10/09/2026
👁️ فری آئی سائٹ چیکنگ کیمپ 👁️
گورنمنٹ ہائی سکول چارگھری کوہاٹ
آج(10/9/2026) کو گورنمنٹ ہائی سکول چارگھری کوہاٹ میں الشِفا ہسپتال کوہاٹ کے تعاون سے طلبہ کے لیے فری آنکھوں کے معائنے (Eye Sight Checking) کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس کیمپ کے دوران ماہرینِ چشم نے طلبہ کی آنکھوں کا معائنہ کیا، نظر کی کمزوری اور دیگر مسائل کی نشاندہی کی اور آنکھوں کی صحت کے حوالے سے ضروری رہنمائی فراہم کی۔
یہ اقدام طلبہ کی صحت، بہتر تعلیمی کارکردگی اور آنکھوں کی بروقت دیکھ بھال کے حوالے سے نہایت اہم ہے۔
ہم الشِفا ہسپتال کوہاٹ کی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے طلبہ کے لیے یہ مفید اور فلاحی سرگرمی منعقد کی۔
ہیڈ ماسٹر: اشفاق احمد
گورنمنٹ ہائی سکول چارگھری کوہاٹ
صحت مند آنکھیں — روشن مستقبل