YDA Students Wing Kims,Kids,IHS

YDA Students Wing Kims,Kids,IHS this page was founded on 23 march 2023.

The founding president Dr Qazi Yousafzai

YDA (young doctors association) is only NON-Political Party association doctors community which work

پریس ریلیزالحمدللہ! طلبہ کے دیرینہ مسائل کے حل کے میں اہم پیش رفتگزشتہ روز وائی ڈی اے کڈز اور کمز سٹوڈنٹ ونگ  کا خیبر می...
26/08/2026

پریس ریلیز

الحمدللہ! طلبہ کے دیرینہ مسائل کے حل کے میں اہم پیش رفت

گزشتہ روز وائی ڈی اے کڈز اور کمز سٹوڈنٹ ونگ کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں طلبہ کو درپیش مختلف اہم مسائل اور مطالبات کو تفصیلی طور پر زیرِ بحث لایا گیا۔

الحمدللہ، ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ طلبہ کا ایک دیرینہ مسئلہ، یعنی آرام دہ اور بہتر ٹرانسپورٹ کے لیے بس، حل ہوگیا ہے اور نئی بس کالج پہنچ چکی ہے❤️
اس اہم پیش رفت پر ہم رجسٹرار KMU ، پرنسیپل کڈز کوھاٹ ، پرنسپل کمز کوھاٹ اور وائی ڈی اے صوبائی کابینہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے طلبہ کے اس اہم مسئلے کو سنجیدگی سے لیا اور اس کے حل میں اپنا کردار ادا کیا۔

اجلاس میں درج ذیل اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو اور مثبت پیش رفت ہوئی:

1۔ ڈیجیٹل کلینیکل ورکشاپ
ڈیجیٹل کلینیکل ورکشاپ اور دیگر ورکشاپس کے انعقاد کا معاملہ زیرِ بحث آیا، جس پر KMU کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ بہت جلد اس ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا، تا کہ مستقبل میں کڈز اور کمز کے سٹوڈنٹس اپنے ہی ادارے میں مستفید ہو سکیں۔

2۔ Community trip کے لیے فنڈز
BDS اور MBBS دونوں پروگرامز کے طلبہ کے لیے Communitytrip کے فنڈز جلد از جلد ریلیز کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔

3۔ فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ کے لیے 1500 روپے
فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے ان طلبہ کو 1500 روپے کی رقم فراہم کرنے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا جو ایکسٹرنل ہاسٹل کے حوالے سے یہ سہولت حاصل نہیں کر پا رہے۔ اس سلسلے میں جلد پرنسپل کمز اور پرنسپل کڈز کی باہمی مشاورت سے اہم اقدام لیا جائے گا۔

4۔ HEC طلبہ کی رجسٹریشن
ان طلبہ کی رجسٹریشن کا مسئلہ بھی زیرِ بحث آیا جن کی رجسٹریشن تاخیر کا شکار ہے۔ اس حوالے سے جلد از جلد رجسٹریشن مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

5۔ HEC کے ساتھ باہمی مشاورت سے طلبہ کا ایڈمیشن مقررہ تاریخ میں مکلمل کرنے کے لیے واضح پالیسی بنائی جائے تا کہ ان کے تعلیمی سفر میں تاخیر نہ آئے۔
6) کمز اور کڈز کی فیکلٹی کی کمی کو ترجیحی بنادوں پر زور دیا جائے۔
7) انٹرنل ہاسٹل کے قیام کو تیز کیا جائے اور کڈز ھاوس آفیسرز کے لیے رہائش جلد از جلد مختص کیا جائے گا۔
8) کے ایم یو کے دیگر اداروں کی طرح کڈز کالج اور ہسپتال کے لیے سولرایزیشن کو جلد زیر غور لایا جائے اور عملی جامہ پہنایا جائے۔
9) ینگ ڈاکٹزر ایسوسی ایشن کے طلبہ نے اس سال کے آنے والے انٹری ٹیسٹ کو ماضی کے ایم ڈی کیٹ کی طرح شفاف اور با صلاحیت انداز میں کنڈکٹ کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے پر زور دیا۔
الحمدللہ، اجلاس میں طلبہ کے مسائل کو مثبت انداز میں سنا گیا اور متعدد اہم امور پر عملی پیش رفت اور یقین دہانی ہوئی اور یہ عہد کیا گیا کہ سال 2026 کے بقیہ دورانیہ کمز اور کڈز کی فلاح میں بھر پور طریقے باہمی مشاورت سے استعمال کیا جایا گا
ہم KMU انتظامیہ، رجسٹرار KMU ، پرنسیپل کڈز ، پرنسپل کمز کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ طلبہ کے دیگر مسائل کے حل کے لیے اسی جذبے کے ساتھ عملی اقدامات جاری رہیں گے۔
YDA for All 🚩

