FATA University

FATA University First-Ever Public Sector University In Erstwhile FATA Region The literacy is 29% for males and only 3% for females as per 1998 census.

FATA is stretched within area of 27,220 square kilometer having overall population as 4,196,776 with growth rate of 2.1% which is a buffer zone between Afghanistan and Khyber Pakhtunkhwa province of Pakistan. This alarming low engagement of students in education speaks of high degree of illiteracy. Social setup, the tribal tradition and economically degraded situation is no way helping the Government to keep the discipline in the area. The most poor and illiterate people are easily preyed by mongers elements particularly terrorists. It is the responsibility of the nation to come forward and help these deprived people and put them at par with rest of the world. In FATA, there are 56,19 male/female educational Institutions of various level in which 607,004 students are enrolled and there is a dire need of higher education facility. There are 37 Degree colleges (including 13 female) with an enrollment of 15,143 students. FATA has three Post-Graduate colleges:

Government Postgraduate College Khar at Bajour,

Government Postgraduate College Miranshah, North Waziristan Agency

Government Postgraduate College Parachinar Kurrum Agency


Graduates from these postgraduate colleges are compelled to seek admission in universities outside FATA and have to compete with students of other areas of the country. The newly established FATA University will provide them the opportunity for higher education at their door steps as per policy of the Government to provide better educational facilities especially in backward areas.

فاٹا یونیورسٹی میں جامع مسجد کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیش رفت، سنگِ بنیاد اکتوبر میں رکھے جانے کا امکان۔فاٹا یونیورسٹی م...
16/09/2026

فاٹا یونیورسٹی میں جامع مسجد کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیش رفت، سنگِ بنیاد اکتوبر میں رکھے جانے کا امکان۔

فاٹا یونیورسٹی میں جامع مسجد کی تعمیر کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ درہ آدم خیل کی سماجی و کاروباری شخصیت مولانا حق نواز نے وفد کے ہمراہ وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گزشتہ ملاقات کے تسلسل میں منعقد ہوئی، جس میں فاٹا یونیورسٹی میں جامع مسجد کی تعمیر کے منصوبے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ملاقات کے دوران جامع مسجد کی تعمیر کے منصوبے کو عملی شکل دینے کے لیے باہمی مشاورت سے اہم امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں جامع مسجد کا سنگِ بنیاد اکتوبر کے مہینے میں رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے جامع مسجد کی تعمیر کے لیے مولانا حق نواز اور ان کے وفد کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے معیاری تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ بنیادی اور ضروری سہولیات کی فراہمی بھی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

مولانا حق نواز اور وفد کے دیگر ارکان نے جامع مسجد کی تعمیر کے لیے اپنے تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

فاٹا یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز کی زیرِ صدارت اکیڈمک کونسل کے 22ویں اجلاس کا انعقاد۔فاٹا یونیورسٹ...
15/09/2026

فاٹا یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز کی زیرِ صدارت اکیڈمک کونسل کے 22ویں اجلاس کا انعقاد۔

فاٹا یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز کی زیرِ صدارت اکیڈمک کونسل کا 22واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان، انتظامی افسران، پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج درہ آدم خیل اور اکیڈمک کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں یونیورسٹی کے تدریسی و تحقیقی امور، اکیڈمک کیلنڈر، داخلوں، امتحانی معاملات، افیلی ایشن اور مختلف شعبہ جات سے متعلق تعلیمی امور سمیت دیگر اہم اکیڈمک معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اراکین نے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں اور یونیورسٹی کے تعلیمی و تحقیقی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعدد سفارشات پیش کیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز کا کہنا تھا کہ فاٹا یونیورسٹی میں معیاری تعلیم، جدید تحقیق اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے عالمی تقاضوں کے مطابق تدریسی نظام اور نصاب کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ فیکلٹی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، تحقیقی سرگرمیوں کا فروغ اور طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی یونیورسٹی کی ترقی اور معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے فاٹا یونیورسٹی کو ملک کی بہترین جامعات کی صف میں شامل کیا جائے گا۔

فاٹا یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس کے دوسرے بورڈ آف اسٹڈیز اجلاس کا انعقاد۔فاٹا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹر...
14/09/2026

فاٹا یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس کے دوسرے بورڈ آف اسٹڈیز اجلاس کا انعقاد۔

