BSO Pajjar Kohlu - Official

BSO Pajjar Kohlu - Official Official page of BSO Pajjar Kohlu

25/05/2026
کوہلو: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کوہلو زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک ...
30/04/2026

کوہلو: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کوہلو زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مرکزی سینئر وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ کی مبینہ جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک پرامن طلبہ رہنما کو اس طرح لاپتہ کرنا ناقابلِ قبول ہے اور اس سے طلبہ میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر بابل ملک بلوچ پر کوئی الزام ہے تو انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے، بصورتِ دیگر انہیں بازیاب کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس او پجار ایک جمہوری تنظیم ہے جو آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ایسے غیر آئینی اقدامات کی ہر سطح پر مخالفت جاری رکھے گی۔

ال کوہلو فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل منعقد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین محراب بلوچ تھے۔ ...
25/04/2026

ال کوہلو فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل منعقد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین محراب بلوچ تھے۔ ان کے ہمراہ ضلعی صدر ماسٹر جلال مری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری اوزان بلوچ، بی ایس او پجار کوہلو زون کے صدر حیربیار مری اور بی ایس او پجار کے میر بشام بلوچ اور فٹبال کے شوقین ہزاروں تعداد میں موجود تھے۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیئرمین محراب بلوچ نے کھلاڑیوں اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو کے نوجوانوں کو اس طرح کی مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر ایک روشن اور باوقار مستقبل کی طرف لے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوہلو جیسے پسماندہ علاقے میں اس نوعیت کے کھیلوں کے انعقاد قابلِ ستائش ہے، اور اس سلسلے کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کوہلو زون کی جانب سے علاقے کے بچوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے لیے کتابیں تقسیم کی گئیں۔...
16/04/2026

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کوہلو زون کی جانب سے علاقے کے بچوں میں تعلیمی شعور اجاگر کرنے کے لیے کتابیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر تنظیم کے کارکنان نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے مگر بدقسمتی سے کوہلو سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج بھی بچے بنیادی تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں
بی ایس او پجار کا ماننا ہے کہ علم ہی وہ طاقت ہے جس سے قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہیں۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اپنے محدود وسائل کے باوجود تعلیمی میدان میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور ہر بچے تک علم کی روشنی پہنچانے کی کوشش جاری رکھیں گے تنظیم نے مخیر حضرات اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر تعلیم کے فروغ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ آنے والی نسل کو ایک روشن مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
جاری کردہ: بی ایس او پجار کوہلو زون

08/03/2026
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کوہلو زون کی جانب سے اسکول داخلہ آگاہی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کا مقصد بچوں کو تعلیم کی طرف ...
08/03/2026

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کوہلو زون کی جانب سے اسکول داخلہ آگاہی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کا مقصد بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا والدین میں شعور بیدار کرنا اور معاشرے میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے بی ایس او پجار ہمیشہ کی طرح اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم کی طرف لانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
ہم والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کروائیں تاکہ ایک باشعور، تعلیم یافتہ اور مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جا سکے
ترجمان بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کوہلو زون

07/03/2026
بی ایس او پجار کوہلو زون نے اپنی تعزیت بیان میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملک گامن مری کے والد ملک غلام...
15/01/2026

بی ایس او پجار کوہلو زون نے اپنی تعزیت بیان میں کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملک گامن مری کے والد ملک غلام بخش مری انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم کی وفات ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس پر ہم گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
بی ایس او پجار کوہلو زون مرحوم ملک غلام بخش مری کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین بالخصوص ملک گامن مری اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتی ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
آمین بی ایس او پجار کوہلو زون

Address

Kohlu

Telephone

+923322520222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BSO Pajjar Kohlu - Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category