Qari saleem nasfe

Qari saleem nasfe

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qari saleem nasfe, Education, Kot Addu.

02/03/2026

ہم بھی اس قائل نہیں کہ روڈوں پر چندہ مانگا جائے

لیکن صرف چند لوگوں کی وجہ سے مکمل دین اسلام کو بد نام کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟

کس تعلیم کی بات ہو رہی ہے؟

کیا وہ تعلیم

جس کے دروازوں پر معصوم بچیاں علم لینے جائیں

مگر اندر بیٹھے کچھ بھیڑیا صفت لوگ

ان کی عصمت اور اعتماد کو نوچ ڈالیں؟

جہاں قلم امانت نہ رہے

اور استاد مربی نہیں بلکہ خوف کی علامت بن جائے؟

کون سی تعلیم؟

کیا وہ تعلیم

جس کے بعد کوئی جج یا وکیل بن کر

عدل کی کرسی پر بیٹھے

مگر انصاف کا ترازو چند سکوں کے بوجھ تلے جھک جائے؟

جہاں قانون کتابوں میں سنہری حروف سے لکھا ہو

مگر عدالتوں میں اس کی قیمت لگتی ہو؟

کون سی تعلیم؟

کیا وہ تعلیم

جس کے بعد انسان پٹواری، افسر یا کسی عہدے کا مالک بن جائے

اور خدمت کے بجائے “چائے پانی” کے نام پر

غریب کی ہڈیوں تک نچوڑ لے؟

جہاں دستخط ایک امانت نہ ہوں

بلکہ رشوت کے بغیر حرکت نہ کریں؟

کون سی تعلیم؟

کیا وہ تعلیم

جو انسان کو ڈگری تو دے دے

مگر دل سے رحم، آنکھوں سے حیا

اور کردار سے دیانت چھین لے؟

جو بڑے کے آگے جھکنا چاپلوسی بنا دے

اور چھوٹے کو دیکھنا تک گوارا نہ کرے؟

جو سلام اور مسکراہٹ جیسی سنتوں کو

کمزوری سمجھنے لگے؟

آخر کس تعلیم کی بات ہو رہی ہے؟

اگر تعلیم انسان کو انسان نہ بنا سکے

تو وہ محض معلومات کا بوجھ ہے۔

اگر تعلیم کردار نہ سنوارے

تو وہ صرف الفاظ کا انبار ہے۔

اگر تعلیم میں خوفِ خدا، حیا، امانت اور خدمت نہ ہو

تو وہ معاشرے کی تعمیر نہیں، تخریب ہے۔

اصل تعلیم وہ ہے

جو علم کے ساتھ اخلاق دے،

عہدے کے ساتھ جواب دہی دے،

طاقت کے ساتھ رحم دے،

اور کامیابی کے ساتھ عاجزی دے۔

وہ تعلیم

جو بیٹی کو تحفظ دے،

بیٹے کو غیرت دے،

استاد کو تقویٰ دے،

اور حاکم کو انصاف دے۔

اور یہ تعلیم مدارس میں سے ہی ملا کرتی ہے

اور یہ تعلیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے ہی ملا کرتی ہے

اور یہ تعلیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت سے ہی ملا کرتی ہے

اور یہ تعلیم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی سے ہی ملا کرتی ہے

اگر اس تعلیم کو چھوڑ دیا

تو

ڈگریاں بڑھتی رہیں گی

اور انسانیت گھٹتی رہے گی۔

نسفی

06/11/2025

"🚨 BREAKING NEWS! 🎉📚
Get ready, Sanawan! 🌟 Informatics College Sanawan proudly presents...

*"TALENT MINISTRY TEST"* 🏆🔥
A Grand Educational Competition of the History of Sanawan for 10th Class Students! 📚

Compete with the best, showcase your knowledge, and win *EXCITING PRIZES*! 🎁💥

The winner will be crowned
*"Talent Minister of the Town"* 🌟👑
and bask in the glory of victory!