حالیہ جابز ایم اوز اینڈ ڈینٹل سرجنزڈاکٹر لینہ وصال صوبہ کے ایک خاتون قابل ترین ڈاکٹرز میں شمار ہوتی ہیں ۔ ڈاکٹر لینہ وصا...
28/06/2026

حالیہ جابز ایم اوز اینڈ ڈینٹل سرجنز

ڈاکٹر لینہ وصال صوبہ کے ایک خاتون قابل ترین ڈاکٹرز میں شمار ہوتی ہیں ۔ ڈاکٹر لینہ وصال اپنی تدریسی دور میں کے ایم یو انسٹیٹیوٹ آف ڈنٹل سائینسز کوھاٹ سے 12 گولڈ مڈلز اپنے نام کر چکی ہیں۔

ہسپتالوں میں دن رات 4 سال چوبیس گھنٹے مریضوں کی خدمت کی اور منہ اور جبڑے کے آپریشنز کی ماہر ڈاکٹر بنیں۔ ان کی قابلیت کے بر عکس دئیے گئے نمبرز حالیہ فکسڈ پے جابز کے معاملے میں تعلیم اور ہنر کو پاوں تلے گھسیٹنے کے مترادف ہے ۔

ڈاکٹر لینہ وصال قابلیت کا وہ جاگتا ثبوت ہے کہ جن کے اساتذہ آج بھی ان کی گواہی دے رہے ہیں ۔ صوبے کے چند ماہر ترین ڈاکٹرز میں شمار ہونے والے ڈاکٹرز بھی ان کے حق میں بھول اٹھے ہیں ۔ لیکن ان کا علم فکسڈ ہے جابز سلیکشن میں 4/20 ٹھرا دیا گیا۔ ۔

RESOLUTIONS FROM THE ONLINE INTER-COLLEGIATE CONSULTATIVE MEETING CONCERNING SCHEDULED DHARNA ON JUNE 8​FOR IMMEDIATE RE...
05/06/2026

RESOLUTIONS FROM THE ONLINE INTER-COLLEGIATE CONSULTATIVE MEETING CONCERNING SCHEDULED DHARNA ON JUNE 8

​FOR IMMEDIATE RELEASE
Date: June 5, 2026
Time: 10:00 PM (PKT)

​PESHAWAR, KP — The Student Wing of the Young Doctors Association (YDA) Khyber Pakhtunkhwa successfully convened an online consultative meeting today with student leadership representatives from all medical colleges across the province. The session finalized logistical preparations and campus-level coordination ahead of the upcoming provincial Dharna (sit-in) scheduled for June 8, organized to advocate for a formal pay raise and salary scale revision.
​Representatives from each medical institution actively participated in the session, offering localized progress reports and operational insights. The leadership confirmed that mobilization frameworks are proceeding optimally across all chapters, supported by active institutional sensitization campaigns carried out with high discipline, commitment, and solidarity.

​Key Directives and Strategic Resolutions:

​Complimentary Logistics & Transport: Round-trip transportation services will be fully provisioned for participating students through their respective local institutional chapters to streamline access.

​Adherence to Central Directives:

Campuses will continue executing mobilization campaigns and informational briefings in strict alignment with guidelines set forth by the Central Cabinet.

​Official Leadership Address:

A unified video message from the executive committee will be distributed shortly to clarify key advocacy goals and reinforce the importance of widespread collective representation.

​The YDA Student Council emphasizes that professional solidarity remains our primary asset. Together, our voice remains structured, unified, and resolute.

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) اسٹوڈنٹ ونگ - KMU-IMS کوہاٹ​پریس ریلیز​تاریخ: 12 مئی 2026​ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) اسٹو...
13/05/2026

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) اسٹوڈنٹ ونگ - KMU-IMS کوہاٹ
​پریس ریلیز
​تاریخ: 12 مئی 2026
​ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) اسٹوڈنٹ ونگ KMU-IMS کی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ انتہائی کامیاب رہی۔ اس اہم نشست میں طلباء کے تمام جائز مطالبات کو ایجنڈے کے مطابق تفصیل سے زیرِ بحث لایا گیا، جن میں درج ذیل اہم نکات شامل تھے:
​نصیر کی KMU واپسی اور معذرت نامہ:

نصیر کی فوری واپسی اور طالب علموں سے بدسلوکی پر باقاعدہ معافی کا مطالبہ۔
​ہاسٹل کی تعمیر و سہولیات:

نئے انٹرنل ہاسٹل کی تعمیر کا آغاز اور وہاں واٹر کولرز کی تنصیب۔

​تعلیمی و تدریسی سہولیات:

DHQ ہسپتال کے قریب لائبریری کا قیام، لیکچر ہالز میں تیز رفتار وائی فائی کی فراہمی، اور نئے ڈیمونسٹریٹرز کا تقرر۔

​طالبات کے مسائل:

