28/02/2025
اہم اطلاع برائے طلباء و طالبات!
سالانہ اول امتحانات کیلئے معروضی سوالات کے پرچے میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ طلباء و طالبات اب ایک ہی صفحے پر سوالات کے جوابات دینگے۔ ہر طالب علم کو اس کے نام اور رول نمبر کا پرچہ ملے گا۔ صفحے کے دائیں طرف رولنمبر اور جوابات کا حصہ ہو گا جبکہ بائیں طرف سوالات ہوں گے۔ طلباء و طالبات کو ھدایت کی جاتی ہے کہ پرچہ حل کرنے سے پہلے یقین کر لیں کہ پرچے کے اوپر اس کا نام اور رول نمبر پرنٹ ہے۔ اگر کسی اور کا نام ہو تو فورا سنٹر سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کریں تاکہ بروقت تصحیح کرائی جا سکے۔