Allama Jibrail Ameen Noori As-Saifi

Allama Jibrail Ameen Noori As-Saifi الجامعة الأولیاء شریف آستانه عالیه آ مینیه سیفیه

سات چیزوں کا قبول کرنا مصطفیٰ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہےجب دوست کسی کو تحفہ میں کچھ دیں،میٹھا، دودھ، تیل، ...
20/05/2026

سات چیزوں کا قبول کرنا مصطفیٰ کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت ہے
جب دوست کسی کو تحفہ میں کچھ دیں،میٹھا، دودھ، تیل، تکیہ، ضرورت مند کو کھانا،خوشبو اور پھول۔

(نظام حکومت نبویہ،ص124)

’’الجھاد عشرۃ ‘‘’’دس قسم کا جہاد ہے –ظاہری دشمن سے جہاد ایک ہے اور نفس کے ساتھ جہاد نو قسم کا ہے ‘‘-   (الطبقات للشعرانی...
18/05/2026

’’الجھاد عشرۃ ‘‘

’’دس قسم کا جہاد ہے –
ظاہری دشمن سے جہاد ایک ہے اور نفس کے ساتھ جہاد نو قسم کا ہے ‘‘-

(الطبقات للشعرانی، ص:82-83)

شیخ السلام محدث حرم ابومحمدسفیان بن عیینہ الھلالی الکوفیؒ رَحْمَة الله تعالٰی علیه 107-198ھجری

۔۔۔۔۔
الجامعۃ الأولیاء الشریف

إنا لله وإنا إليه راجعونکوئٹہ کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، خاتمۃُ المفسرین، حجۃُ الاولیاء حضرت مولانا محمد عبید اللہ الن...
10/05/2026

إنا لله وإنا إليه راجعون
کوئٹہ کی عظیم علمی و روحانی شخصیت، خاتمۃُ المفسرین، حجۃُ الاولیاء حضرت مولانا محمد عبید اللہ النہرکاریزی جانفداء النقیبی “آلِ سلطان” الحنفی رحمۃُ اللہ تعالیٰ علیہ وصال فرما گئے۔

ہم آپ کے صاحبزادگان سے تعزیت کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ حضرت کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ اہلِ خانہ، متوسلین و محبین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
(آمین ثم آمین)

أحمد خالد محمد النقيبي
محمددرويش نقيبي آل سلطان

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*  🌸 *ہفتہ وار محفلِ ذکر و نعت و درس* 🌸 ✨ *اعراس المبارکین  * ✨نور چشم رسول ﷺ، شہ...
25/04/2026

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
🌸 *ہفتہ وار محفلِ ذکر و نعت و درس* 🌸
✨ *اعراس المبارکین * ✨
نور چشم رسول ﷺ، شہزادۂ سیدتنا ماریہ قبطیہ، حضرت سیدنا ابراہیم بن محمد رسول الله صلی الله تعالی علی ابیه الکریم وعلیه وبارک وسلم

ولادت و وفات :
| ذوالحجہ 8ھ | ربیع الاول 10ھ |
مدفن:
مدینہ منورہ، سعودی عرب 🇸🇦 |
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سب سے چھوٹے صاحبزادے تھے۔ نبی کریم ﷺ نے اپنے لختِ جگر کی جدائی پر یہ الفاظ ارشاد فرمائے:
إِنَّ الْعَيْنَ تَدْمَعُ، وَالْقَلْبَ يَحْزَنُ،
وَلَا نَقُولُ إِلَّا مَا يَرْضَى رَبُّنَا،
وَإِنَّا بِفِرَاقِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ

