14/08/2026
🇵🇰 یومِ آزادی کی پُروقار تقریب— 🇵🇰
گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چوک سرور شہید میں14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ اور سٹاف نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور ملی نغمہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی آزادی کی اہمیت، اتحاد، نظم و ضبط، تعلیم اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
تقریب کے اختتام پر قومی پرچم کشائی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
14 اگست یومِ آزادی کے موقع پر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چوک سرور شہید کی عمارت کو خوبصورت سبز و سفید روشنیوں سے سجایا گیا، جس سے ادارے کی عمارت نے رات کے وقت ایک دلکش اور خوبصورت منظر پیش کیا.
🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
#14اگست #گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ چوک سرور شہید ُشائی