Department of Journalism & Mass Communication, KUST

Department of Journalism & Mass Communication, KUST

Share

Department of Media & Communication Studies, KUST

23/12/2025
Photos from Kohat University of Science & Technology KUST's post 30/11/2025

جامعہ کوہاٹ کے میڈیا اسٹڈیز اور شعبہ انوائرنمنٹل سائنسز کے طلباء کا خیبر پختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت مطالعاتی دورہ

خیبر پختونخوا سیٹیز امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت جامعہ کوہاٹ کے شعبۂ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز اور شعبۂ ماحولیاتی سائنسز کے طلباء و طالبات نے کوہاٹ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مطالعاتی دورہ کیا، جس کا مقصد انہیں شہری ترقی، انفراسٹرکچر اور جدید سہولیات سے متعلق عملی آگاہی فراہم کرنا تھا۔
دورے میں شعبۂ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز سے سینئر لیکچرر آمنہ گل، لیکچرر فضلِ واحد، اور شعبۂ انوائرنمنٹل سائنسز سے ڈاکٹر طارق جان اپنے طلباء کے ہمراہ شریک ہوئے۔
چیئرمین شعبۂ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈاکٹر رحمان اللہ نے اسے طلباء کی عملی تربیت کے لیے اہم قرار دیا، جبکہ پبلک ریلیشنز آفیسر راشد اسحاق نے اس اقدام کو طلباء کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا
دورے کے دوران واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کوہاٹ کے اعلیٰ حکام نے طلباء کا استقبال کیا، جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سعد، چیف انجینئر میاں محسن گل، ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن اینڈ سینیٹیشن طاہر عفیف، ریزیڈنٹ انجینئر میر یعقوب، انفراسٹرکچر انجینئر ظفر اللہ اورکزئی، کمیونیکیشن آفیسر فواد اور جے ایچ کے کے ڈپٹی پراجیکٹ مینیجر خالد مختار شامل تھے۔
حکام نے طلباء کو منصوبوں کی تکنیکی تفصیلات، کام کی پیش رفت اور سماجی و ماحولیاتی اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بعد ازاں طلباء نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور کوہاٹ اسپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں جدید شہری سہولیات اور ٹیکنالوجی کے عملی نظام کا جائزہ لینے کا موقع ملا۔

Kohat University of Science & Technology KUST

Photos from Kohat University of Science & Technology KUST's post 30/11/2025

جامعہ کوہاٹ کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیر اہتمام مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جامعہ کوہاٹ میں ‘‘صحافت اور ابلاغِ عامہ میں مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ اور اخلاقی استعمال’’ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں ڈاکٹر رحمان اللہ چیرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز جامعہ کوہاٹ، سینئر لیکچرر شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز آمنہ گل، فضل واحد، لیکچرار راشد اسحاق سمیت طلبہ، اساتذہ اور میڈیا پروفیشنلز نے بھرپور شرکت کی۔
ورکشاپ کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا، آر-ڈیو بائے رمل اعجاز اور جامعہ کوہاٹ کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔
ورکشاپ کے اہم مقررین میں سینئر صحافی اور اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز اینڈ ماس کمیونیکیشن کے سربراہ محمد فہیم اور جامعہ کوہاٹ کے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے چیئرمین ڈاکٹر رحمان اللہ شامل تھے۔ انہوں نے اے آئی کے صحافتی استعمال، اخلاقی چیلنجز، فیک نیوز کی روک تھام اور ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے تقاضوں پر مفصل لیکچرز دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحمان اللہ اور لیکچرار و پبلک ریلیشنز افیسر جامعہ کوہاٹ راشد اسحاق نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں جامعہ کوہاٹ و اقرا نیشنل یونیورسٹی پشاور مشترکہ پروڈکشن منصوبوں پر کام کر سکتے ہیں۔

ورکشاپ میں اقراء نیشنل یونیورسٹی پشاور کے طلبہ نے بھی حصہ لیا اور صحافت کے مستقبل، ڈیجیٹل فارمٹس اور اے آئی کے مثبت و مؤثر استعمال کے حوالے سے سوالات کیے۔ مقررین نے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے ساتھ اخلاقی ذمہ داریوں کو ترجیح دینے کی نصیحت کی۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پرو وائس چانسلر جامعہ کوہاٹ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نصیرالدین تھے۔ انہوں نے خطاب میں ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت ابلاغی شعبے میں انقلاب برپا کر رہی ہے، اس لیے اس کے استعمال میں اخلاقی اصولوں کی پابندی ناگزیر ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کوہاٹ، محمد فیصل نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے نوجوانوں کے لیے ایسی تربیتی سرگرمیوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے صحیح استعمال کی آگاہی معاشرے کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے۔
بعد ازاں ورکشاپ کے ریسورس پرسنز نے شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز فیکلٹی کے ہمراہ وائس چانسلر جامعہ کوہاٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈینز، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر اسد حبیب، چیرپرسن شعبہ سوشل ورک جامعہ کوہاٹ ڈاکٹر حمیرہ منظور بھی موجود تھیں۔
ملاقات میں اہم تجاویز زیر بحث آئے۔

Photos from Kohat University of Science & Technology KUST's post 29/11/2025

جامعہ کوہاٹ شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے لیکچرار فضلِ واحد کی اسلام آباد میں بین الاقوامی میڈیا ایجوکیشن ورکشاپ میں شرکت

اسلام آباد میں منعقدہ میڈیا ایجوکیشن ٹریننگ ورکشاپ میں جامعہ کوہاٹ کے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے لیکچرار فضلِ واحد نے جامعہ کی نمائندگی کی۔ اس ورکشاپ کا انعقاد ڈی ڈبلیو اکیڈمی جرمنی اور انٹرنیشنل میڈیا سپورٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا، جس کا مقصد ای-ٹیچنگ ٹولز کے ذریعے میڈیا ایجوکیشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔
ورکشاپ میں پاکستان کی 20 سے زائد یونیورسٹیوں کے میڈیا اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹس کے فیکلٹی ممبرز کے علاوہ ازبکستان، کرغیزستان، منگولیا اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے میڈیا پروفیشنلز اور ماہرین نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے ڈیجیٹل تدریسی طریقوں، میڈیا لٹریسی، اور انڈسٹری کے نئے رجحانات پر خصوصی تربیت حاصل کی۔
ورکشاپ کے بعد دو روزہ انٹرنیشنل سمٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی اور بین الاقوامی میڈیا انڈسٹری کے نامور صحافیوں نے شرکت کی۔ سمٹ میں میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا کے درمیان روابط مضبوط کرنے، نئی تحقیق کو عملی میدان سے جوڑنے اور مستقبل کے اشتراکات کے لیے ممکنہ روڈ میپ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز ڈاکٹر رحمان اللہ نے فضلِ واحد کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا:
“ہمارے فیکلٹی ممبر کی اس اہم ٹریننگ میں شرکت ڈیپارٹمنٹ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ عالمی سطح کی ورکشاپ جدید میڈیا ایجوکیشن اور ڈیجیٹل ٹیچنگ کے نئے رجحانات سے آگاہی کا بہترین ذریعہ ہے۔”


Kohat University of Science & Technology KUST

09/11/2023

Welcome to KUST.
#2023

09/11/2023

#2023

Want your school to be the top-listed School/college in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Department Of Journalism & Mass Communication, Kohat University Of Science & Technology, Kohat, Khyber Pakhtunkhwa
Kohat
25100