"بے شک آنکھ آنسو بہاتی ہے اور دل غمگین ہے، لیکن ہم اپنی زبان سے وہی بات کہتے ہیں جس سے ہمارا رب راضی ہو، اور اے ابراہیم! ہم تمہاری جدائی سے بہت زیادہ غمگین ہیں"۔
جس دن حضرت ابراہیم کی وفات ہوئی، اس دن سورج گرہن لگا تھا۔ لوگوں نے اسے وفات سے منسوب کیا تو آپ ﷺ نے واضح فرمایا کہ سورج اور چاند اللہ کی نشانیاں ہیں، یہ کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے نہیں گہناتے،

جلیل القدر صحابی رسولﷺ مفسر قرآن و حدیث حضرت سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالٰی عنہ

ولادت و وفات:
تقریباً 30سال قبل ہجری | 32ھ |
مدفن:
مدینہ منورہ، سعودی عرب 🇸🇦 |
سابقون الاولون میں سے تھے اور قرآن کے عظیم مفسر اور فقیہ صحابی تھے۔ آپ نے سب سے پہلے مکہ میں بلند آواز سے قرآن کی تلاوت کی۔

صحابی رسول ﷺ ابو یحیٰی سیدنا حضرت صہیب بن سنان الرومی رضی اللہ عنہ
ولادت و وفات:

تقریباً 35 قبل ہجری | 38ھ |
مدفن:
مدینہ منورہ، سعودی عرب 🇸🇦 |
عظیم صحابی تھے، ہجرت کے وقت اپنا تمام مال کفارِ مکہ کو دے کر دین خریدا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: صہیب نے نفع کمایا۔

سیدالائمه امام الوقت حضرت سیدنا ابو عبد اللہ امام جعفر صادق رضی الله تعالى عنه
ولادت و وفات:

80ھ / 83ھ | 148ھ |
مدفن:
مدینہ منورہ، سعودی عرب 🇸🇦 |
،سیدالائمه امام ابو حنیفہ اور امام مالک جیسے عظیم ائمہ کے استاد تھے۔ آپ نے علم کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ فرماتے ہیں ۔۔
"بے شک علم حاصل کرو، کیونکہ علم مومن کا دوست ہے، حلم (بردباری) اس کا وزیر ہے، عقل اس کا امیر (لشکر کا قائد) ہے، صبر اس کے لشکر کا سپہ سالار ہے اور نرمی اس کا بھائی ہے۔"

حافظ الحدیث، صاحب سنن ابو داؤد، حضرت سیدنا سلیمان بن اشعث سجستانی بصری المعروف امام ابو داؤد رحمۃ اللہ تعالی علیہ

ولادت و وفات:
202ھ | 275ھ |
مدفن؛
بصرہ، عراق 🇮🇶 |
سنن ابی داؤد کے مؤلف، جو صحاح ستہ میں شامل ہے اور احادیث نبوی کی ایک مستند کتاب ہے۔
امام ابوداؤد فرماتے ہیں میں نے نبی کریم ﷺ کی پانچ لاکھ احادیث لکھی ہیں ان میں سے چار ہزار آٹھ سو احادیث کا انتخاب کر کے اپنی کتاب سنن ابی داؤ د میں ذکر کیا اور پھر چار ہزار آٹھ سو حدیثوں میں سے صرف چار حدیثو ں کا انتخاب کیا۔
فرماتے ہیں ویکفی الانسان لدینہ من ذالک اربعۃ احادیث یعنی ان چار ہزار آٹھ سو میں سے چار حدیثیں ایسی ہیں جو انسان کے دیندار بننے کے لئے کافی ہیں۔
۱) انماالاعمال بالنیات۔ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔
۲) من حسن اسلام المرء ترکہ مالایعنیہ۔ کسی انسا ن کا اسلام تب بہتر ہو گا جب وہ فضولیات چھوڑ دے۔
۳) لا یکون المؤمن مؤمنا حتی یرضی لا خیہ ما یرضی لنفسہ۔ مومن تب صحیح مومن بنے گا کہ جو اپنے لئے پسند کرتا ہے دوسروں کے لئے بھی پسند کرے۔
۴) الحلال بین والحرام بین وبینھما امور مشتبھات الخ
حلال بھی واضح ہیں اور حرام بھی معلوم ہیں انکے درمیان کچھ مشکوک کام ہیں جس نے ان مشکوک باتوں کو چھوڑ دیا تو اسکا دین اور اسکی عزت بچ گئی۔

