13/11/2025
📢 اہم اطلاع برائے والدین و سرپرست حضرات
روبیلا اور خسرہ سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مہم
🗓️ 17 نومبر تا 29 نومبر
📍 اپر کوہستان
محکمۂ صحت کی جانب سے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے قومی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
اس دوران 6 ماہ سے 9 سال تک کے بچوں کو مفت ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
تمام والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ویکسین ضرور لگوائیں تاکہ کوئی بچہ ان خطرناک بیماریوں سے متاثر نہ ہو۔
یہ مہم محکمۂ صحت کے تعاون سے حجرا پراجیکٹ، گاوی (GAVI) اور ادارۂ صحت کی شراکت سے جاری ہے۔
اس مہم کا مقصد ہمارے علاقے کے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا اور صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ 🌿