Afridi hostel kohat

Afridi hostel kohat

Share

ستا ثواب زما گناہ تہ چرتہ رسی۔
تہ دہ زان دہ پارہ جاڑی، زہ جہان لرہ خیرغواڑم۔

#اپنی_پولیس_ہے_آئیں_اپن

14/07/2023
26/04/2023

اگر آپ بزنس ، سٹارٹ اپ شروع کرنے جا رہے ہیں
یا آپ کوئ کاروبار کر رہے ہیں اس کو بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو میری یہ تحریر آپ کی کافی مدد کر سکتی ہے
دنیا میں سٹارٹ اپ یا کاروبار کیوں ناکام ہوتے ہیں ؟
یہ سوال میں نے چند دن پہلےکیا تھا
بہت سے دوستوں نے اپنی قیمتی راۓ سے نوازا
لیکن میں آج آپ کو اس کی حقیقت چند واقعات میں بتاتا ہوں
حاجی عبدالغفور صاحب کلے ہانڈی ریسٹورنٹ میں شیف ہیں
کوئ دس سال قبل نیویارک سے بفیلو آۓ تھے ، امریکہ آنے سے پہلے پاکستان میں کاروبار کرتے تھے لیکن یہاں آ کر نیویارک میں ایک ریسٹورنٹ میں ہیلپر کی حیثیت سے کام شروع کیا آہستہ آہستہ پہلے لائن کُک بنے پھر بیفیلو آگۓ محنتی آدمی تھے پھر شیف بن گۓ
جب کلے ہانڈی کھلا تو میرے پاس آ گۓ اور اس میں کوئ شک نہیں کہ کلے ہانڈی کی کامیابی میں حاجی کی انتہائ محنت اور پروفیشنلزم کا بہت بڑا ہاتھ ہے