فاٹا یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹرانکس کے دوسرے بورڈ آف اسٹڈیز (BOS) اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرینِ تعلیم، بیرونی اراکین اور فیکلٹی اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بیرونی ماہرین کے طور پر ڈاکٹر ثناء الحق، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبۂ الیکٹرانکس، یونیورسٹی آف پشاور (بذریعہ آن لائن شرکت)، ڈاکٹر شفقت اللہ خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبۂ الیکٹرانکس، یونیورسٹی آف بونیر (بذریعہ آن لائن شرکت)، ڈاکٹر محمد کامران خان، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ الیکٹرانکس، یونیورسٹی آف پشاور، ڈاکٹر امتیاز رسول، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ الیکٹرانکس، یونیورسٹی آف پشاور اور ڈاکٹر انور خان، لیکچرر، شعبۂ الیکٹرانکس، یونیورسٹی آف پشاور نے شرکت کی۔

جبکہ فاٹا یونیورسٹی کے اندرونی اراکین میں ڈاکٹر عامر مراد، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، شعبۂ الیکٹرانکس، ڈاکٹر ناصر خان، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ ریاضی، صادق شاہ، لیکچرر، شعبۂ کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر ظفر افتخار، لیکچرر، شعبۂ فزکس اور ڈاکٹر اسد خان، لیکچرر، شعبۂ جیولوجی نے شرکت کی۔

اجلاس میں شعبے کے جاری تعلیمی پروگرامز، نصاب میں بہتری، نئے کورسز کے اجراء، تعلیمی معیار کے فروغ اور مستقبل کی تعلیمی و تحقیقی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ نصاب کو جدید دور کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کیا جائے، جبکہ طلبہ کی عملی، پیشہ ورانہ اور تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے اور معیاری تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے بھی اہم تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس کے دوران موجودہ تعلیمی پروگرامز کی بہتری، نئے کورسز کے اجراء اور کوالٹی انہانسمنٹ سے متعلق متعدد سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

فاٹا یونیورسٹی کی ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کور اور گرین یوتھ موومنٹ ٹیموں کی وائس چانسلر سے ملاقات۔ فاٹا یونیورسٹی کی ینگ پ...
14/09/2026

فاٹا یونیورسٹی کی ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کور اور گرین یوتھ موومنٹ ٹیموں کی وائس چانسلر سے ملاقات۔

فاٹا یونیورسٹی کی ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کور (YPDC) اور گرین یوتھ موومنٹ (Green Youth Movement) ٹیموں نے وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز سے ایک خصوصی اور معلوماتی نشست کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عالم زیب عامر بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران دونوں ٹیموں نے گزشتہ سمسٹر کے دوران انجام دی جانے والی مختلف سرگرمیوں، اقدامات اور کامیابیوں کے حوالے سے وائس چانسلر کو آگاہ کیا، جبکہ آئندہ سمسٹر کے لیے اپنے مجوزہ منصوبوں اور سرگرمیوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے دونوں ٹیموں کی کاوشوں، محنت، لگن اور نوجوانوں کی ترقی، امن، مثبت سوچ اور معاشرتی و کمیونٹی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ان کے فعال کردار کو سراہا۔

وائس چانسلر نے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی مثبت، تعمیری اور بامقصد سرگرمیاں نہ صرف ان کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں بلکہ یونیورسٹی اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے فروغ کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے دونوں ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اپنی مثبت اور بامقصد سرگرمیوں کو آئندہ بھی مزید جوش و جذبے، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھیں اور یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

فاٹا یونیورسٹی میں شعبہ ارتھ سائنسز کے بورڈ آف اسٹڈیز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد۔ فاٹا یونیورسٹی کے شعبہ ارتھ سائنسز کے بو...
11/09/2026