محدث حنفیہ، حضرت امام حافظ ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی حنفی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
ولادت و وفات:
| 239ھ | 321ھ |
مدفن:
قاہرہ، مصر 🇪🇬 |
العقیدہ الطحاویہ اور شرح معانی الآثار جیسی اہم کتب کے مؤلف، جو حنفی فقہ اور عقائد میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں
بزرگانِ دین کے نزدیک شرح معانی الآثار احناف کے موقف کو احادیث سے ثابت کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، جبکہ العقیدہ الطحاویہ کو تمام سنی مکاتب فکر میں "بنیادی اسلامی عقائد" کی سب سے معتبر کتاب سمجھا جاتا ہے
امام ابن کثیرؒ (صاحبِ تفسیر ابن کثیر): آپ نے امام طحاویؒ کو "ثقہ اور ثبات راویوں" میں سے قرار دیا اور انہیں "حدیث کا عظیم حافظ" (Massive memorizer) کہا۔
امام الذہبیؒ: آپ نے اپنی کتاب 'تاریخ الاسلام' میں لکھا کہ امام طحاویؒ "فقیہ، محدث، حافظ اور امت کی چنیدہ شخصیات میں سے تھے جو علمِ فقہ اور ذہانت میں یگانہ تھے"۔
شیخ السنطانیؒ: ان کا قول ہے کہ "بلاشبہ وہ فقہ میں امام اور حدیث میں قابلِ اعتماد تھے، ان کے بعد کوئی بھی ان کے علمی مرتبے تک نہیں پہنچ سکا۔

امام المفسرین، عالم العصر، حضرت سیدنا امام ابو جعفر محمد بن جریر طبری رحمۃ اللہ تعالی علیہ

ولادت و وفات:
| 224ھ | 310ھ |
مدفن:
بغداد، عراق 🇮🇶 | تفسیر طبری اور تاریخ طبری کے مؤلف، آپ کو امام المفسرین والمؤرخین کہا جاتا ہے۔
فسیرِ طبری (جامع البیان) کی اہمیت
یہ تفسیر "تفسیر بالماثور" (احادیث و آثار کی روشنی میں کی جانے والی تفسیر) کا سب سے اہم اور قدیم ترین نمونہ ہے۔
ماخذِ تفاسیر: بعد کے آنے والے تمام بڑے مفسرین، جیسے امام ابن کثیر اور امام سیوطی، نے اپنی تفاسیر میں امام طبری کے کام سے بھرپور استفادہ کیا ہے۔
وسعت: امام طبری نے اس تفسیر میں نہ صرف احادیث اور صحابہ و تابعین کے اقوال جمع کیے بلکہ لغوی تحقیق، نحوی تفاسیر اور فقہی مسائل پر بھی سیر حاصل بحث کی ہے
امام سیوطی رحمۃ اللہ علیہ: آپ فرماتے ہیں: "تفسیرِ ابن جریر (طبری) تمام تفاسیر میں سب سے جلیل القدر اور بلند پایہ تفسیر ہے۔ اس پر تمام علماء کا اتفاق ہے کہ اس جیسی کوئی دوسری تفسیر نہیں لکھی گئی"۔
خطیب بغدادی رحمۃ اللہ علیہ: اپنی کتاب 'تاریخ بغداد' میں لکھتے ہیں کہ امام طبری تمام علوم (تفسیر، حدیث، فقہ، تاریخ) کے امام تھے اور ان کی آراء کو تمام مکاتب فکر میں قابلِ اعتماد سمجھا جاتا ہے۔
امام ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ: آپ نے اپنی تفسیر میں بارہا امام طبری کے اقوال سے استدلال کیا ہے اور انہیں حدیث کا عظیم حافظ قرار دیا ہے۔

