گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ

  • Home
  • Pakistan
  • Kohat
  • گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ

گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ, Education Website, Street No 1 Near Comprihensive Higher secondery school Kohat, Kohat.

01/09/2026

گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ایک پروقار اور پرجوش تقریب سے ہوا، جس میں محترم ASDEO ظفر حیات صاحب نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلی رپورٹ درج ذیل ہے:

🌟 معزز مہمان کی آمد اور شاندار استقبال خصوصی آمد:

تعلیمی سال کے پہلے ہی دن ASDEO ظفر حیات صاحب نے سکول کا دورہ کیا۔

جذبہ خیر مقدم:

سکول کے ہیڈ ماسٹر اور تمام سٹاف نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا۔

بچوں کی خوشی:

طویل چھٹیوں کے بعد سکول آنے والے ننھے طلباء کے چہروں پر رونق اور خوشی دیدنی تھی۔🎒 بچوں کا والہانہ استقبال اور حوصلہ افزائی کی.

پھولوں کا تحفہ: سکول انتظامیہ اور معزز مہمان نے بچوں کو پھول پیش کر کے خوش آمدید کہا۔

شفقت اور پیار:

ظفر حیات صاحب نے بچوں سے انفرادی طور پر ملاقات
کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
🎤 ASDEO ظفر حیات
صاحب کا خصوصی پیغام

تعلیم کی اہمیت:

انہوں نے اساتذہ اور بچوں پر نئی امنگ کے ساتھ پڑھائی شروع کرنے پر زور دیا.

سٹاف کی کارکردگی:

سکول کے بہترین انتظامات اور خوبصورت استقبالیہ تقریب پر انہوں نے تمام سٹاف کی محنت کو سراہا۔رول ماڈل کا درجہ: انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سکول ہمیشہ کی طرح تعلیمی میدان میں اپنا مثالی کردار برقرار رکھے گا۔

علم کی نئی صبح، کامیابی کا نیا سفر!😊☺پیارے بچوں!👫 رونقیں لوٹ آئی ہیں اور سکول کی گھنٹی آپ کی منتظر ہے۔ چہرے پر مسکراہٹیں...
29/08/2026

علم کی نئی صبح، کامیابی کا نیا سفر!😊☺

پیارے بچوں!👫

رونقیں لوٹ آئی ہیں اور سکول کی گھنٹی آپ کی منتظر ہے۔ چہرے پر مسکراہٹیں سجائیں، کندھے پر کتابوں کا بیگ سجائیں اور یکم ستمبر 2026 سے ایک نئے عزم کے ساتھ اپنے سکول کا رخ کریں۔ والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کی پڑھائی کے پہلے دن ہی سے باقاعدگی یقینی بنائیں تاکہ علم کی یہ شمع یونہی روشن رہے۔

منجانب:

گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول، شیر پاؤ کالونی، کوہاٹ۔

آج بروز منگل 07/04/2026 کو  *SDEO کوہاٹ جناب ڈاکٹر طاہر الرحمٰن صاحب* نے *جی پی ایس شیر پاؤ کالونی کوہاٹ* کا اچانک دورہ ...
07/04/2026

آج بروز منگل 07/04/2026 کو *SDEO کوہاٹ جناب ڈاکٹر طاہر الرحمٰن صاحب* نے *جی پی ایس شیر پاؤ کالونی کوہاٹ* کا اچانک دورہ کیا۔ *ہیڈ ٹیچر جناب حارث خان صاحب* نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔

دورے کے دوران جناب SDEO صاحب نے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا، طلباء و اساتذہ کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا اور طلباء سے مختلف سوالات کیے۔ طلباء کے درست اور پراعتماد جوابات نے انہیں بے حد متاثر کیا۔

انہوں نے اساتذہ کی محنت اور طلباء کی لگن کو سراہتے ہوئے طلباء کو دلجمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے اور مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔

اس کے ساتھ ساتھ سکول کے ڈسپلن اور صفائی کے نظام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ہیڈ ٹیچر جناب حارث خان صاحب سمیت تمام سٹاف کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

سکول انتظامیہ جناب ڈاکٹر طاہر الرحمٰن صاحب کی تشریف آوری اور حوصلہ افزا کلمات پر تہہ دل سے مشکور ہے۔

🌟 اپنے بچوں کے خوابوں کو پر دیں!داخلہ مہم 2026_2027📕📒📓اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ علم، اخلاق اور کامیابی کی راہ پر گام...
25/03/2026

🌟 اپنے بچوں کے خوابوں کو پر دیں!

