Orakzai vines

Orakzai  vines

Share

is me new video our all funny video me uplode kro

25/02/2024

اللہ سرے مسلمان جنت میں داحل کرے

Photos from Orakzai  vines's post 27/01/2023

یہ بچہ تنویر ضیاء جسکی عمر بمشکل بارہ تیرہ سال ہے ریشن (چترال) کے ایک دوکان میں داخل ہوتاہے دوکاندار موجود نہیں تھا جسکی وجہ سے وہ باہر نکلتا ہے کچھ سوچ کے دوبارہ دوکان میں داخل ہوتا ہے وہاں سے ایک پرفیوم اور ایک گھڑی اٹھا کے باہر نکلتا ہے باہر کوئی شخص بچے کو دیکھ رہا تھااسے کیمرے میں محفوظ کرتا ہے۔ اچانک چور چور کا شور مچا کے بچے کو پکڑ لیتے ہیں آس پاس کے دوکاندار اکھٹے ہوتے ہیں پولیس کو بلایا جاتا ۔ مختلف دوکاندار دعویٰ کرنا شروع کرتے ہیں کوئی کہتا ہے ایک مہینہ پہلے میرے دس ہزار روپے چوری ہوے تھے کوئی کہتا ہے پندرہ ہزار کوئی کہتا ہے میرے گاڑی کا جیگ گم ہوگیا تھا یہ سارے الزامات تیرہ سالہ بچے کے اوپر لگاکے اسے مجرم ٹھرایا جاتا ہے زدوکوب کیا جاتاہے اتنے میں پولیس والے بچے کو اٹھاکر لے جاتے ہیں گرین لشٹ چوکی میں بند کیا جاتا ہے بچے کا باپ ریٹائرڈ صوبیدار ضیاء الحق کو بلایا جاتا مدعیان میں سے ایک شخص تو انتہا کرتا ہے کہ دو مہینہ پہلے میرا 80 کلو وزنی ترازو گم ہوگیا تھا اسے بھی اس نے چرایا ہوگا۔ جس کی قیمت 25 ہزار روپے تھی۔ معروف سماجی کارکن اور شاعر اسلم شیروانی اس وقت مداخلت بھی کرتا ہے کہ 80 کلو وزنی ترازو یہ بچہ کیسے اٹھا سکتا ہے ؟ بلآخر بچے کا باپ اپنی شرافت اور خاندانی عزت کے پیشِ نظر ساروں کے نقصانات کے ازالے کا وعدہ کرتا ہے اسلم شیروانی صاحب ترازو کی قیمت 25 کے بجائے پانچ ہزار لگاتا ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران ریشن میں کیے گیے چوری کے الزامات بچے پر لگائے جاتے ہیں بچے کا باپ نقصانات کے ازالے کا وعدہ کرکے صلح کرتا ہے ۔ بچے کو گھر لے جاتے ہیں گھر میں بچے کے ساتھ کوئی جھگڑا نہ کریں اسلیے بچے کا ماموں بھی ساتھ آتا ہے ۔ بچہ گھر میں رات گزارتا ہے صبح امی ناشتے کے لیے بچے کو بلاتی ہے بچہ ایک منٹ میں واپس آتا ہوں کہہ کر باہر نکلتا ہے سیدھا پرپیش گاوں کی طرف جاتا ہے امی گھر کے صحن میں بچے کو دیکھ رہی ہے اسے شک پڑتا ہے بھائیوں کو فون کرتا ہے کسی کا بھی نمبر نہیں لگتا بچہ پرپیش پل کے وسط میں جاکے کھڑا ہوجاتا ہے امی دیکھ رہی ہے امی ہاتھ ہلا کر واپس آنے کو کہتی ہے بچہ ایک نظر امی کی طرف دیکھ کے ایک ہاتھ ہلا کے چھلانگ لگاتا ہے خود کو دریاء کے بے رحم موجوں کے حوالے کرتا ہے ۔ امی بے بسی کی تصویر بنی دیکھ رہی ہے بچے کی لاش برنس میں برآمد ہوتی ہے اسے منوں مٹی تلے دفنایا جاتا ہے ۔ بچے کے سرہانے سے ایک رقعہ برآمد ہوتا ہے جس میں چھوٹی بہن کے نام لکھا ہوا ہے ۔
Sorry my sister I love you ۔
معزز ناظرین یہ افسانہ یا کوئی فرضی کہانی نہیں دو دن پہلے رونما ہونے والا ایک ایسا واقعہ ہے جسے سن کے درندے بھی شائد کانپ اٹھیں !!