امام طبری کی دوسری بڑی کتاب "تاریخ الرسل والملوک" (تاریخ طبری) ہے، جو تاریخِ اسلام کا سب سے مستند ماخذ سمجھی جاتی ہے

مرید و خلیفۂ شیخ شہاب الدین سہروردی، حضرت شرف الدین ابو محمد مصلح بن عبد اللہ المعروف شیخ سعدی شیرازی سہروردی رحمۃ اللہ تعالی علیہ
ولادت و وفات:
| تقریباً 606ھ | 691ھ |
مدفن:
شیراز، ایران 🇮🇷 |
گلستاں اور بوستاں کے مصنف، فارسی ادب کے عظیم صوفی شاعر اور مصلح تھے۔ آپ کی شاعری اخلاقی تعلیمات سے بھرپور ہے۔

رسول رحمت ﷺ کی زیارت کے بعد آپ نے یہ رباعی مکمل فرمائی ۔۔
بلغ العلیٰ بکمالہٖ ، کشف الدجیٰ بجمالہٖ
حسنت جمیع خصالہٖ ، صلوا علیہ وآلہٖ
ترجمہ: آپ ﷺ اپنے کمال کی وجہ سے بلندیوں پر پہنچے، آپ ﷺ کے جمال سے تاریکیاں چھٹ گئیں، آپ ﷺ کی تمام خصلتیں اور ادائیں خوبصورت ہیں، ان پر اور ان کی آل پر درود بھیجیں۔

آپ اپنے اشعار میں فرماتے ہیں :
برگِ درختانِ سبز پیش خداوند ہوش
ہر ورقے دفتریست..... معرفتِ کردگار
صاحبِ عقل لوگوں کے سامنے سبز درختوں کے پتے( ایسے ہیں)..
ہر ایک پتا اس پرور دگار کی معرفت کی ایک کتاب ہے

سعدی اگر عاشقی کنی و جوانی،
ؐعشق محمدؐ بس است و آل محمد
———————————————————
اے سعدی! اگر زندگی (جوانی ) ہے اور تم نے عشق کرنا ہے ۔تو بس محمد ﷺ اور آلِ محمد ﷺ سے محبت کافی ہے۔

اجل خلیفہ حضرت مجدد الف ثانی سید معزالدین ابو عبد للہ آدم بن سید اسماعیل مشوانی معروف بہ قطب الاقطاب شیخ سید آدم بنوری نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ

ولادت و وفات:
| 1014ھ (تقریباً) | 1053ھ |
مدفن:
مدینہ منورہ، سعودی عرب 🇸🇦 | حضرت مجدد الف ثانی کے خلیفہ اور سلسلہ احسنہ کے بانی تھے۔ آپ نے برصغیر پاک و ہند میں تصوف اور اصلاحِ امت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

آپ نے کئی اہم کتب تصنیف کیں جو تصوف اور معرفت کے اسرار و رموز پر مشتمل ہیں۔ ان میں سے چند نمایاں یہ ہیں
نکات الاسرار: یہ کتاب تصوف کے دقیق مسائل اور اسرار پر مشتمل ہے۔
خلاصۃ المعارف: اس میں سلوک اور معرفت کے بنیادی اصول بیان کیے گئے ہیں۔
رسالہ سید آدم بنوری: یہ رسالہ سلسلہ نقشبندیہ کے طریقوں اور نسبتوں کی وضاحت کرتا ہے۔
آپ نے عرب علماء اور صوفیاء کو مجددی تعلیمات سے روشناس کرایا۔
آپ کا مزار مبارک مدینہ منورہ میں جنت البقیع میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے مزار کے قریب واقع ہے۔
'''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''
ایصال ثواب :
مرحوم حاجی زڑور خان ھڈوال رحمۃ اللہ علیہ
مرحوم زرین خان ٹیلہ بند وال رحمۃ اللہ علیہ
حضرت علامہ مولانا غنی گل صاحب کی والدہ مرحومہ رحمۃ اللہ علیھا
---------------------------------------------------------------

