FG Degree College For boys kohat cantt

FG Degree College For boys kohat cantt Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from FG Degree College For boys kohat cantt, Education, Kohat.

جشن آزادی مبارک
14/08/2026

جشن آزادی مبارک

داخلے جاری ہیں
06/08/2026

داخلے جاری ہیں

29/07/2026
ادارے کے لیے باعثِ فخر اعزازفرسٹ ایشین انڈر 23 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، اورڈوس، چین میں ایف جی ڈگری کالج فار بوائز، ڈھوڈا رو...
14/07/2026

ادارے کے لیے باعثِ فخر اعزاز

فرسٹ ایشین انڈر 23 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، اورڈوس، چین میں ایف جی ڈگری کالج فار بوائز، ڈھوڈا روڈ، کوہاٹ کینٹ کے معزز اسسٹنٹ پروفیسر جناب طلحہ صاحب نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ریفری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں سرانجام دیں۔

یہ کامیابی ایف جی ای آئی (کینٹ و گیریژن) اور بالخصوص ایف جی ڈگری کالج فار بوائز، ڈوڈا روڈ، کوہاٹ کینٹ کے لیے ایک عظیم اعزاز اور باعثِ فخر ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے جناب طلحہ صاحب نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور اعلیٰ معیارِ کار سے نہ صرف اپنے ادارے بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا۔

ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ جناب طلحہ صاحب کو مزید عزت، کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے، انہیں صحت و عافیت کے ساتھ مستقبل میں بھی وطنِ عزیز اور ادارے کا نام اسی طرح روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

14/07/2026

🎓 بی ایس کمپیوٹر سائنس (سمسٹر ششم) کے طلبہ کے لیے نیک تمنائیں اور فائنل پروجیکٹس کی تیاری! 🎓

​آج شعبۂ کمپیوٹر سائنس کے چھٹے سمسٹر کے امتحانات کا کامیابی سے اختتام ہو گیا۔ اس موقع پر طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں امتحانات کے حوالے سے ان کے تاثرات اور تجربات سنے گئے۔

​اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر مشرف خان صاحب اور شعبۂ کمپیوٹر سائنس کے سربراہ، جناب حیدر عباس صاحب نے طلبہ کو فائنل ایئر پروجیکٹس اور انٹرن شپ کے حوالے سے تفصیلی گائیڈ لائنز فراہم کیں۔ انہوں نے طلبہ کے مختلف گروپس تشکیل دیے اور انہیں عملی زندگی و پیشہ ورانہ اخلاقیات کی اہمیت سے آگاہ کیا تاکہ وہ عملی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

​ادارے اور پرنسپل صاحب کی جانب سے تمام طلبہ کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار! اللہ پاک آپ سب کو ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائے اور قوم و ملک کا نام روشن کرنے کی توفیق دے۔ آمین! 🌟

11/07/2026

احتیاطی اقدامات برائے انسدادِ ڈینگی
طلبا، اساتذہ اور کالج کے تمام عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آج FG Degree College for Boys, Dhoda Road, Kohat Cantt کے پورے کیمپس میں انسدادِ ڈینگی اسپرے کروایا گیا۔ یہ اقدام محفوظ، صاف ستھرے اور صحت مند تعلیمی ماحول کی فراہمی کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

Admission open 2026FA/FSCBS COMPUTER SCIENCEBS INFORMATION TECHNOLOGY
07/07/2026

Admission open 2026
FA/FSC
BS COMPUTER SCIENCE
BS INFORMATION TECHNOLOGY

17/06/2026

ایف جی ڈگری کالج فار بوائز ڈوڑہ روڈ، کوہاٹ کینٹ
​ایف جی ڈگری کالج فار بوائز ڈوڑہ روڈ، کوہاٹ کینٹ میں بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکل امتحانات کے موقع پر کنٹرولر آف ایگزامینیشن، کوہاٹ بورڈ، ڈاکٹر طاہر اللہ جان نے کالج کا دورہ کیا۔
​انہوں نے بائیولوجی لیبارٹری، کمپیوٹر سائنس لیب، امتحانی انتظامات اور فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور تمام انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ، ایگزامینرز، سپرنٹنڈنٹ اور امتحانی عملے کو امتحانات کی شفافیت، نظم و ضبط اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنانے کے حوالے سے مفید ہدایات بھی دیں۔
​ہم ڈاکٹر طاہر اللہ جان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے قیمتی وقت نکال کر ہمارے کالج کی رونق بڑھائی، امتحانی انتظامات کا جائزہ لیا اور اپنی قیمتی رہنمائی سے ہماری حوصلہ افزائی فرمائی۔ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، کامیابی اور مزید علمی خدمات کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

06/06/2026

آج چئیرمین کوہاٹ بورڈ امتیاز ایوب صاحب نے FG Degree College for Boys Doda Road Kohat کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عملی (Practical) امتحانات کے انعقاد کا جائزہ لیا، امتحانی عملے اور ایگزامینرز سے ملاقات کی اور امتحانی طریقۂ کار کا بغور مشاہدہ کیا۔ انہوں نے امتحانی عمل کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کالج آمد پر پرنسپل ڈاکٹر مشرف خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں چیئرمین صاحب نے کالج کے مختلف شعبہ جات، لیبارٹریوں اور دیگر سہولیات کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے اختتام پر چیئرمین صاحب نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں، امتحانی انتظامات اور تعلیمی معیار کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دیتا رہے گا۔

"ڈگری کالج فار بوائز کی جانب سے تمام محنت کشوں کو سلام! آپ کی محنت ہی ملک و قوم کی اصل ترقی ہے۔ 🛠️🇵🇰     "
01/05/2026

"ڈگری کالج فار بوائز کی جانب سے تمام محنت کشوں کو سلام! آپ کی محنت ہی ملک و قوم کی اصل ترقی ہے۔ 🛠️🇵🇰

"

Address

Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FG Degree College For boys kohat cantt posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category