27/01/2023

اللّه دے راہم وکے

08/01/2023

اللّه دے رحم وکے

01/08/2022
31/07/2022

کوہاٹ میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے حوالے سے فورس کو آشکارہ کرنے کیلئے پولیس کا ضلع بھر میں فلیگ مارچ

Photos from Orakzai  vines's post 26/07/2022

اورکزئی ۔ فائرنگ

اورکزئی۔ لوئر اورکزئی کلایا میں موٹر کار پر مسلح افراد کی فائرنگ۔ پولیس ذرائع

اورکزئی۔ فائرنگ سے دو بیٹوں سمیت باپ بھی جاں بحق دو زخمی ۔ پولیس ذرائع

اورکزئی۔ زخمیوں اور لاشوں کو کلایا ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع

19/07/2022

عروسی جوڑا کفن میں بدل گیا.
مظفراباد سے شاہکوٹ آنے والی بارات واپسی پر مظفراباد جاتے ہوے دلہن اور دولہا والی گاڑی ماربل سے دریاے نیلم میں گر گئی تھی۔ دنیا میں خوشی کے ساتھ ہزاروں غم بھی ہوتے ہیں
جہاں بجتی ہیں شہنائیاں وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں
اللہ پاک مغفرت کرے دلہن گھر پہنچنے سے پہلے اللہ کے پاس پہنچ گی نیلم میں گاڑی دریا میں جا گری اللہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے اور مرنے والوں کو اللہ جنت نصیب کرے

Photos from Orakzai  vines's post 18/07/2022

ہنگو( شعبہ تعلقات عامہ) ہنگو پولیس نے پندرہ سالہ بچے کو اغوا کرنے کی واردات ناکام بنا دی، پولیس نے پندرہ سالہ اجمیر کے اغوا کاروں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد، ملزمان نے ہنگو سٹی سے پندرہ سالہ اجمیر کو زبردستی وین میں ڈالا اور نیو لختی بانڈہ کی طرف لے گیے، ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس نے ملزمان کی اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، ایس ایچ او محمود خٹک۔تفصیلات کے مطابق ہنگو سٹی پولیس نے نوجوان کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایچ او ہنگو محمود خٹک نے بتایا کہ ملزمان نے ہنگو بازار سے پندرہ سالہ اجمیر ر ولد غفور ساکن اورکزئی ڈسٹرکٹ حال زنکی بانڈہ ہنگو کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور زبردستی سوزوکی وین میں ڈال کر لختی بانڈہ کی طرف لے گئے ۔اطلاع ملنےپر اغوا کاروں کا پولیس فورس نے ایس ایچ او محمود خٹک کی قیادت میں تعاقب کیا اور انہیں لختی بانڈہ کے قریب گھیرے میں لے کر مغوی کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ ایس ایچ او محمود خٹک نے بتایا کہ تین ملزمان شفیع اللہ ،کفایت اللہ اور بلیا مین کو گرفتار کرکے کے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ہے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی وین نمبر اے ای بی 034 بھی قبضے میں لی گئی ہے ہے انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ایس ایچ او محمود خٹک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ڈی پی او او آصف بہادر کی کی قیادت میں ہنگو پولیس ہر قسم کے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستنعد ہے۔