فاٹا یونیورسٹی میں شعبہ ارتھ سائنسز کے بورڈ آف اسٹڈیز کے تیسرے اجلاس کا انعقاد۔

فاٹا یونیورسٹی کے شعبہ ارتھ سائنسز کے بورڈ آف اسٹڈیز کا تیسرا اجلاس وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرینِ تعلیم، بیرونی ماہرین اور فاٹا یونیورسٹی کے شعبہ ارتھ سائنسز کے اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں بیرونی ماہرین کے طور پر ڈاکٹر عمران احمد، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ جیولوجی، یونیورسٹی آف ملاکنڈ؛ ڈاکٹر لائق احمد، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ جیولوجی، یونیورسٹی آف صوابی؛ ڈاکٹر عبدالصبور، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ جیولوجی، یونیورسٹی آف پشاور؛ ڈاکٹر ممتاز علی خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد (آن لائن)؛ اور ڈاکٹر سید عرفان ہاشمی، سینئر جیولوجسٹ، آئل اینڈ گیس فسیلیٹیشن یونٹ، انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا نے شرکت کی۔

فاٹا یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر مصطفیٰ یار، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، ارتھ سائنسز؛ ڈاکٹر ناصر خان، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ میتھمیٹکس؛ ڈاکٹر اسد خان، لیکچرر، شعبہ ارتھ سائنسز؛ ڈاکٹر ظفر افتخار، لیکچرر، شعبہ فزکس؛ اور صادق شاہ، لیکچرر، شعبہ کمپیوٹر سائنس نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شعبہ ارتھ سائنسز کے تعلیمی و تدریسی امور، نصاب، تعلیمی پروگرامز اور معیارِ تعلیم سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے شعبے کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، نصاب کو مزید مؤثر بنانے اور طلبہ کو معیاری تعلیم و تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے اجلاس میں شرکت کرنے والے ماہرینِ تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیمی معیار، معیاری تدریس اور تحقیق کے فروغ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرینِ تعلیم کی آراء اور سفارشات کی روشنی میں یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز کو مزید مؤثر، معیاری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔

فاٹا یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد، وائس چانسلر کا ٹیسٹ سینٹرز کا دورہ۔فاٹا یونیورسٹی میں فال ...
10/09/2026

فاٹا یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد، وائس چانسلر کا ٹیسٹ سینٹرز کا دورہ۔

فاٹا یونیورسٹی میں فال 2026ء کے داخلوں کے سلسلے میں ایم فل (انگلش، جیالوجی، مینجمنٹ سائنسز) اور پی ایچ ڈی (انگلش، مینجمنٹ سائنسز) پروگرامز کے امیدواروں کے لیے داخلہ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر فاٹا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے مختلف ٹیسٹ سینٹرز کا دورہ کیا اور وہاں امیدواروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وائس چانسلر نے ٹیسٹ کے دوران امیدواروں سے ملاقات کی اور ان سے ٹیسٹ کے حوالے سے ان کے تجربات اور سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے داخلہ ٹیسٹ کے لیے کیے گئے جامع، منظم اور شفاف انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے داخلہ کمیٹی، متعلقہ فیکلٹی اور انتظامی عملے کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ فاٹا یونیورسٹی میں داخلہ کا عمل شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کے اصولوں کے مطابق جاری رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز قبائلی خطے میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور علمی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم اور امید افزا قدم ہے، جس سے خطے کے طلبہ کو اعلیٰ سطح پر تحقیق کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

📢 اہم اعلان — ایم فل اور پی ایچ ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج اور انٹرویوز.فاٹا یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے ...
09/09/2026

📢 اہم اعلان — ایم فل اور پی ایچ ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج اور انٹرویوز.

فاٹا یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے 8 ستمبر 2026ء کو منعقد ہونے والے انٹری ٹیسٹ کے نتائج فاٹا یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔
تمام امیدوار اپنے انٹری ٹیسٹ کے نتائج اور متعلقہ تفصیلات فاٹا یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
🌐 ویب سائٹ: www.fu.edu.pk

مزید برآں، اسکریننگ ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے انٹرویوز 10 ستمبر 2026ء بروز جمعرات، صبح 10:00 بجے ان کے متعلقہ شعبہ جات میں منعقد ہوں گے۔
تمام کامیاب امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اپنے اصل دستاویزات (Original Documents) کے ساتھ تمام دستاویزات کی ایک مکمل سیٹ فوٹو کاپیوں کی بھی ہمراہ لائیں۔

انٹرویو کی تاریخ: 10 ستمبر 2026ء
وقت: صبح 10:00 بجے
مقام: متعلقہ شعبہ جات فاٹا یونیورسٹی

FATA University : FATA University

Address

Kohat
25500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FATA University posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to FATA University:

Shortcuts

Share