گرلز ہاسٹل میں وائی فائی کی بحالی، وارڈن کے رویے کی اصلاح، اور ایک کوالیفائیڈ ڈاکٹر کو بطور وارڈن
تعینات کرنے کا مطالبہ
۔
​مالیاتی و سفری معاملات:

پہلے اور دوسرے سال کے طلباء کے لیے 1500 روپے ماہانہ فنڈ کی منظوری، فائنل ایئر سوسائٹیز کے لیے بجٹ، اور ٹرانسپورٹ کے لیے ہائی ایس وین کی فراہمی۔

​ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ انتظامیہ نے ان تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔ میٹنگ کے باقاعدہ منٹس (Minutes) بہت جلد آپ کے ساتھ شیئر کر دیے جائیں گے۔
​ہم تمام ممبران اور طلباء کے تعاون اور ہمت کے بے حد مشکور ہیں جن کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔

​جاری کردہ:
ترجمان، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) اسٹوڈنٹ ونگ
KMU-IMS، کوہاٹ

Huge congratulations to our young, energetic, and dedicated ex-President of YDA KMU-IDS Kohat, ( Dr.Fati Ullah Marwat ) ...
10/05/2026

Huge congratulations to our young, energetic, and dedicated ex-President of YDA KMU-IDS Kohat, ( Dr.Fati Ullah Marwat ) on the successful clearance of the BDS Final Examination. ❤️🙌
Your hard work, leadership, dedication, and determination have finally paid off. This remarkable achievement is a moment of immense pride for the entire dental community✨
دیر دیر مبارک شه صدر صاحب ❤️
Wishing you continued success, honor, and excellence in your professional journey ahead🙌

We are thank ful To Our seniors 🚩Long Live BROTHERHOOD 🚩
10/05/2026

We are thank ful To Our seniors 🚩

Long Live BROTHERHOOD 🚩

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ ایسے افرادکو انتظامی امور سونپنے پر کالج انتظامیہ اور ایسے عناصر کے سہولت کاروں پر شدید افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

جو کوئی بھی طلبہ کو ذہنی اذیت پہنچانے میں ملوث ہوگا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔ کالجوں اور ہسپتالوں میں ایسے عناصر، جو طلبہ اور ڈاکٹروں کے لیے ذہنی دباؤ، ہراسانی اور بے چینی کا باعث بن رہے ہیں، انہیں بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

ایسے تمام افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی روش فوری طور پر درست کریں۔ ہسپتال اور کالج کسی کی ذاتی جاگیر نہیں ہیں۔

ہم کالج، ہسپتال اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں کہ ایسے عناصر کو فوری طور پر انتظامی امور سے ہٹایا جائے تاکہ تدریسی اور ہسپتال کا ماحول مزید انتشار اور بے چینی کا شکار نہ ہو۔
طلباء کے مسائل حل اور کم کرنے پرساری توجہ مرکوز کرنی چاہئے بجائے طلباء کو ذہنی اذیت دینے کے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اپنے آئینی اور جمہوری حق کے تحت ہر قسم کے لائحۂ عمل، پریس کانفرنس اور پُرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کوہاٹ

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مذکوره فرد جناب نصیر صاحب، اس سے پہلے kmu میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے عہدے پر تعینات ر...
09/05/2026

ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ مذکوره فرد جناب نصیر صاحب، اس سے پہلے kmu میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق جنوری 2024 میں خیبر میڈیکل کالج، جسے وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی خود ایک معتبر اداره قرار دیتے ہیں، کے ڈین صاحب کی جانب سے امتحانی امور کے دوران پیش آنے والے بعض واقعات کی بنیاد پر ان کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی باضابطہ درخواست کی گئی تھی، کیونکہ مبینہ طور پر ان کے انتظامی طرز عمل سے طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا طلباء کی جانب سے ہراسانی کے شکایتیں آئی جس کی ڈین KMCاورVC KMU نے توثیق کی اور
انکوائری کے بعد ان پر الزام ثابت ہوا اور
باعث افسوس ہے کہ مذکورہ فرد کو بعد ازاں کے ایم یو آئی ایم ایس کوہاٹ میں تعینات کر دیا گیا۔

مذکورہ شخص نصیر کا طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ ایک سزا یافتہ شخص کو KIMS پر مسلط کر دیا گیا ہے۔

ہم وی سی کے ایم یو اور پرنسپل کے ایم ایس سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر اندر اس ذہنی ض کا تبادلہ کیا جائے ورنہ ہم احتجاج اور ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن سٹوڈنٹ ونگ کوہاٹ !! (KIMS) کے طلباء بدتمیز ایڈمنسٹریٹر *ناصر* جو SAS میں بیٹھ کر خود کو H...
08/05/2026

پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن سٹوڈنٹ ونگ کوہاٹ !!