18/07/2022

انسانی گردے کی قیمت ! مفتی محد تقی عثمانی صاحب فرماتے ہیں کہ کراچی میں گردے کے ایک اسپیشلسٹ ہیں ، ان سے ایک مرتبہ میرے بھائی نے پوچھا کہ آپ ایک انسان کے جسم سے گردہ نکال کر دوسرے انسان کو لگا دیتے ہیں ، لیکن اب تو سائنس نے بہت ترقی کر لی ہے تو کوئی مصنوعی گردہ کیوں نہیں بنا لیتے ، کہ دوسرے انسان کے گردے کو استعمال کرنے کی ضرورت ہی نہ پیش آۓ ؟ وہ ہنس کر جواب دینے لگے ، کہ اول تو سائنس کی اس ترقی کے باوجود مصنوعی گردہ بنانا بڑا امشکل ہے ، کیوں کہ اللہ تعالی نے گردے کے اندر جو ایک پچھلنی لگائی ہے وہ اتنی لطیف اور بار یک ہے کہ ابھی تک کوئی ایسی مشین ایجاد نہیں ہوئی ے ۔ جو اتنی لطیف اور بار یک پچھلنی بنا سکے ۔ اگر بالفرض ایسی مشین ایجاد ہو بھی جائے اور ایسی چھلنی بنا بھی لی جائے تو اس پر اربوں روپے خرچ ہوں گے ، اور اگر اربوں روپے خرچ کر کے ایسی چھلنی بنالی جاۓ تب بھی گردے کے اندر ایک چیز ایسی ہے جو ہماری قدرت سے باہر ہے ، وہ چیز یہ کہ اللہ تعالی نے گردے کے اندر ایک دماغ بنایا ہے جو فیصلہ کرتا ہے کہ اس آدمی کے جسم کو کتنا پانی ضرورت ہے ، کتنا پانی جسم میں رکھنا ہے اور کتنا پانی باہر پھینکنا ہے ۔ ہر انسان کا گردہ اس انسان کے حالات کے مطابق ، اس کے جسم کے مطابق اور اس کے وزن کے مطابق یہ فیصلہ کرتا ہے کہ کتنا پانی اس کے جسم میں رہنا چاہیے اور کتاباہر پھینکنا چاہیے ۔ اور اس کا سوفیصلہ فیصد درست ہوتا ہے ۔ اس کے نتیجے میں وہ اتنا پانی جسم میں روکتا ہے جتنے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور ضرورت سے زائد پانی پیشاب کی شکل میں جسم سے باہر پھینک دیتا ہے ۔ لہذا اگر ہم اربوں روپے لگا کر مصنوعی گر دوبنا بھی لیں تب بھی ہم اس کا وہ دماغ نہیں بنا سکتے جو اللہ تعالی ہر انسان کے گردے میں پیدا فرمایا ہے ۔ ! تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟

17/07/2022

کوہاٹ پولیس کی مسلسل کامیاب کاروائیوں کی بدولت منشیات کے مکروح دھندہ میں ملوث افراد کا گھیرا تنگ نیٹ ٹیم کے انچارج سب انسپکٹر رومان خان کی سپشل ناکہ بندی کے دوران ضلع اورکزی سے کوہاٹ انے والی سوزکی وین میں مسافر سے اعلیٰ کوالٹی کے ایک پیکٹ چرس برامد

08/07/2022

*عید کی نماز اور اسکا طریقہ*
*نیت.... دو رکعت نماز عیدالاضحیٰ* *واجب 6 تکبیر زائد کے ساتھ*
*اللہ اکبر........ ثناء مکمل پڑھ کر 3 تکبیر*
*اللہ اکبر..... ہاتھ چھوڑ دو*
*اللہ اکبر....... ہاتھ چھوڑ دو*
*اللہ اکبر...... ہاتھ باندھ لو*
*امام قرأت کرے گا*
*أعوذ با اللہ..... بسمہ اللہ... فاتحہ....* *سورت رکوع سجدہ*
*پہلی رکعت مکمل*
................
*دوسری رکعت*
*بسمہ اللہ.... فاتحہ..... سورت*
*اسکے بعد 3 تکبیر*
*اللہ اکبر....... ہاتھ چھوڑ دیں*
*اللہ اکبر..... ہاتھ چھوڑ دیں*
*اللہ اکبر....... ہاتھ چھوڑ دیں*
.................
*اللہ اکبر کہہ کر رکوع کریں*
*پھر سجدہ سلام*
*ماشاء اللہ جی نماز عید ادا ہو گئی*
*روزانہ 5 منٹ مشق کریں....* *دوسروں کو سکھائیں*
*نماز عید کا خطبہ پڑھنا سنت ہے اور سننا واجب ہے،،،*

Want your school to be the top-listed School/college in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Kohat