الداعی الی الخیر:
*پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، المتوکل علی اللّٰه*
*حضرت علامہ مولانا حافظ محمد جبریل آمین راعی النوری السیفی**ادام اللّٰه تعالٰی علینا فیوضَاتھم و برکاتھم*

-------------------------------------

حوالہ جات

[1] صحیح بخاری (حدیث نمبر: 1303-
صحیح بخاری، کتاب الجنائز، باب ما جاء فی قول النبی ﷺ: إن الشمس والقمر آیتان من آیات اللہ.

[2] اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ، جلد 3، صفحہ 384؛ سیر اعلام النبلاء، جلد 1، صفحہ 481.
[3] الاصابہ فی تمییز الصحابہ، جلد 3، صفحہ 444.
[4] سیر اعلام النبلاء، جلد 6، صفحہ 255؛ وفیات الاعیان، جلد 1، صفحہ 327.
[5] تذکرۃ الحفاظ، جلد 2، صفحہ 156؛ البدایہ والنہایہ، جلد 11، صفحہ 52.
( الدرالمنضود ج۱ صفحہ ۳۷)
[6] سیر اعلام النبلاء، جلد 15، صفحہ 27؛ لسان المیزان، جلد 1، صفحہ 280.
[7] وفیات الاعیان، جلد 4، صفحہ 191؛ طبقات الشافعیہ الکبری، جلد 3، صفحہ 120.حلیۃ الاولیاء وطبقات الاصفیاء" (جلد 3، صفحہ 195)
[8] نفحات الانس من حضرات القدس، صفحہ 603؛ کلیاتِ سعدی.
[9] نزہۃ الخواطر وبہجۃ المسامع والنواظر، جلد 5، صفحہ 140؛ تذکرہ آدم بنوری، صفحہ 50.

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*  🌸 *ہفتہ وار محفلِ ذکر و نعت و درس* 🌸 ✨ *اعراس المبارکین  * ✨جلیل القدر صحابی ر...
12/04/2026

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
🌸 *ہفتہ وار محفلِ ذکر و نعت و درس* 🌸
✨ *اعراس المبارکین * ✨

جلیل القدر صحابی رسولﷺ حبرالامۃ وترجمان القرآن سیدنا عبداللّٰه بن عباس رضی اللّٰه عنھما

قدیم الاسلام صحابیٔ رسول ﷺ، حضرت سیدنا ابو عامر عبید بن سُلَیم اشعری رضی اللّٰه عنہ

شہزادہ و مرید و خلیفۂ غوث اعظم، تاج الملۃ والدین، مفتی عراق، حضرت سیدنا شیخ ابو بکر سید عبد الرزاق قادری جیلانی رحمۃ اللّٰہ تعالی علیہ

شیخ الاسلام، قطب الاقطاب، مرشدِ سلطان الہند غریب نواز، حضرت خواجہ ابو النور سید محمد عثمان ہاروَنی چشتی رحمۃ اللّٰہ تعالی علیہ

مجدد وقت، علامة الدهر، وحید العصر، حضرت علامہ نور الدین علی بن سلطان محمد المعروف ملا علی قاری ہروی حنفی مہاجر مکی نقشبندی رحمۃ اللّٰہ تعالی علیہ

صاحب کشف، نائب تاجدار طالقان، مرشد مبارک حضرت اخونذادہ سیف الرحمٰن مبارک حضرت علامہ و مولانا ہاشم سمنگانی المعروف مولانا بزرگ صاحب نقشبندی مجددی رحمۃ اللّٰہ تعالی علیہ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایصال ثواب:
مرحوم اقبال خان پاسنی رحمه اللّٰه
مرحومہ زرگل رحمۃ اللّٰه علیھا
(والدہ صدرگل )

