Mufti Zain Ul Abideen officeal

Mufti Zain Ul Abideen officeal

Share

Sada-E-Islam

10/01/2024

احباب سے التماس ہے کہ اپنی تشریف آوری کی اطلاع (بذریعہ کال ، میسج یا واٹس ایپ) ضرور دیں تاکہ انتظامات کرنے میں آسانی ہو۔ تعاون فرمائیں.
03470444511
03166003074

06/10/2023

آج ان شاءاللہ ۔

27/09/2023

حضرت مولانا یوسف صاحب کے زمانے کا قصہ ھے کہ ان کے زمانے میں مہنگائی بہت بڑھ گئی۔ کچھ لوگ مولانا کے پاس آئے اور مہنگائی کی شکایت کی اور کہا کہ : کیا ہم حکومت کے سامنے مظاہرے کرکے اپنی بات پیش کریں؟
حضرت نے ان سے فرمایا : مظاہرے کرنا اھل باطل کا طریقہ ھے۔
پھر سمجھایا کہ دیکھو! انسان اور چیزیں دونوں الله تعالیٰ کے نزدیک ترازو کے دو پلڑوں کی طرح ھیں ، جب انسان کی قیمت الله تعالیٰ کے یہاں ایمان اور اعمال صالحہ کی وجہ سے بڑھ جاتی ھے تو چیزوں کی قیمت والا پلڑا خودبخود ہلکا ھوکر اوپر اٹھ جاتا ھے اور مہنگائی میں کمی آجاتی ھے۔
اور جب انسان کی قیمت الله تعالیٰ کے یہاں اس کے گناہوں اور معصیتوں کی کثرت کی وجہ کم ھوجاتی ھے تو چیزوں والا پلڑا وزنی ھوجاتا ھے اور چیزوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ھیں۔

لہٰذا تم پر ایمان اور اعمال صالحہ کی محنت ضروری ھے تاکہ الله پاک کے یہاں تمہاری قیمت بڑھ جائے اور چیزوں کی قیمت گرجائے۔
پھر فرمایا:
لوگ فقر سے ڈراتے ھیں حالانکہ یہ شیطان کا کام ھے۔"الشیطان یعدکم الفقر" اس لئے تم لوگ جانے انجانے میں شیطانی لشکر اور ایجنٹ مت بنو۔

الله کی قسم ! اگر کسی کی روزی سمندر کی گہرائیوں میں کسی بند پتھر میں بھی ھوگی تو وہ پھٹے گا اور اس کا رزق اس کو پہنچ کر رھے گا۔
مہنگائی اس رزق کو روک نہیں سکتی جو تمہارے لئے الله پاک نے لکھ دی ھے۔

الله پاک ھمارے گناہوں کو معاف فرمائے آمین ☺

24/09/2023

10 ربیع الاول بروز بدھ بعد نماز عشاء تونسہ شریف۔

16/09/2023
14/09/2023

سیرت کانفرنس کوٹ ادو کے حوالے سے استاد محترم مولانا محمد اشفاق قاسمی صاحب مدظلہ کا اہم اعلان.

06/09/2023

8 ستمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء جامعہ مسجد فاروقیہ میں تحفظ ختم نبوت سیمینار منعقد ہورہا ہے ۔۔۔تمام دوستوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

01/09/2023

امت محمدیہ کا فرض منصبی

31/08/2023

*غیر محسوس مگر تباہ کن سزائیں*

*کسی شاگرد نے اپنے استاذ سے کہا : ہم رات دن اللّٰه تعالیٰ کی نافرمانی کرتے ہیں مگر اللّٰه تعالٰی ہمیں سزا نہیں دیتا.*

*استاذ محترم نے جواب دیا : ایسی بات نہيں بلکہ اللّٰه تعالی ہمیں کتنی سزائیں دیتا ہے مگر ہمیں اس کا احساس نہیں ہوتا.*
*اللّٰه تعالی کی سزائیں کیا ہوتی ہیں سنو...*

1- *مناجات الہی کی لذت سے محرومی:* کیا رب سے مناجات کی لذت تم سے چھین نہیں لی گئی؟

2- *قساوت قلبی* : اس سے بڑی سزا کیا ہو سکتی ہے کہ انسان کا دل سخت ہو جائے؟

3 *-نیکیوں کا توفیق نہ ملنا:* ایک بڑی سزا یہ بھی ہے کہ تمہیں نیکیوں کی توفیق بہت کم ملے ۔

