08/04/2021
ہم اس قابل کہاں کہ جنت کی آرزو کریں
امام اعظم ابوحنیفہ رح، ایک دفعہ حسب معمول اپنی دکان پر تشریف لے گئے تو خادم نے کپڑوں کے تھان نکال کر سامنے رکھے اور تفاؤل کے طور پر کہا خدا ہم کو جنت دے امام ابوحنیفہ رح، پر اس جملہ سے رقت طاری ہوئی اس قدر روئے کہ شانے تر ہوگئے. خادم سے فرمایا کہ دوکان بند کردو. خود چہرہ پر رومال ڈال کر کسی طرف نکل گئے. دوسرے روز جب دکان پر تشریف لائے تو خادم سے فرمایا.
بھائی! ہم اس قابل کہاں کہ جنت کی آرزو کریں یہی بہت ہے کہ عزاب الٰہی میں گرفتار نہ ہو. .