19/09/2026
کوہاٹ پولیس لائن جامع مسجد کے المناک سانحے میں شہید ہونے والے تمام افراد کو مدینہ ماڈل سکول اینڈ کالج، دھوڑا روڈ کوہاٹ کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
آج سکول اسمبلی میں شہداء کے ایصالِ ثواب، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور ملک و قوم کے امن و سلامتی کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور ہمارے شہر کوہاٹ سمیت پورے ملک کو امن و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