپل محمد جاوید صاحب انٹر کالج پنجیڑہ نے صدارتی خطبہ دیا جس میں انہوں نے آزادی جیسی نعمت کی قدر اور اہمیت بیان کی اور ہر مشکل گھڑی میں مملکت خداداد پاکستان کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہنے کا عزم کیا اور ملکِ پاکستان کی خوشحالی اور تاقیامت سلامتی کیلئے دعا کی۔
علاوہ ازیں پروفیسر محمد نصائب صاحب نے بہت احسن انداز میں اتحاد بین المسلین کے احکامات و افادیت کو بیان کیا۔
آخر میں پروفیسر حافظ محمد راشد حازمی صاحب نے ملکِ پاکستان کی خوشحالی اور تاقیامت سلامتی کیلئے دعاؤں کیساتھ اختتام کیا۔
#1947
13/08/2025
29/07/2025
💥اعــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــلان داخــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــلہ✴
گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنجیڑہ جماعت سال اول میں داخلے جاری ہیں
👈سہــــــــــولــــــــیات:
⭕اعلی تعلیم یافتہ اورتجربہ کار اساتذہ
⭕خوبصورت اور کشادہ عمارت
⭕وسیع کھیل کا میدان
⭕ جدید ترین کمپیوٹر لیب
⭕. کشادہ ہوا دار رومز
⭕پر فضاء ماحول
⭕سائنس لیبارٹریز
⭕پینے کا فلٹر شدہ صاف پانی
👈یکم اگست سے داخلے جاری ہیں اس لیے جلدی کیجیے اور اپنے بچوں کی بہترین تعلیم اور تربیت کے لئے بہترین سہولیات سے لیس گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنجیڑہ کا انتخاب کیجیے۔
16/05/2025
آج مورخہ 16مئی 2025 بروزجمعہ المبارک *گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنجیڑہ* میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارت کی طرف سے پاکستان و آزاد کشمیر کی سرزمین پر کی گئی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے طرف سے کئے گئےجوابی آپریشن " *بنیان* *مرصوص* "کی شاندار کامیابی پر "یوم تشکر"منانے کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر محمد جاوید صاحب دیگر پروفیسرمیاں محمد ذوالفقار قادری پروفیسر محمد نصائب پروفیسر محمد راشد محمود حازمی اور طلباء نے عسکری و سیاسی قیادتِ کے بروقت اور جرات مندانہ فیصلے پر پاکستان کی شاندار جنگی کامیابی کو خراج تحسین پیش کیا اور مملکت خدادا پاکستان کی بقاء کے لئے دعائیں بھی کی گئیں منعقدہ تقریب کی تصویری جھلکیاں
18/12/2024
آج مورخہ 18 دسمبر 2024 گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پنجیڑہ میں ریئس الاحرا چوہدری غلام عباس رحمہ اللّٰہ کی 57ویں برسی کا انعقاد کیاگیا ۔جس میں طلباء اور اساتذہ کرام اور پرنسپل صاحب نے چوھدری غلام عباس کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ پروگرام کے آخر میں پروفیسر حافظ محمد راشد صاحب نےچوھدری غلام عباس کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔
| Monday | 09:00 - 14:00 |
| Tuesday | 09:00 - 14:00 |
| Wednesday | 09:00 - 14:00 |
| Thursday | 09:00 - 14:00 |
| Friday | 09:00 - 12:00 |
| Saturday | 09:00 - 14:00 |