دی ایس ایس ٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ

دی ایس ایس ٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from دی ایس ایس ٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ, Education, Kohat, Kohat.

04/07/2026
03/07/2026

دی ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا

اعلامیہ

*دی ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا* 6 جولائی احتجاجی کال کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ ایسوسی ایشن ڈائریکٹوریٹ کے خلاف دی گئی کسی بھی احتجاجی کال کا حصہ نہیں بنے گی۔

اس فیصلے کی وجوہات درج ذیل ہیں:

- احتجاج کا شیڈول اجتماعی مشاورت کے بجائے چند افراد کی تجویز پر مرتب کیا گیا۔
- ایس ایس ٹیز (SSTs) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل سے دور رکھا گیا۔
- اے سی آر (ACR) سے متعلق لیٹرز عجلت میں جاری کیے گئے، جس سے شفافیت پر سنجیدہ سوالات جنم لیتے ہیں۔
- ماضی کی ڈی پی سیز (DPCs) میں ایس ایس کی اضافی آسامیوں سے متعلق معاملات پر مکمل وضاحت فراہم نہیں کی گئی۔
- مضامین کے لحاظ سے پیش کیے گئے اعداد و شمار پر تحفظات موجود ہیں، جن کی آزادانہ جانچ ضروری ہے۔
- این ٹی ایس اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ میں انصاف، میرٹ اور شفافیت کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
- موجودہ سنیارٹی لسٹ متعدد اعتراضات اور شکوک و شبہات کا شکار ہے، لہٰذا اس پر نظرِ ثانی ناگزیر ہے۔
- احتجاج سے قبل تمام متعلقہ اساتذہ اور نمائندہ تنظیموں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
- ہمارا مؤقف ہے کہ اساتذہ کے مسائل کا پائیدار حل تصادم کے بجائے باہمی مشاورت، شفافیت اور قانون کے مطابق اقدامات سے ممکن ہے۔

دی ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا اساتذہ کے جائز حقوق، میرٹ، شفافیت اور انصاف کے حصول کے لیے ہر آئینی اور قانونی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ تاہم، ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بن سکتی جو وسیع مشاورت، واضح حکمتِ عملی اور اجتماعی اتفاقِ رائے کے بغیر ترتیب دیا گیا ہو۔

ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سنیارٹی، ڈی پی سی، اے سی آر اور دیگر انتظامی معاملات کو میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق حل کیا جائے تاکہ اساتذہ میں پائے جانے والے تحفظات کا ازالہ ہو اور اداروں پر اعتماد بحال رہے۔

اتحاد ہماری طاقت، میرٹ ہمارا اصول، اور شفافیت ہماری ترجیح ہے۔

*دی ایس ایس ٹی ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا*
کاپی براے
سیکرٹری ایجوکیشن
ڈی سی پشاور
ڈائریکٹر ایجوکیشن
ڈی ای او میل پشاور

03/07/2026

تنظیموں کے قائدین کو این ٹی ایس کے ساتھ نا انصافی نظر نہیں آتی؟؟؟
کیا یہ سب قسم اٹھا سکتے ہیں کہ این ٹی ایس اساتذہ کے ساتھ سینیارٹی میں ظلم عظیم نہیں ہوا ہے !!!

27/06/2026

میرے محترم ایس ایس ٹی بھائیوں!

حقیقت یہ ہے کہ 30 مارچ کی ڈی پی سی دراصل قانونی اور انتظامی طور پر مکمل نہیں ہوئی تھی۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پروموشن کے لیے اتنی آسامیاں دستیاب ہی نہیں تھیں جتنی ورکنگ پیپر میں ظاہر کی گئی تھیں۔

دستیاب ریکارڈ کے مطابق بائی پروموشن کوٹہ اپنے مقررہ حصے سے 54 اضافی پوسٹیں پہلے ہی حاصل کر چکا ہے، لہٰذا مزید پروموشنز قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں بنتیں۔

مزید یہ کہ موجودہ سینیارٹی لسٹ متنازع، نامکمل اور متعدد خامیوں پر مشتمل ہے۔ اسی بنیاد پر اس سینیارٹی لسٹ کے تحت ڈی پی سی کروانا غیر قانونی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ محکمہ کا واضح نوٹیفکیشن بھی موجود ہے۔

اس کے علاوہ:

- صوبائی اسمبلی اس معاملے پر قرارداد منظور کر چکی ہے۔
- اسٹینڈنگ کمیٹی بھی سینیارٹی لسٹ کی درستگی تک ڈی پی سی نہ کرنے کی ہدایت جاری کر چکی ہے۔

لہٰذا جب تک سینیارٹی لسٹ کی تمام خامیاں دور نہیں ہوتیں اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جاتے، اس بنیاد پر کی جانے والی کوئی بھی ڈی پی سی متنازع رہے گی۔

ال این ٹی ایس ایس ایس ٹی خیبر پختونخوا

10/03/2026

کیا این ٹی ایس 2014 تا 2018 تک ایس ایس ٹیز اساتذہ کو ایک شفاف ٹسٹ اور طریقہ کار کے تحت بھرتی ہونے کی سزا دی جا رہی ہے؟ کہ ان کو سینیارٹی سے محروم رکھا گیا ہے۔
دی ایس ایس ٹی ویلفئیر ایجوکیشن خیر پختونخواہ
Elementary & Secondary Education Foundation Khyber Pakhtunkhwa

10/03/2026

این ٹی ایس 2014 تا 2018 تک ایس ایس ٹیز اساتذہ کو سینیارٹی سے محروم رکھنا ان اساتذہ کے ساتھ بہت نا انصافی ہے۔لھٰذا وزیر تعلیم ، سیکرٹری ایجوکیشن اور ڈائریکٹر ایجوکشن سے پر زور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ ان اساتذہ کو اپنا جائز حق دیا جائے اور سینیارٹی کی درستگی تک ڈی پی سی کو ملتوی کیا جائے۔۔
دی ایس ایس ٹی ویلفئیر ایجوکیشن خیر پختونخواہ
Elementary & Secondary Education Foundation Khyber Pakhtunkhwa

Want your school to be the top-listed School/college in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Kohat
Kohat