Ahmed Faraz

احمد فراز

پیدائش: 14 جنوری، 1931

انتقال: 25 اگست، 2008

احمد فراز 1931ء میں کوہاٹ میں پیدا ہوۓ ۔ اردو اور فارسی میں ایم اے کیا ۔ ایڈورڈ کالج ( پشاور ) میں تعلیم کے دوران ریڈیو پاکستان کے لۓ فیچر لکھنے شروع کیے ۔ جب ان کا پہلا شعری مجموعہ "" تنہا تنہا "" شائع ہوا تو وہ بی اے میں تھے ۔ تعلیم کی تکمیل کے بعد ریڈیو سے علیحدہ ہو گئے اور یونیورسٹی میں لیکچر شپ اختیار کر لی ۔ اسی ملازمت کے دوران ان کا دوسرا مجموعہ "" درد آشوب ""چھپا جس کو پاکستان رائٹرز گڈز کی جانب سے " آدم جی ادبی ایوارڈ "" عطا کیا گیا ۔ یونیورسٹی کی ملازمت کے بعد پاکستان نیشنل سینٹر (پشاور) کے ڈائریکٹر مقرر ہوۓ ۔ انہیں 1976 ء میں اکا دکی ادبیات پاکستان کا پہلا سربراہ بنایا گیا ۔ بعد ازاں جنرل ضیاء کے دور میں انہیں مجبورا جلا وطنی اختیار کرنی پڑی ۔
آپ 2006 ء تک "" نیشنل بک فاؤنڈیشن ""کے سربراہ رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی انٹرویو کی پاداش میں انہیں "" نیشنل بک فاؤنڈیش "" کی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ۔ احمد فراز نے 1988 ء میں"" آدم جی ادبی ایوارڈ "" اور 1990ء میں"" اباسین ایوارڈ "" حاصل کیا ۔ 1988 ء مین انہیں بھارت میں "" فراق گورکھ پوری ایوارڈ "" سے نوازا گیا ۔ اکیڈمی آف اردو لٹریچر ( کینڈا ) نے بھی انہیں 1991ء میں ایوارڈ دیا ، جب کہ بھارت میں انہیں 1992 ء میں ""ٹاٹا ایوارڈ "" ملا۔
انہوں نے متعدد ممالک کے دورے کیے ۔ ان کا کلام علی گڑھ یونیورسٹی اور پشاور یونیورسٹی کے نصاب میں شامل ہے ۔ جامعہ ملیہ (بھارت ) میں ان پر پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھا گیا جس کا موضوع "" احمد فراز کی غزل "" ہے ۔ بہاولپور میں بھی "" احمد فراز ۔فن اور شخصیت "" کے عنوان سے پی ایچ ڈی کا مقالہ تحریر کیا گیا ۔ ان کی شاعری کے انگریزی ،فرانسیسی ،ہندی،یوگوسلاوی،روسی،جرمن اور پنجابی میں تراجم ہو چکے ہیں ۔
احمد فراز جنہوں نے ایک زمانے میں فوج میں ملازمت کی کوشش کی تھی، اپنی شاعری کے زمانۂ عروج میں فوج میں آمرانہ روش اور اس کے سیاسی کردار کے خلاف شعر کہنے کے سبب کافی شہرت پائی۔ انہوں نے ضیاالحق کے مارشل لا کے دور کے خلاف نظمیں لکھیں جنہیں بہت شہرت ملی۔ مشاعروں میں کلام پڑھنے پر انہیں ملٹری حکومت نے حراست میں لیے جس کے بعد احمد فراز کوخود ساختہ جلاوطنی بھی برداشت کرنا پڑی۔
سنہ دوہزار چار میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دورِ صدارت میں انہیں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا لیکن دو برس بعد انہیں نے یہ تمغا سرکاری پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے واپس کر دیا۔ احمد فراز نے کئی نظمیں لکھیں جنہیں عالمی سطح پر سراہا گیا۔ ان کی غزلیات کو بھی بہت شہرت ملی۔

مجموعہ کلام

تنہا تنہا
درد آشوب
شب خون
نایافت
میرے خواب ریزہ ریزہ
بے آواز گلی کوچوں میں
نابینا شہر میں آئینہ
پس انداز موسم
سب آوازیں میری ہیں
خواب گل پریشاں ہے
مودلک
غزل بہانہ کرو
جاناں جاناں
اے عشق جنوں پیشہ

15/06/2023

کب مجھ کو اعتراف محبت نہ تھا فرازؔ
کب میں نے یہ کہا ہے سزائیں مجھے نہ دو

(احمدفرازؔ)

01/02/2023
31/10/2022

ایسے لگتا ہے اشعار احمد فراز کے اور پڑھ ارشد شریف رہا ہے۔ احمد فراز کو بھی ضیاءالحق نے بہت تکلیفیں پہنچائی تھی۔

26/01/2021

زلف راتوں سی ہے رنگت ہےاُجالوں جیسی
پر طیبت ہے وہی بھو لنے والوں جیسی
اُس کی آنکھوں کو کبھی غور سے دیکھا ہے فراز
سونے والوں کی طرح جاگنے والوں جیسی

23/03/2020

سورہ الشعراء آیت نمبر 4
‏اِنۡ نَّشَاۡ نُنَزِّلۡ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ اٰیَۃً فَظَلَّتۡ اَعۡنَاقُہُمۡ لَہَا خٰضِعِیۡنَ ﴿۴﴾
‏ترجمہ:
‏اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے کوئی ایسی نشانی اتار دیں کہ اس کے آگے ان کی گردنیں جھک کر رہ جائیں...

11/02/2020

♥•●ღ Ahmed Faraz ღ●•♥
Isse Pehle Ke Bewafa Ho Jayein,

Kyon Na Aye Dost Hum Juda Ho Jayein,





Tu Bhi Heere Se Ban Gaya Patthar,

Hum Bhi Kal Kya Se Kya Ho Jayein,





Hum Bhi Majbooriyon Ka Uzr Karein,

Aur Kahein Aur Mubtala Ho Jayein,





IshQ Bhi Khel Hai Naseebon Ka,

Khaak Ho Jayein Kimiyan Ho Jayein,





Ab Ke Gar Tu Mile To Hum Tujhse,

Aise Liptein Teri Qabaa Ho Jayein,





Bandagi Humne Chhod Di Hai 'Faraz',

Kya Karein Log Jab Khuda Ho Jayein...





♥•●ღ Ahmed Faraz ღ●•♥

10/01/2020

کسے نصیب کہ بے پیرہن اسے دیکھے
کبھی کبھی درودیوار گھرکہ دیکھتے ہیں

احمد فراز

07/09/2019

روک لیتی ہے آپ ﷺ کی نسبت تیر جتنے بھی ہم پہ چلتے ہیں
یہ کرم ہے حضورﷺ کا ہم پر آنے والے عذاب ٹلتے ہیں

Address

Kohat
26000

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 09:00 - 20:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmed Faraz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category