Government Primary School No 1 Shadi Khel Kohat

Government Primary School No 1 Shadi Khel Kohat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Government Primary School No 1 Shadi Khel Kohat, Elementary School, Shadi Khel, Kohat.

12/09/2026

الحمدللہ! ایک اور اعزاز

الحمدللہ، گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 1 شادی خیل، یو سی ڈھوڈہ (سنٹرڈھوڈہ )طلباء کی تعداد کے لحاظ سے یو سی ڈھوڈہ کے 14 سکولوں میں پہلے نمبر پر ہے۔ طلباء کی تعداد 480 ہو گئی یہ کامیابی سکول کے محنتی اور مخلص اساتذہ، طلباء کی لگن اور والدین کے اعتماد کا نتیجہ ہے۔اس کے علاوہ شادی خیل میں دو سکول اور بھی ہے
ہم اپنے تمام قابلِ احترام اساتذہ کرام کی انتھک محنت اور بہترین تعلیمی خدمات پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جبکہ تمام والدین کے اعتماد، تعاون اور اپنے بچوں کی تعلیم میں دلچسپی کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

الحمدللہ، یہ کامیابی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے سکول کو مزید ترقی اور کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

جی پی ایس نمبر1 شادی خیل کی کچھ تصاویر
08/09/2026

جی پی ایس نمبر1 شادی خیل کی کچھ تصاویر

گورنمنٹ پرائمری نمبر1سکول شادی خیل میں داخلہ مہم 2027۔2026 کی تصویری جھلکیاں
24/07/2026

گورنمنٹ پرائمری نمبر1سکول شادی خیل میں داخلہ مہم 2027۔2026 کی تصویری جھلکیاں

22/07/2026
سرکاری دورہ برائے معائنہ: گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 شادی خیل، کوہاٹجناب SDEO ظاہر الرحمن صاحب اور جناب ASDEO محمد طار...
04/06/2026

سرکاری دورہ برائے معائنہ: گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 شادی خیل، کوہاٹ

جناب SDEO ظاہر الرحمن صاحب اور جناب ASDEO محمد طارق صاحب نے گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 شادی خیل، کوہاٹ کا دورۂ معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ کرام سو فیصد حاضری کے ساتھ اپنے تدریسی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

افسرانِ گرامی نے اسکول کے انتظامی امور، کلاس رومز کے تعلیمی ماحول اور تدریسی معیار کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسکول کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہیڈ ماسٹر جناب عمر گل صاحب اور تمام تدریسی عملے کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور تعریف کی۔

افسران نے اساتذہ کرام کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے اور طلبہ کی بہترین تعلیمی و اخلاقی تربیت کے لیے اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں۔ انہوں نے اسکول کے نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور خوشگوار تعلیمی ماحول کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔

الحمدللہ                    آج 25 مئی 2026 کو گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 شادی خیل، کوہاٹ کے طلبہ نے سالانہ امتحانات می...
25/05/2026

الحمدللہ
آج 25 مئی 2026 کو گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 شادی خیل، کوہاٹ کے طلبہ نے سالانہ امتحانات میں بہترین نتائج حاصل کرکے اسکول کا نام روشن کر دیا۔

اس خوشی کے موقع پر اساتذہ کرام نے محنتی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

تقریب کے اختتام پر طلبہ کو مستقبل میں بھی مزید محنت، دیانت اور لگن کے ساتھ تعلیم جاری رکھنے کی تلقین کی گئی۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو مستقبل میں بھی اسی طرح کامیاب و کامران بنائے۔ آمین

24/05/2026

محترم والدین السلام علیکم
کل بروز پیر26-05-2026 دوسرے سمسٹرکا نتیجہ سنایا جائے گا لہٰذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ خوشی کے اس موقع پر آپ کی شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہوگی اپنے بچوں کو سکول یونیفارم میں بھیجے شکریہ

آج مورخہ 07 مئی 2026 کو گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 شادی خیل، کوہاٹ میں جماعت پنجم کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار الود...
07/05/2026

آج مورخہ 07 مئی 2026 کو گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 1 شادی خیل، کوہاٹ میں جماعت پنجم کے طلبہ کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر کلاس ٹیچر سر شیرشاہ سوری نے طلبہ کو الوداع کہتے ہوئے نصیحت کی کہ وہ اپنی تعلیم کا سفر محنت اور لگن سے جاری رکھیں اور بڑے ہو کر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

29/04/2026

کل صوبہ بھر میں پرائمری اساتذہ کے پی ڈی ڈے کے پیشِ نظر تمام پرائمری اسکول بند رہیں گے۔

Address

Shadi Khel
Kohat

Opening Hours

Monday 08:30 - 13:35
Tuesday 08:30 - 13:35
Wednesday 08:30 - 13:35
Thursday 08:30 - 13:35
Friday 08:30 - 11:50
Saturday 08:30 - 13:35

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Primary School No 1 Shadi Khel Kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share