4- *تلاوت قرآن سے غفلت* : کیا ایسا نہیں ہوتا کہ دن کے دن گزر جاتے ہیں مگر تلاوت قرآن کی توفیق نہیں ملتی بلکہ بسا اوقات قرآن کی یہ آیت سنتے ہیں جس ميں اللّٰه تعالى نے فرمایا کہ اگر یہ قرآن پہاڑ پر نازل ہوتا تو اللّٰه کے خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتا ہم یہ آیت سنتے ہیں مگر ہمارے دلوں پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟

5- *تہجد سے محرومی:* لمبی لمبی راتیں گزر جاتی ہیں مگر کبھی تہجد کی توفیق نہیں ملتی؟

6- *نیکیوں کے موسم بہار کی ناقدری* : نیکیوں کے موسم بہار آتے اور گزر جاتے ہیں جیسے رمضان کے روزے، شوال کے روزے اور ذوالحجہ کے مبارک ایام وغيرہ .... مگر ان موسم میں کما حقہ عبادت کرنے کی توفیق نہیں ملتی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟

7- *عبادت کو بوجھ محسوس کرنا* : کیا تم عبادت کو بوجھ نہیں محسوس کرتے؟

8- *ذکر الہی سے لاپرواہی* : کیا اللّٰه کے ذکر سے تمہاری زبان خاموش نہیں رہتی؟

9- *نفسانی خواہشات کے سامنے شکست* :کیا نفسانی خواہشات کے سامنے خود کو کمزور نہیں محسوس کرتے؟

10- *دنيا کی محبت* : کیا تم مال و دولت اور منصب و شہرت کی بے جا حرص و لالچ ميں مبتلا نہیں ہو؟ اس سے بڑی سزا اور کیا ہو سکتی ہے؟

11- *کبیرہ گناھوں کو معمولی سمجھنا:* کیا ایسا نہیں کہ تم بڑے بڑے گناہوں کو معمولی اور حقیر سمجھتے ہو جیسے جهوٹ غیبت چغلی؟

12- *فضول کاموں میں مشغولیت* :کیا بیشتر اوقات تم فضول اور لا یعنی چیزوں ميں مشغول نہیں رہتے؟

13- *آخرت سے غفلت:* کیا تم نے آخرت کو بھلا کر دنیا کو اپنا سب سے بڑا مقصد نہیں بنا لیا ہے؟

*یہ ساری محرومیاں اور بے توفیقی بھی اللّٰه کی طرف سے عذاب اور سزائیں ہیں مگر تمہیں اس کا احساس نہیں ہوتا.*

*یاد رکھو!!!* اللّٰه تعالی کا یہ بہت معمولی عذاب ہے جسے ہم اپنے مال و اولاد اور صحت میں محسوس کرتے ہیں اور حقیقی عذاب اور سب سے خطرناک سزا وہ ہے جو دل کو ملتی ہے.

اس لئے اللّٰه تعالیٰ سے عافیت کی دعاء مانگو اور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرو کیونکہ گناہ کے سبب بندہ عبادت کی توفیق سے محروم کر دیا جاتا ہے.

*اللَّهُم أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ، وحُسنِ عِبَادتِك.*
*ترجمہ* ۔۔۔۔۔۔اے اللہ !
آپ مجھے اپنا ذکر کرنے، شکر کرنے اور بہترین طریقہ پر عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ..
آمین ثم آمین یارب العالمین

28/08/2023

مفتی تقی عثمانی صاحب نے ایک طالب علم سے سوال پوچھا کہ آپ علم کس لیے حاصل کرنا چاہتے ہیں کیا مقصد ہے علم حاصل کرنے کا؟
طالب علم نے جواب دیا کہ دین کی خدمت کرنے کے لیے۔

اس پر مولانا تقی عثمانی صاحب نے فرمایا کہ یہ بھی شیطان کی طرف سے ایک مغالطہ ہے۔ خوب سمجھ لیجیے کہ علم حاصل کرنے کا مقصد اصلاح نفس ہونا چاہئے۔ دوسروں کی اصلاح تب کرسکیں گے جب خود اپنی اصلاح ہوگی۔ اگر اصلاح نفس کی نیت کے بغیر علم حاصل کیا تو اس میں برکت نہیں ہوگی، وہ علم بے نور ہوگا۔ اس لیے امام بخاری رحمه الله نے ابتداء میں اصلاح نیت والی حدیث لائی کہ سب سے پہلے اپنی نیت درست کر لو، ورنہ پڑھنے پڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں۔

24/08/2023

نماز فجر سے دن کی ابتداء کی برکات۔
اس کلپ کو زیادہ سے زیادہ سنے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں ۔مزید ویڈیوز کے لیے مفتی زین العابدین صاحب کے پیج کو لائک و فالو کریں ۔

Want your school to be the top-listed School/college in Kot Addu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


مظاہرالعلوم
Kot Addu