داخلہ مہم 2026_2027📕📒📓

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بچہ علم، اخلاق اور کامیابی کی راہ پر گامزن ہو تو آج ہی اسے سرکاری اسکول میں داخل کروائیں۔ یہاں قابل اور محنتی اساتذہ کی رہنمائی، معیاری تعلیم اور بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔

سرکاری اسکول صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ بچوں کی شخصیت سنوارتے اور انہیں روشن مستقبل کے لیے تیار کرتے ہیں۔
آئیں! اپنے بچوں کو علم کے خوبصورت سفر کا حصہ بنائیں۔

📚 — آج ہی اسکول آکر اپنے بچے کا داخل یقینی بنائیں۔

آج Al‑Shifa Eye Hospital کی ٹیم نے جی پی ایس شیر پاؤ کالونی کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں طلباء کی نظر کا مفت معائنہ کیا گیا۔ ا...
05/03/2026

آج Al‑Shifa Eye Hospital کی ٹیم نے جی پی ایس شیر پاؤ کالونی کوہاٹ کا دورہ کیا جہاں طلباء کی نظر کا مفت معائنہ کیا گیا۔ اس دوران ماہرین نے طلباء کی آنکھوں کے مختلف امراض کی تشخیص کی اور جن طلباء کو مزید علاج کی ضرورت تھی انہیں الشفاء آئی ہسپتال ریفر کیا گیا۔ بعض طلباء کو موقع پر ہی مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر سکول کے ہیڈ ٹیچر جناب حارث خان صاحب اور جملہ سٹاف نے ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ہم الشفاء آئی ہسپتال کی ٹیم کے اس قابلِ قدر اقدام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو بچوں کی صحت اور بہتر مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ 👁️✨

🇵🇰 یومِ یکجہتیٔ کشمیر 🇵🇰گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول، شیر پاو کالونی کوہاٹ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک پُراثر...
05/02/2026

🇵🇰 یومِ یکجہتیٔ کشمیر 🇵🇰
گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول، شیر پاو کالونی کوہاٹ میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر ایک پُراثر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے تقاریر، نغمات اور چارٹس کے ذریعے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ہم مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کشمیر کو جلد آزادی اور امن عطا فرمائے۔ آمین 🤲
کشمیر بنے گا پاکستان 🇵🇰

گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی، کوہاٹ میں مڈ ٹرم امتحانات شاندار نظم و ضبط کے ساتھ شروع ہو چکے ہیں۔ بچوں م...
12/12/2025

گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی، کوہاٹ میں مڈ ٹرم امتحانات شاندار نظم و ضبط کے ساتھ شروع ہو چکے ہیں۔ بچوں میں محنت، ذمہ داری اور اعلیٰ کارکردگی کا جذبہ قابلِ تعریف ہے۔ اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کے تعاون سے ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے طلبہ بہترین نتائج حاصل کریں گے۔ دعا ہے کہ تمام بچے کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوں۔

مارننگ اسمںبلی میں  ہیڈماسٹر  محمد حارث صاحب نے سپورٹس اور ادںیات کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے اور جیتنے والوں بچوں اور...
26/11/2025

مارننگ اسمںبلی میں ہیڈماسٹر محمد حارث صاحب نے سپورٹس اور ادںیات کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے اور جیتنے والوں بچوں اور بالخصوص اساتذہ کرام کو مبارکباد دیا.آنے والے فرسٹ ٹرم ایگزام کے بارے میں بچوں کو اگاہ کیا کورس تمام بچوں کا مکمل ہے بچوں کو دہرائی اور تیاری کی تلقین کی گئی اور دیگر چند باتیں بچوں کو سمجھائی.

