23/04/2026
گورنمنٹ پرائمری اسکول کوٹکی قلعہ کی جانب سے تعلیمی سال 2026-2027 کے داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک کا مقصد علاقے کے والدین اور عوام میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول میں داخل کروانے کی ترغیب دینا تھا۔
طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی اور تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ واک کے دوران مختلف بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے پیغام دیا گیا کہ "تعلیم ہر بچے کا حق ہے" اور "آئیں، اپنے بچوں کا مستقبل روشن بنائیں"۔
ہم تمام والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو اسکول میں داخل کروائیں اور ان کے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔
آئیں مل کر جہالت کے اندھیروں کو ختم کریں اور علم کی روشنی ہر گھر تک پہنچائیں۔