(KIMS) کے طلباء
بدتمیز ایڈمنسٹریٹر *ناصر* جو SAS میں بیٹھ کر خود کو HOD
سمجھتا ہے ہم انکو فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہے۔

(KIMS)
کے موجودہ طلباء، نے ادارے کے ایک انتظامی عہدیدار، *ناصر* کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری منتقلی اور تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مذکورہ شخص کے خلاف درج ذیل سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جنہوں نے ادارے کے تعلیمی اور انتظامی ماحول کو مفلوج کر دیا ہے:
ناصر نامی یہ شخص طلباء طالبات کے ساتھ انتہائی غیر نازیبا رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، جو کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
​ طلباء کے ضروری دفتری امور اور دستاویزات کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار بنانا ان کا معمول بن چکا ہے، جس سے کئی ڈاکٹرز کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔
​ موصوف کو پہلے ہی خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) سے لڑائی جھگڑے اور ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت نکالا گیا تھا، مگر افسوس کہ KMU نے انہیں سزا دینے کے بجائے KIMS پر مسلط کر دیا۔
ہم "قوم کے معماروں" (Cream of the Nation) کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ KMU کی جانب سے ایسے "نفسیاتی اور نااہل" افراد کو KIMS بھیجنا ادارے کی ساکھ کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔
​"اب بس بہت ہو چکا! ہم KMU کی ان بدتر پالیسیوں اور ایسے ایڈمنسٹریٹرز کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔"
طلباء کا ایک اعلیٰ سطح کا *وفد پیر کے روز سی ای او پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مسرت جبین صاحبہ سے ملاقات کرے گا۔* ہم وائس چانسلر KMU سے بھی پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس شخص کو فوری طور پر یہاں سے منتقل کیا جائے تاکہ ادارے کا تقدس بحال ہو سکے۔
​اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو ہم اپنے حقوق اور طالبات کے تحفظ کے لیے *احتجاج* کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔
سیکرٹری اطلاعات ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن سٹوڈنٹ ونگ کوہاٹ

*YDA STUDENT WING KMU-IMS KOHAT**وائی ڈی اے اسٹوڈنٹ ونگ کے ایم یو-آئی ایم ایس کوہاٹ پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے! ✊*ڈی ایچ...
29/04/2026

*YDA STUDENT WING KMU-IMS KOHAT*

*وائی ڈی اے اسٹوڈنٹ ونگ کے ایم یو-آئی ایم ایس کوہاٹ پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے! ✊*

ڈی ایچ کیو گراؤنڈ میں ہمارے کامیاب جنرل باڈی اجلاس کے بعد، ہم نے طلبہ کو درپیش اہم تعلیمی، ہاسٹل اور انتظامی مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے حل کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کی ہے۔

*اگلے اقدامات:*
1. *اس ہفتے*: ہمارے نمائندگان کے ایم ایس انتظامیہ سے ملاقات کر کے باضابطہ _چارٹر آف ڈیمانڈز_ پیش کریں گے اور مقامی سطح پر فوری حل کے لیے زور دیں گے۔
2. *دو ہفتوں کے اندر*: حل طلب مسائل کو کے ایم یو انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا تاکہ یونیورسٹی سطح کے معاملات جلد از جلد حل ہوں۔

ہم یقینی بنا رہے ہیں کہ آپ کے مخصوص مسائل براہِ راست فیصلہ سازوں تک پہنچیں۔

ہم عمل اور مستقل مزاجی پر یقین رکھتے ہیں۔ وائی ڈی اے اسٹوڈنٹ ونگ آپ کی آواز اور آپ کی ڈھال ہے۔ 🤝

*متحد رہیں گے تو کھڑے رہیں گے، تقسیم ہوئے تو گر جائیں گے۔ 🦅*

#

19/04/2026

Press release YDA Houseofficers kohat..

A meeting of all House Officers (Local +FMGs) of *DHQ Kohat / KIDS Kohat* was held in front of the HO Hostel today. It was unanimously decided that *from tomorrow morning, sharp at 9:00 AM, all House Officers will gather and stage a peaceful protest in front of the MS Office* until our demands are fulfilled.

We urge the administration to ensure that our protest remains peaceful and to make appropriate arrangements for our security.

*Demands:*

1. Immediate release of March 2026 stipend

2. Stipend release before 5th of every month

3. Resolution of notification against FMGs

4. 30 House Officer slots + immediate release of 5 slots
5. Renovation of Internal Hostel

6. Withdrawal of Gynae/Obs notification dated 16th April 2026

House Officers Young Doctors Association
DHQ Hospital Kohat / KMU Dental Hospital Kohat

Address

Kohat Medical College, KDA Kohat
Kohat
26000

Telephone

+923109911053

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Students Wing Kims,Kids,IHS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category