ایک سال قبل حاجی صاحب نے ارادہ کیا کہ اپنا ریسٹورنٹ کھولا جاۓ انہوں نے ایک چلتا ریسٹورنٹ خریدا اور وہ ریسٹورنٹ حاجی صاحب نے چار مہینے بعد بند کر دیا
اب حاجی صاحب کے جانے کے بعدکلے ہانڈی پر ایک نوجوان لڑکا جو شیف نہیں تھا لیکن کھانا بنانا جانتا تھا اس نے کام شروع کر دیا اس نے محنت کی اور اور کچھ ہیلپر ز کے ساتھ اس نے کلے ہانڈی کی ساکھ گراۓ بغیر کلے ہانڈی کو بہترین طریقے سے چلایا
کرونا کے باعث جب نیو یارک میں لاک ڈاؤن ہوا تو وہاں کافی پاکستانی ریسٹورنٹ بند ہوۓ تو وہاں سے ایک شاہ صاحب جو کافی نامی گرامی شیف ہیں وہ بیفیلو آ گۓ اور انہوں نے پاکستان کے معروف کھانوں کے ذائقے سے کلے ہانڈی کو چار چاند لگا دیئے
اچانک ایک دن حاجی صاحب واپس آ گۓ اور دوبارہ کلے ہانڈی پر کام کی خواہش کا اظہار کیا تو حاجی صاحب دوبارہ سینیئر شیف کی پوزیشن پر واپس آ گۓ
اب یہاں ایک سوال پیش ہوتا ہے کہ حاجی صاحب اپنے ریسٹورنٹ پہ ناکام کیوں ہوۓ ؟ حالانکہ وہ بیفیلو میں سب سے بہترین پاکستانی شیف ہیں یہاں بہت زیادہ لوگ انہیں جانتے بھی ہیں
اس کی وجہ میں تو جانتا تھا لیکن پھر بھی اپنی تسلی کے لیئے بیفیلو یونیورسٹی کے بزنس ڈیپارٹمنٹ کے ایک پاکستانی پروفیسر سے میں نے یہی سوال کیا
تو وہ کہنے لگے کہ حاجی صاحب بہت بہترین شیف ہیں لیکن حاجی صاحب کے پاس اچھی ٹیم نہیں تھی
انہیں مارکیٹنگ ، سیلز اور مینجمنٹ کے لیئے اچھے لوگوں کی ضرورت تھی جو کہ ان کے پاس نہیں تھے اور یہی ان کی ناکامی کا سبب بنا کہ صرف ایک اچھا شیف ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایک اچھا آرگنائزر بھی ہے یا ایک اچھا انٹریپنوئر بھی ہے
چنانچہ یہی بات ان کی ناکامی کا سبب بنی
اب آتے ہیں دوسری طرف
میں نے تقریباً 25 سال دنیا بھر میں بزنس کیا ہے دنیا کا شاید ہی کوئ ایسا نامی گرامی ریٹیل سٹور چین یا شاپنگ چینل ہو جہاں میری پراڈکٹس نہ بکتی ہوں
امریکہ میں وال مارٹ ، ہوم ڈپو ، کیو وی سی ، کینیڈا میں رونا ، وال مارٹ ، ہوم ڈپو روجر شاپنگ چینل
انگلینڈ میں بی اینڈ کیو ، آزدا ، ٹیسکو ، یورپ ، مڈل ایسٹ اور ساؤتھ اور سینٹرل امریکہ میں کیئر فور اور دیگر ہر معروف ریٹیل سٹورز میں میری پراڈکٹس ضرور ہوتی تھیں
لیکن وہ میری پراڈکٹس نئیں بلکہ ان جینیئس لوگوں کی پراڈکٹس ہوتی تھیں جنہیں وہ ایجاد کرتے تھے
یا ان کا آئیڈیا ہوتا تھا
حقیقت میں مَیں سیلز اینڈ مارکیٹنگ کمپنی
Own
کرتا تھا
اب ایک جینیئس بندہ ایک پراڈکٹ تو ایجاد کر لیتا تھا لیکن اسے وہ بیچے کیسے ؟
کیا وہ ایک اچھا
marketers
بھی ہے یا تھا
کیا اسے علم ہے کہ وہ اس پراڈکٹ یاُاپنے
Prototype
کو کہاں سے سستی
Manufacturing
کروا سکتا ہے
کیسے اپنی پراڈکٹ کی برانڈنگ ، یا پیکنگ کروا سکتا ہے اور اسے کہاں اور کیسے مارکٹ یا سیل کر سکتا ہے ؟
آپ یقین کریں
ایک پراڈکٹ ایجاد کرنا
یا اسے بیچنا دو مختلف شعبے ہیں
آپ ایک جینیئس تو ہو سکتے ہیں
لیکن ضروری نہیں آپ ایک اچھے سیلز مین بھی ہوں