1. وقت کی پابندی
ہمیشہ وقت پر سکول آئیں، کیونکہ کامیابی وقت کی پابندی میں ہے۔

2. صفائی
اپنی صفائی اور سکول کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
صفائی نصف ایمان ہے۔

3. اچھا اخلاق
اساتذہ اور ساتھیوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔
نرم لہجہ انسان کی خوبصورتی بڑھاتا ہے۔

4. پڑھائی پر توجہ
آج کا دن نئے جذبے اور محنت کے ساتھ شروع کریں۔
کلاس میں دھیان سے سنیں اور کام وقت پر مکمل کریں۔

5. قواعد و ضوابط
سکول کے قوانین کی پابندی کریں۔ لائن، نظم و ضبط اور خاموشی کا خیال رکھیں۔

6. بچوں کی حفاظت
ریسس میں بھاگنے، ایک دوسرے کو دھکا دینے یا غیر ضروری کھیل سے پرہیز کریں۔

7. اسلامی تربیت
نماز کا اہتمام کریں، بڑوں کا احترام کریں اور سچ بولنے کی عادت اپنائیں۔

8. حوصلہ افزائی
ہمیشہ نئی چیز سیکھنے کی کوشش کریں۔ غلطی ہو تو ڈرنے کے بجائے اسے درست کریں۔

9. دعا
آخر میں دعا کرتے ہیں کہ
اللہ تعالیٰ ہم سب کا دن خیر و برکت سے بھر دے اور ہمیں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

آج بروز منگل 25 نومبر 2025 کو *گورنمنٹ رول ماڈل سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ* میں گزشتہ دنوں ہونے والے پرائمری سکول ٹورنامن...
25/11/2025

آج بروز منگل 25 نومبر 2025 کو *گورنمنٹ رول ماڈل سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ* میں گزشتہ دنوں ہونے والے پرائمری سکول ٹورنامنٹ کی شاندار تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد ہوئی، جس میں مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی *اے ایس ڈی ای او سٹی سرکل جناب ظفر حیات صاحب

اے ایس ڈی ای او سرکل توغ فیض اللہ صاحب

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا، جس کے بعد مہمانِ خصوصی نے طلباء اور اساتذہ سے حوصلہ افزا خطاب کیا۔

بعد ازاں تقسیمِ انعامات کا باقاعدہ آغاز ہوا اور ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس ٹورنامنٹ میں سکول ہٰذا کے متعدد طلباء نے مختلف مقابلوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں، جن میں شامل ہیں:

🏏 کرکٹ میچ — مین آف دی میچ
🏃‍♂️ جمپ مقابلہ — دوسری پوزیشن
🏃‍♂️ 100 میٹر ریس — پہلی پوزیشن
🏃‍♂️ 200 میٹر ریس — دوسری پوزیشن
🎤 حمد — پہلی پوزیشن
🎤 نعت — دوسری پوزیشن
🗣️ اردو تقریر — تیسری پوزیشن
🗣️ انگلش تقریر — پہلی پوزیشن
❓ کوئز مقابلہ — تیسری پوزیشن
🔤 اسپیلنگ بی — پہلی پوزیشن
🎶 قومی ترانہ — تیسری پوزیشن
✍️ اردو خوشخطی — دوسری پوزیشن

طلباء کی یہ شاندار کامیابیاں ان کی محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر جناب *حارث خان صاحب* اور جملہ اسٹاف نے مہمانِ خصوصی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

آج مورخہ 17/10/2025بروز جمعتہ المبارک کو گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیرپاؤ کالونی کوہاٹ میں ختم قران پاک اور درود شری...
17/10/2025

آج مورخہ 17/10/2025بروز جمعتہ المبارک کو گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیرپاؤ کالونی کوہاٹ میں ختم قران پاک اور درود شریف کا اہتمام کیا گیا.بچوں نے دلجوئی کیساتھ ختم قرآن پاک کیا .پاکستان کی سلامتی اور امت مسلمہ کیلۓ دعائیں کی گئیں

Address

Street No 1 Near Comprihensive Higher Secondery School Kohat
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گورنمنٹ رول ماڈل پرائمری سکول شیر پاؤ کالونی کوہاٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share