━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
24شوال المکرم 1447ھجری
بمطابق٭12 اپریل-2026ء*
🕊 *بروز اتوار*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
📢 *الداعی الی الخیر:*
┏━━━━༻❁༺━━━━┓
🌟 *پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، المتوکل علی اللّٰه*
*حضرت علامہ مولانا حافظ محمد جبریل آمین راعی النوری السیفی**ادام اللّٰه تعالٰی علینا فیوضَاتھم و برکاتھم*
┗━━━━༻❁༺━━━━┛
📍 *بمقام:*
🏡 *الجامعة الأولیاء الشریف*
🕌 *آستانۂ عالیه آمینیه سیفیه ، کراچی*
╭━━━━━━━⋆•⋅•⋆∙━━━━━━━╮
🌷 *شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں * 🌷
╰━━━━━━━⋆•⋅•⋆∙━━━━━━━╯
رابطہ نمبر شان الامینی السیفی : 03010080791

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*  🌸 *ہفتہ وار محفلِ ذکر و نعت و درس* 🌸 ✨ *اعراس المبارکین  * ✨شہدائے غزوہِ احد ا...
04/04/2026

*بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ*
🌸 *ہفتہ وار محفلِ ذکر و نعت و درس* 🌸
✨ *اعراس المبارکین * ✨
شہدائے غزوہِ احد

اسد اللہ، اسد الرسول، فاعل الخیرات، کاشف الکربات، سید الشہداء، حضرت سیدنا ابو عُمارہ حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ تعالی عنہما

صحابیٔ رسول ﷺ، داہیۃ العرب ، سیدنا حضرت عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ

امیرالمؤمنین فی الحدیث، امام المحدثین والمسلمین، حضرت سیدنا امام ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃ اللہ تعالی علیہ

شان سلسلہ نقشبندیہ عارف باللہ حضرت خواجہ محمد عارف ریوگری نقشبندی رحمۃاللہ علیہ

تلمیذ غوث اعظم و علامہ ابن جوزی، حضرت سیدنا امام قاضی موفق الدین ابو محمد عبداللہ ابن قدامہ مقدسی حنبلی رحمۃ اللہ تعالی علیہ

شھید محراب و منبر، مناظر اہلسنت شیخ الاسلام حضرت مولانا محمد مفتی نعمان فضلی سیفی رحمۃ اللہ علیہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایصال ثواب:
مرحوم حاجی ناصر اللہ خان رحمہ اللہ (والد محترم حاجی عبدالوکیل خان، حاجی شیر علی خان،
۔۔۔
مرحومہ ہمشیرہ محترمہ ارشاد
(سالی ارسلا خان امینی سیفی)
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
17شوال المکرم 1447ھجری
بمطابق٭5 اپریل-2026ء*
🕊 *بروز اتوار*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
📢 *الداعی الی الخیر:*
┏━━━━༻❁༺━━━━┓
🌟 *پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت، المتوکل علی اللّٰه*
*حضرت علامہ مولانا حافظ محمد جبریل آمین راعی النوری السیفی**ادام اللّٰه تعالٰی علینا فیوضَاتھم و برکاتھم*
┗━━━━༻❁༺━━━━┛
📍 *بمقام:*
🏡 *الجامعة الأولیاء الشریف*
🕌 *آستانۂ عالیه آمینیه سیفیه ، کراچی*
╭━━━━━━━⋆•⋅•⋆∙━━━━━━━╮
🌷 *شرکت فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں * 🌷
╰━━━━━━━⋆•⋅•⋆∙━━━━━━━╯
رابطہ نمبر شان الامینی السیفی : 03010080791

Address

Street No# 4
Korangi Colony
74900

Telephone

00923005946848

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Jibrail Ameen Noori As-Saifi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Allama Jibrail Ameen Noori As-Saifi:

Shortcuts

Share