10/01/2023
ڈاکٹرز کی غلطیاں قبرستانوں میں دفن ہو جاتی ہیں۔
انجینئرز کی غلطیاں مٹی اور گارے تلے دب جاتی ہیں۔
وکلاء کی غلطیاں قانون کی فائلوں میں گم ہو جاتی ہیں۔
سیاستدانوں کی غلطیاں متحارب گروہوں کے پرجوش اور جذباتی نعروں میں تحلیل ہو کر پس منظر میں چلی جاتی ہیں۔ جرنیلوں کی غلطیاں فتح و شکست کی جھوٹی، سچی داستانوں میں فراموش ہو جاتی ہیں۔
لیکن یاد رکھیں
اساتذہ کی غلطیاں افراد کے کردار کو تباہ کر دیتی ہیں، نسلوں کو گمراہ کر دیتی ہیں، اور اقوام کے خوب صورت چہروں کو مسخ کر دیتی ہیں۔ جو قوم کے رویوں میں جھلکتی رہتی ہیں۔