24/07/2026
الحمدللہ! KUST کے لیے ایک اور اہم سنگِ میل
پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ رجسٹرڈ یونیورسٹیوں اور پروگرامز کی فہرست میں Kohat University of Science and Technology (KUST) کا شامل ہونا پوری یونیورسٹی، خصوصاً Faculty of Allied Health Sciences کے لیے ایک قابلِ فخر کامیابی ہے۔
اس اہم پیش رفت پر ہم دل کی گہرائیوں سے محترم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی انتھک محنت، دوراندیش قیادت اور طلبہ دوست پالیسیوں کی بدولت KUST مسلسل ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔
اس کامیابی پر ہم اکیڈمک ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر ذیشان صاحب، رجسٹرار صاحب اور پوری انتظامیہ کو بھی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ یقیناً یہ کامیابی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
ہم Faculty of Allied Health Sciences کے تمام چیئرمین صاحبان، اساتذہ کرام اور متعلقہ عملے کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی محنت اور لگن نے اس سنگِ میل کو ممکن بنایا۔
خصوصاً Doctor of Physical Therapy (DPT)، Emergency Care Technology، Medical Laboratory Technology اور Human Nutrition & Dietetics کے تمام طلبہ و طالبات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ کامیابی آپ کے روشن مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم ہے اور آپ کی ڈگریوں کی پیشہ ورانہ اہمیت میں مزید اضافہ کرے گی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ محترم وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس صاحب اور ان کی پوری ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ یونیورسٹی میں معیاری تعلیم، بہتر تعلیمی ماحول، طلبہ کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لیے دن رات محنت کرتی رہے گی۔
اللہ تعالیٰ KUST کو مزید ترقی، کامیابی اور نیک نامی عطا فرمائے۔ آمین۔
Congratulations to the entire KUST Family! 🎉
Kohat University of Science & Technology KUST
Kohat University Of Science and Technology KOHAT
What is going on in KUST