یا آپ ایک اچھے مینو فیکچرر یا ایک اچھی مینجمنٹ سکِلز کے مالک بھی ہوں
اب میری کمپنی پوری دنیا میں ایسے جینیئس لوگوں کو ڈھونڈتی تھی ان سے پروٹوٹائپ
لیتی تھی اس کا تین چار ریٹیل سٹورز کے بائرز سے
analysis
کرواتی تھی
ضرورت پڑنے پر ان کی ری شی پنگ
Reshaping
ہوتی تھی جب بائرز buyers
اسے پاس کرتے تو اس وقت اس پراڈکٹ کا پیٹنٹ Patent کروایا جاتا تھا کہ کوئ اس کی نقل نہ بنا سکے
پھر ان کے مینوفیکچرز ڈھونڈے جاتے اور یہ تلاش پوری دنیا میں ہوتی تھی بسا اوقات ایک پراڈکٹ کے کمپوننٹس
Components
کئ ممالک میں بنتے تھے اور پھر ایک جگہ ان کی اسمبلی ہوتی تھی
پھر اس کی برانڈنگ ، اس کی پیکجنگ ، اس کی ریٹیل قیمت فروخت کا تعین پھر اس کی ہول سیل پرائس ، پھر ٹریڈ شوز پر اس کا ڈسپلے پھر دنیا بھر کے ریٹیل سٹوروں کے
Buyers
کے ساتھ میٹنگز انہیں اعلی ریسٹورنٹس پر ڈنر
اس پراڈکٹ کے
SKU’s
تب جا کر ایک پراڈکٹ مارکیٹ میں آتی تھی
اب وہ جینیئس بندہ تو
Prototype
دے کر فارغ ہو گیا
اب میری کمپنی کا کام شروع ہوتا تھا کہ اسے شیلف تک کیسے پہنچایا جاۓ
اب ہم اس جینیئس آدمی سے ڈیل کرتے تھے کہ اسے سیل پر کمیشن یا اس کی اس پراڈکٹ پر رائیلٹی کتنی دینی ہے
اور یقین کریں کہ اس کو بسا اوقات اگر وہ پراڈکٹ مارکٹ میں کامیاب ہو جاتی تھی تو اس جینیئس آدمی کو اس کے رائیلٹی کی مد میں ملینز آف ڈالر ملتے تھے
جب تک وہ پراڈکٹ بکتی رہتی وہ دو یا تین پرسنٹ کی رائیلٹی کے ساتھ ملینئر بن جاتا تھا
میں نے ایسے کئ ملینئر ز ذاتی طور پر بناۓ ہیں
اس ساری تمہید کا مقصد آپ کو یہ آگاہی دینا ہے کہ آپ کوئ بھی سٹارٹ آپ شروع کریں
پہلے ایک ٹیم بنائیں
اس میں مارکٹنگ ، سیلز ، مینجمنٹ ، کے ایکسپرٹ شامل کریں
اگر آپ پروفیشنلز افورڈ نہیں کر سکتے تو یونیورسٹیوں کے مختلف ڈیپارٹمنٹ سے ان شعبوں کے طلباء کو اپنے ساتھ ملائیں
اپنی ٹارگٹ مارکٹ یا کسٹمرز تلاش کریں
اور پھر اپنا سٹارٹ آپ انتہائ محدود یا لیمیٹڈ بجٹ کے ساتھ شروع کریں
اک اکیلا بندہ چاہے کوئ کوئ کنونشنل پراڈکٹ ہو یا ٹیکنالوجی کا سافٹ ویئر ، سروسز کا سٹارٹ اپ ہو یا زراعت یا ایکسپورٹ
مویشی پالنے ہوں یا مینوفیکچرنگ یونٹ سے یا آپ نے ای کامرس کا سٹارٹ اپ شروع کرنا ہو
آپ کو سب سے پہلے ایک ٹیم بنانی ہو گی جو سیلز اور مارکٹ کے معاملات میں آپ کی مدد کرے
اور اسے محدود پیمانے پر خود اپنی ٹیم کے ساتھ شروع کریں
اس سٹارٹ اپ یا اس آئیڈیا کی کامیابی کی ہی صورت میں انوسٹر آپ پر بھروسہ کرے گا
یہ وہ کلیہ ہے جس پر دنیا بھر کے انوسٹر یا انوسٹمنٹ کمپنیاں عمل کرتی ہیں
صرف آئیڈیا یا ون مین شو پر کوئ بندہ آپ کے ساتھ انوسٹ کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہو گا
اور آپ کا آئیڈیا آہستہ آہستہ آپ کو داغ مفارقت دے جاۓ گا اور جاتے جاتے آپ کو مایوسیوں کے اندھیروں کے حوالے کر جاۓ گا
آپ دوستوں
سے گزارش ہے کہ اس موضوع پر اپنی قیمتی آراء سے ضرور مستفید فرمائیں
دربارِ عالیہ کاروبار شریف