Don't miss this opportunity to shine! 💫 Take the first step towards becoming a legend in Sanawan's history! 📝

*Get Ready to Showcase Your Talent!* 💪

کون بنے گا
Minister of the Town #

کلاس دھم کے سٹوڈنٹس ہو جائیں تیار
کیونکہ انفارمیٹکس کالج سنانواں کے زیرانتظام منعقد ہونے جا رہا ہے سنانواں کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی مقابلہ
Ministry Test #

جس میں ٹاپ 150 سٹوڈنٹس کو دیے جائیں گے بیش قیمت انعامات
ٹاپرز کے پرنسپلز / کلاس انچارجز کے لیے قیمتی تحائف
اس کے علاوہ مقابلے میں شریک تمام سٹوڈنٹس کے لیے تعریفی و اعزازی اسناد

22/08/2025

پاکستان میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی بے تحاشا مقبولیت نے ہمارے معاشرے کو یکسر بدل دیا ہے۔ آج اسکول اور کالج جانے والے لاکھوں بچے اپنی کتابوں اور کلاس رومز سے زیادہ ان ٹیوبرز کو اہمیت دیتے ہیں۔ ان کے آئیڈیل اب استاد، سائنسدان یا قومی ہیرو نہیں رہے بلکہ وہ سوشل میڈیا کے وہ چہرے ہیں جو چند سیکنڈ کی وڈیوز یا متنازع مواد کے ذریعے لاکھوں فالوورز بناتے ہیں۔

یہ نوجوان سمجھنے لگے ہیں کہ تعلیم ایک لمبا، مشکل اور بوجھل راستہ ہے، جبکہ یوٹیوب یا ٹک ٹاک چند دن میں شہرت اور آمدنی دے سکتا ہے۔ تو ہمیں پڑھنے کی کیا ضرورت ہے؟

اگر ہم نے یہ رجحان نہ بدلا تو آنے والے وقت میں ڈگریاں، تعلیمی ادارے اور استاد محض یادگار بن کر رہ جائیں گے، اور ہماری آنے والی نسلیں فاسٹ فوڈ کلچر کی طرح "فاسٹ فیم کلچر" کا شکار ہو جائیں گی، جہاں شہرت ہے مگر کردار اور علم نہیں۔

یہ وقت ہے کہ ہم بچوں کو یہ سچ دکھائیں کہ اصل کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں بلکہ علم، محنت اور صبر سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ جنگ صرف کلاس روم میں نہیں، گھروں اور موبائل اسکرینوں پر بھی لڑی جائے گی۔

24/07/2025

۔ مدارس دینی علم و تربیت کے مراکز ہیں، جہاں سے ہزاروں علمائے دین، حافظ قرآن، اور اصلاحِ امت کے داعی پیدا ہوتے ہیں۔ چند افراد کی کوتاہیوں کی بنیاد پر مدارس پر تنقید کرنا ناانصافی ہے

13/07/2023

ان للہ وانا الیہ راجعون۔ مولانا سیف الرحمن مہتمم جامعہ عربیہ اڈا محمود کوٹ روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پا گئے ہیں

05/07/2023

الحمد للہ

Photos from Qari saleem nasfe's post 05/07/2023
08/05/2023

سورۃ البقرہ کی صرفی نحوی لغوی تحقیق سبق نمبر 4
اس کورس کے پہلے 3 سبق اس لنک سے دیکھے جا سکتے ہیں
https://youtube.com/playlist?list=PLOG6ZY2OK7u_B8lbuN-ehBtt-vsOwLwFu
مزید اسباق کے لیے ہمارے فیس بک پیج کو فالو کریں اور یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کریں
شکریہ جزاک اللہ خیرا

05/05/2023
04/05/2023

لمحہ فکریہ

Want your school to be the top-listed School/college in Kot Addu?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Kot Addu