03/05/2025
*فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم رکوانے کی کنجی پاکستان کے علماء اور عوام کے ہاتھوں میں ہے*
پاکستان کے علماء کو اپنی طاقت کا اندازہ نہیں
پاکستان کے علماء اور دینی رہنماء جن کے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں میں عقیدت مند ، پیروکار ، مریدین و معتقدین موجود ہیں
جو اپنے دینی رہنماؤں کے ایک اشارے پر جان لٹانے کو تیار ہیں!
اگر یہی دینی رہنماء مسئلہ فلسطین پر اپنے عقیدت مندوں کو تیار کر کے اللہ رب العزت کی ذات پر توکل رکھ کر افواج پاکستان سے جہاد کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل پڑیں
تو واللہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے ایک امید کا چراغ روشن ہوگا
یہ بات ذہن نشین کر لیں!
کہ کوئی بھی فتح اور کامیابی قربانیوں کے بغیر پلیٹ میں رکھی ہوئی نہیں ملتی
اگر فلسطین کے مسلمان قبلہ اول کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں
تو
ہم اپنے قبلہ اول اور اپنے ان مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیوں نہیں کر سکتے
کیا ہمارے جسم قبلہ اول سے زیادہ قیمتی ہیں
اگر ہم فلسطین نہیں پہنچ سکتے تو کیا ہوا
جس طرح فلسطین کے مسلمان غزہ کی سرزمین پر اپنے قبلہ اول کے لیے جانیں لٹا رہے ہیں
تو
ہم بھی اپنے قبلہ اول کے لیے اور اپنے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لیے پاکستان کی سرزمین پر اپنی جانیں لٹانے کو شرف سمجھتے ہیں