21/04/2023

Don't let small minds convince you that your dreams are too big.

31/03/2023

I do not need you to agree with me. I just need you to understand that there's a different way to think about money and finance.

29/03/2023

You will learn a lot more about people in tough times than in good times.

29/03/2023

"جب کوئی ٹوٹ کر تڑپ کے مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں اس کی تکلیف کو دور کر دیتا ہوں"
(القرآن، سورة النمل، 62)

26/03/2023

اک عربی کہاوت ہے کہ،
ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ، تُمہیں دِل کی خوشی صرف لوگوں سے کِنارہ کش رہنے میں ہی مِلے گی...

23/03/2023

میں چالیس سال تک پراڈکٹس میں ویلیو ایڈیشن کرتا رہا

ایک ڈالر کی
Manufacturing Cost
والی پراڈکٹ کے اندر ویلیو ایڈیشن کر کے اسے پانچ ڈالر سے پچاس ڈالر تک بیچتا رہا
میرا استاد ایک یہودی تھا جو کینیڈا کی سیلز اینڈ مارکٹنگ کی سب سے بڑی کمپنی کا سی ای او تھا اور جس کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ مجھ جیسے چھوٹے اور کاروبار کی دنیا میں نووارد سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتا تھا
لیکن وہ ٹورانٹو کے ٹریڈ شو میں سارا دن میرے سٹال پر ایک سیلز مین کے طور پر کام کرتا رہا
اس نے میری پراڈکٹس نہیں
مجھ میں ویلیو ایڈیشن کی تھی
اور صرف ڈیڑھ دن میں یونیورسٹی سے نکلنے والے نوجوان کو مستقبل کا کاروباری دنیا کا بادشاہ بنا دیا تھا
جسے دنیا کے تمام بڑے ریٹیل سٹورز کے
Buyers
“Invader”
کے نام سے جانتے تھے
پھر اچانک اسی
Invader
نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا
اور پراڈکٹس کی بجاۓ انسانوں کے اندر ویلیو ایڈیشن کا بیڑہ اٹھا لیا
پھر میں جو پانچ پانچ سال تک پاکستان کا منہ نہیں کرتا تھا سال میں کئ دفعہ پاکستان جانا شروع کر دیا
اور اپنے ہموطن نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنا شروع کر دیا
میں نے نوجوانوں کے اندر ویلیو ایڈیشن کرنی شروع کر دی
پاکستان کے حالیہ وزٹ میں میں نے پشاور سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور تُربت تک چلا گیا
ایک مہینہ سڑکوں پہ گزارا
پوری پوری رات ڈرائیونگ کی ایک شہر سے دوسرے شہر تک دیوانوں کی طرح گھومتا رہا
میرے ساتھ کچھ دوست مل گۓ تھے
حامد محمود ان کو کاروبار کے اندر
Ethics
کا درس دے رہا تھا
شہاب خان انہیں پالش کر رہا تھا
گورو آف گوادر ہمارے رستے کے کانٹے صاف کر رہا تھا
ہم سب دوست قریبا ایک ماہ تک پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے شہر گۓ
کوئ بیس کے قریب یونیورسٹیوں میں گۓ
کئ چیمبرز کے صدور سے ملے
سینکڑوں کاروباری لوگوں سے ملے
ہزاروں نوجوانوں سے ملاقات ہوئ اور
ہم سب اپنا علم بانٹ رہے تھے
اپنا تجربہ شیئر کر رہے تھے
ہم انسانوں کے اندر ویلیو ایڈیشن کا علم بلند کیئے ہوۓ تھے
اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان کے اندر اس مایوسی اور کاروباری افسردگی کے ماحول میں بھی ہم قریبا ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کے اندر ویلیو ایڈیشن کرنے میں کامیاب رہے
سب سے بہترین اور کامیاب تجربہ
بیکن ہاؤس کی ایک ٹیچر کے ساتھ رہا
کاروبار اس کا خواب تھا
ایک ہی ملاقات میں وہ اپنا جاب چھوڑنے پہ راضی ہو گئ
اور آج ایک ماہ بعد وہ دس لوگوں کی ٹیم کے ساتھ اپنی سوشل میڈیا مینجمنٹ اینڈ مارکیٹنگ کا آفس بنا چکی ہے
پرادکٹس میں ویلیو ایڈیشن ضرور کریں
لیکن اس کے ساتھ انسانوں کے اندر ویلیو ایڈیشن بھی ضرور کریں
بغیر کسی دنیاوی لالچ کے
بلا کوئ چورن بیچے
بغیر اپنی سیلف پروجیکشن کے
آپ کا یہ فعل آپ کی دنیا اور آخرت دونوں کو جنت بنا دے گا
میں اپنے ان تمام دوستوں اور اداروں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمارے لیئے اس سفر میں آسانیوں کا سامان مہیا کیا
اور ہمیں اپنا پیغام پاکستانی نوجوانوں تک پہنچانے میں ہماری مدد اور راہنمائ فرمائ

وطن کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نے
وہ قرض بھی اتارے جو واجب بھی نہ تھے

Want your school to be the top-listed School/college in Kohat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Kohat