06/12/2025
🌹🌹
Army Public School & College Kohat.
06/12/2025
🌹🌹
03/10/2025
کوہاٹ فضائیہ سکول اینڈ کالج میں انگلش اور اسلامیات کی سنئیر سیکشن میں نوکریاں آگئی ہے ۔
لہذا خواہشمند افراد ابھی رابطہ کریں۔
Last date: 10 oct 2025
23/09/2025
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا اشتہار نمبر 4/2025 جاری!!
ایس ایس ٹی فزیکل،سینئر ایلمنٹری ٹیچرز فزیکل سمیت دیگر متعدد آسامیاں مشتہر۔
اپلائی کی آخری تاریخ 6 اکتوبر مقرر ۔۔ اسکریننگ ٹیسٹ 22 نومبر 2025 کو منعقد ہوگا۔
فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ نے ایلمنٹری سکول ٹیچرز EST ٹیسٹ کیلئے رول نمبرز سلپس اپلوڈ کردیئے.
آن لائن پورٹل میں لاگ ان ہو کر رول نمبرز سلپس ڈاؤنلوڈ کریں.ٹیسٹ 23 فروری کو منعقد ہوگا.👇
19/02/2025
ٹیچنگ آسامیوں کے لیے ہدایت نامہ
وہ کنڈیڈیٹ جو پہلی دفعہ ایٹا کے ذریعے اپلائی کرنا چاہتا ہے ، اور اس کی ایٹا پر کوئی پروفائل نہ بنی ہو۔
تو سب سے پہلے وہ پروفائل بنا لے۔ اس میں Sign up پر کلک کر کے اپنا نام، شناحتی کارڈ نمبر، تاریخ پیدائش موبائل نمبر، پاسورڈ درج کیجئے گا
اس کے بعد Sign in پہ کلک کیجئے اور اپنا شناحتی کارڈ کا نمبر اور دیا گیا پاسورڈ درج کر کے ایٹا پر Login ہوجائے۔
اس کے بعد اپنا ڈیٹا، تعلیم،تجربہ درج کیجئے گا۔
پھر E-sahulat Token پہ کلک کیجئے گا اور Token Genrate پہ کلک کیجئے گا۔ ٹوکن ڈاون لوڈ کر کے ای-سہولت کے پاس جاکر وہاں بائیومیٹرک کر یں e-sahulat والے آپ کو Verified کا ایک سلپ دے گا پھر دوبارہ Login ہوجائے اپلائی کریں اور Challan فارم ڈاون لوڈ کر کے پیسے جمع کیجئے گا۔
نمبر : 2 جن لوگوں نے پہلے ایٹا کے ذریعےاپلائی کی ہے اور ان کا پروفائل بنا ہوا ہے وہ اب ڈیٹ کیجئے گا۔ جو نئی چیزیں درج کرنی وہ درج کیجیے گا
اس کے بعد E-sahulat Token Generate کریں اور بائیومیٹرک کر کے پھر اپلائی کریں اور پیسے جمع کیجئے۔
3. جس سے پاسورڈ بھول گیا ہے وہ Forgot Password پہ کلک کیجئے اور اپنا شناختی کارڈ نمبر، موبائل (جو پہلے ایٹا میں دیاہے۔) اور تاریخ پیدائش پہ کلک کیجئے گا۔ تو پاسورڈ آجائے گا۔
پھر sign in پہ کلک کرکےlogin ہوجائے۔ پھر 2 نمبر میں بیان کر چکا ہو وہ طریقہ اختیار کیجئے
ایجوکیشنل اپڈیٹ اور جابس اپڈیٹ کے لیے فالو کیجیے یا ہمارے وٹس ایب گروپ میں شامل ہو جائیے
جب تک GPA کا اختیار پروفیسر کے پاس رہے گا
تو یہ یونیورسٹیاں فحاشی کے آڈے ہی رہینگے!
مالاکنڈ یونیورسٹی واقعہ 🥲
19/02/2025
💥بریکنگ نیوز 💥
محکمہ تعلیم خیبر پختونخواہ میں اساتذہ بھرتی کا اشتہار جاری !! صوبہ بھر میں مختلف ٹیچنگ کیڈرز خالی آسامیاں ایٹا کے ذریعے مشتہر!!چترال, کوہاٹ, ٹانک, لکی مروت, پشاور کا اشتہار جاری.باقی اضلاع کے اشتہارات بھی بہت جلد اخبارات میں شائع ہونگے..
ایٹا پر آن لائن اپلائی 14 فروری سے 17 مارچ تک ہونگی..
27/05/2024
تمام بچوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ کل سرکار کی طرف سے تمام سکولوں کی چھٹی ہے..
04/04/2024
Army Public School & College Kohat
04/04/2024
🔥 پل صراط کی تفصیل 🔥
قیامت میں جب موجودہ آسمان اور زمین بدل دئے جائیں گے
اور پل صراط پر سے گزرنا ہوگا
وہاں صرف دو مقامات ہوں گے
جنت اور جہنم.
جنت تک پہنچنے کے لیے
لازماً جہنم کے اوپر سے گزرنا ہوگا.
