Al Qalam Bright Future School Tappi Kohat

Al Qalam Bright Future School Tappi Kohat

Share

آ پ کے بچوں کے روشن مستقبل کا ضامن ادارہ

08/05/2026

القلم برائیٹ فیوچر سکول تپی کوہاٹ کے طلبہ کا معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

Photos from Al Qalam Bright Future School Tappi Kohat's post 04/04/2026

القلم برائیٹ فیوچر سکول تپی میں سالانہ نتائج کے اعلان اور تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد نہایت وقار اور شایانِ شان انداز میں کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جس سے تعلیمی ماحول کی سنجیدگی اور جوش و خروش نمایاں تھا۔
اس موقع پر معروف سینئر صحافیوں طاہر رشید بنگش اور فضل کریم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ، کان اور زبان ہوتے ہیں، جو سچائی کی تلاش اور اس کی ترسیل کا فریضہ نہایت دیانتداری سے انجام دیتے ہیں۔
انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ القلم برائیٹ فیوچر سکول جیسے ادارے، جن کی سرپرستی صحافیوں،ڈاکٹرز ، پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ آ فیسرز ،وکلاء اور ماہرینِ تعلیم کے ہاتھوں میں ہو، وہ نہ صرف علم کے دیپ جلاتے ہیں بلکہ طلبہ کی شخصیت سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ادارے کے طلبہ و طالبات میں خود اعتمادی، علمی قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ اس کی بہترین مثال ہے۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ کی کامیابیوں کو سراہا گیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

25/03/2026
20/03/2026

القلم برائیٹ فیوچر سکول یونیورسٹی روڈ تپی کوہاٹ کی جانب سے عالم اسلام کو عیدالفطر مبارک ۔۔۔

14/03/2026

القلم برائیٹ فیوچر سکول تپی کوہاٹ کے طالب علم عیسیٰ خان کا یوم شہداء کے موقع پر شہدائے پولیس کو انوکھے انداز میں خراج تحسین

14/03/2026

دلز اکیڈمی سکول اینڈ کالج کے طالب علم عبد القادر اور القلم برائیٹ فیوچر سکول تپی کے طالب علم عیسیٰ خان کی ریجنل پولیس آ فیسر کوہاٹ عباس مجید کی الوداعی پارٹی میں شرکت۔ تعلیمی کے سربراہ ہارون نیازی کی جانب سے شیلڈز پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آ فیسر عباس مجید مروت نے دونوں طالب علموں کو انعامات سے نوازا۔ ان کا کہنا تھا ہمیں ان اداروں پر فخر ہے جو ہماری آ ئند ہ نسلوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اور اپنے معزز و باعزت پیشے سے بھرپور انصاف کر رہے ہیں۔

14/03/2026

ان شاء اللہ بہت جلد تمام سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی

06/09/2024

یوم دفاع اور یوم فضائیہ کے حوالے سے منعقدہ کوئز میں القلم سٹارز سوالات کے جوابات دے رہے ہیں۔۔۔۔ شہداء اور غازیان وطن کو القلم سٹارز خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

Want your school to be the top-listed School/college in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Kohat