جہنم کے اوپر ایک پل نصب کیا جائے گا،
اسی کا نام" الصراط "ہے،
اس سے گزر کر جب اس کے پار پہنچیں گے
وہاں جنت کا دروازہ ہوگا،
وہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم موجود ہوں گے
اور اہل جنت کا استقبال کریں گے.
یہ پل صراط درج ذیل صفات کا حامل ہو گا:
1- بال سے زیادہ باریک ہوگا.
2- تلوار سے زیادہ تیز ہو گا.
3- سخت اندھیرے میں ہوگا،
اس کے نیچے گہرائیوں میں جہنم بهی نہایت تاریکی میں ہوگی.,
سخت بپھری ہوئی اور غضبناک ہوگی.
4- گناہ گار کے گناہ اس پر سے گزرتے وقت مجسم اس کی پیٹھ پر ہوں گے،
اگر اس کے گناہ زیادہ ہوں گے
تو اس کے بوجھ سے اس کی رفتار ہلکی ہو گی،
اللہ تعالیٰ ہمیں اس صورت سے اپنی پناہ میں رکھے.
اور جو شخص گناہوں سے ہلکا ہوگا
تو اس کی رفتار پل صراط پر تیز ہوگی.
5- اس پل کے اوپر آنکڑے لگے ہوئے ہوں گے
اور نیچے کانٹے لگے ہوں گے
جو قدموں کو زخمی کرکے اسے متاثر کریں گے.
لوگ اپنی بد اعمالیوں کے لحاظ سے اس سے متاثر ہوں گے.
6- جن لوگوں کی بے ایمانی اور بد اعمالیوں کی وجہ سے ان کے پیر پھسل کر وہ جہنم کے گڑهے میں گر رہے ہوں گے
ان کی بلند چیخ پکار سے پل صراط پر دہشت طاری ہو گی.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پل صراط کی دوسری جانب جنت کے دروازے پر کھڑے ہوں گے،
جب تم پل صراط پر پہلا قدم رکھ رہے ہوگے
آپ صلی اللہ علیہ و سلم تمہارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہیں گے"
یا رب سلم، یا رب سلم"
آپ بھی نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے درود پڑهئے:
لوگ اپنی آنکھوں سے اپنے سامنے بہت سوں کو پل صراط سے گرتا ہوا دیکھیں گے
اور بہت سوں کو دیکھیں گے
کہ وہ اس سے نجات پا گئے ہیں.
بندہ اپنے والدین کو پل صراط پر دیکھے گا
لیکن ان کی کوئی فکر نہیں کرےگا،
وہاں تو بس ایک ہی فکر ہو گی کہ کسی طرح خود پار ہو جائے.
روایت میں ہے کہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا قیامت کو یاد کر کے رونے لگیں،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے پوچھا:
عائشہ کیا بات ہے؟
حضرت عائشہ نے فرمایا: مجهے قیامت یاد آگئی،
یا رسول اللہ کیا ہم وہاں اپنے والدین کو یاد رکھیں گے؟
کیا وہاں ہم اپنے محبوب لوگوں کو یاد رکھیں گے؟
آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا:
ہاں یاد رکھیں گے،
لیکن وہاں تین مقامات ایسے ہوں گے
جہاں کوئی یاد نہیں رہے گا
(1) جب کسی کے اعمال تولے جائیں گے
(2) جب نامہ اعمال دیئے جائیں گے
(3) جب پل صراط پر ہوں گے.
دنیاوی فتنوں کے مقابلے میں حق پر جمے رہو.
دنیاوی فتنے تو سراب ہیں.
ان کے مقابلہ میں ہمیں مجاہدہ کرنا چاہیے،
اور ہر ایک کو دوسرے کی جنت حاصل کرنے پر مدد کرنا چاہئے
جس کی وسعت آسمانوں اور زمین سے بهی بڑهی ہوئی ہے.
اس پیغام کو آگے بڑهاتے ہوئے صدقہ جاریہ کی نیت کرنا نہ بھولیں.
یا اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں کردیجئے
جو پل صراط کو آسانی سے پار کر لیں گے.
اے پروردگار ہمارے لئے اپنا فضل،کرم رحم والےحسن خاتمہ کا فیصلہ فرمائیے. آمین
اس تفصیل کے بعد بھی کیا گمان ہے کہ
وہاں کوئی رشتہ داریاں نبھائے گا،
جس کے لئے تم یہاں اپنے اعمال برباد کر رہے ہو؟
مخلوق کے بجائے خالق کی فکر کرو.
اپنے نفس کی فکر کرو
کتنی عمر گزر چکی ہے اور کتنی باقی ہے
کیا اب بهی لا پرواہی اور عیش کی گنجائش ہے؟
اس پیغام کو دوسروں تک بهی پہنچائیں.
یااللہ اس تحریر کو میری جانب سے بهی اور جو بھی اس کو عام کرنے میں مدد کرے سب کے لئے اس کو صدقہ جاریہ بنادیجئے آمین..
ووٹ جس کو بھی دیں ۔
لیکن ووٹ لازمی دیں ۔ 🗳️🫵
29/12/2023
Education is one thing no one can take away from you..